19/03/2026
تحصیل =دنیاپور
ضلع= لودھراں
ڈویژن= ملتان
آج مورخہ 2026-03-19کو ڈائریکٹر زراعت ملتان ڈویژن ملتان چودھری شہزاد صابر نے تحصیل دنیاپور کا ہنگامی دورہ کیا اور مرکز مخدوم عالی میں یونین کونسل مخدوم عالی اور 360 ڈبلیوبی میں اگیتی کاشتہ کپاس کی کاشت جائزہ لیا اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع لودھراں ملک محمد ظفر اور اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دنیاپور ماجد خان نے میزبان کا شتکار کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) دنیاپور ماجد خان نے دنیاپور میں اگیتی کاشت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
چوہدری شہزاد صابر نے اگیتی کپاس کی اہمیت، کھادوں کے متوازن استعمال اور تحفظ نباتات کے حوالے سے کا شتکاروں کو آگاہی دی جبکہ کھیت میں جا کر فصل کے اگاؤ کا بھی جائزہ لیا۔
*محکمہ زراعت توسیع دنیاپور*