محمد اکبر انصاری

محمد اکبر انصاری رکن جماعت اسلامی پاکستان
سابق نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ فیصل آباد
ممبر کلرک بار ایسوسی ایشن فیصل آباد

27/09/2026

میں عوامی مسائل پر بات کر رہا ہوں، چیخ رہا ہوں، لیکن افسوس ہے کہ کسی بھی پارٹی کا لیڈر عوام کے مسائل پر ساتھ دینے کو تیار نہیں۔

27/09/2026

جنرل باجوہ کو ایکسٹنشن دینے کے لیے
پی ٹی آئی ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مل کر ووٹ ڈالا

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک جاری، کراچی میں 20 سے زائد مقامات پر کیمپس لگ گئے۔ لیاقت آباد میں لگ...
26/09/2026

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک جاری، کراچی میں 20 سے زائد مقامات پر کیمپس لگ گئے۔ لیاقت آباد میں لگے کیمپ پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ عوام سے مخاطب ہیں۔

26/09/2026

ان جماعتوں نے پارلیمنٹ میں بھتہ لیوی کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھائی؟ عوام بھی اب اسے سپورٹ کریں گے جو ان کے حقوق کی بات کرے گا

لیوی بھتہ ٹیکس ٗآئی پی پیز مافیا زکے خلاف کراچی میں 25مقامات پر احتجاجی کیمپ قائم، محضر نامے بھروانے کا آغاز
26/09/2026

لیوی بھتہ ٹیکس ٗآئی پی پیز مافیا زکے خلاف کراچی میں 25مقامات پر احتجاجی کیمپ قائم، محضر نامے بھروانے کا آغاز

حیدر آباد-  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ  حیدرآباد کے حیدر چوک پر  35 ویں روز میں داخل ہونے والے دھرنے میں ...
26/09/2026

حیدر آباد- نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ حیدرآباد کے حیدر چوک پر 35 ویں روز میں داخل ہونے والے دھرنے میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔

انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریکوں میں خواتین کی بھرپور شرکت اور جدوجہد کامیابی کی ضامن بن جاتی ہے۔ ملک میں اس وقت بدترین سیاسی و معاشی بحران ہے، اور ہائبرڈ و آئین سے ماورا نظام مکمل طور پر ناکام ہو کر گر رہا ہے۔ معاشی صورتحال اور بجلی کے بلوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام شہری کے لیے گھر کا نظام چلانا ناممکن ہو چکا ہے، بجلی کی اتنی مہنگی ہے کہ یوٹیلیٹی بلز ادا کرنا بس سے باہر ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین میں حکمران گھپلا کر رہے ہیں اور پیٹرول لیوی کے نام پر عوام کی جیبوں سے 107 روپے فی لیٹر نکالا جا رہا ہے، جس کو ختم کرنے سے حکومتی وزراء نے انکار کیا۔ قائد جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ٹرین مارچ اور لانگ مارچ کی کال دی تھی۔ اس دوران وزیر اعظم نے نیویارک سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے اپنے موقف کا اظہار کیا اور 29 تاریخ کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر عوامی مسائل اور معاشی ریلیف کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

لاہور- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن جامع مسجد منصورہ میں منعقدہ تعزیتی اجلاس بیاد حافظ محمد ادریس سابق نا...
26/09/2026

لاہور- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن جامع مسجد منصورہ میں منعقدہ تعزیتی اجلاس بیاد حافظ محمد ادریس سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میں درس قرآن حکیم دے ہے ہیں۔

"پیٹرولیم لیوی کے خلاف جدوجہد جاری ہے، آج کراچی میں 25 مقامات پر احتجاجی کیمپس لگائے جارہے ہیں، مسلسل دھرنوں کے باوجود ک...
26/09/2026

"پیٹرولیم لیوی کے خلاف جدوجہد جاری ہے، آج کراچی میں 25 مقامات پر احتجاجی کیمپس لگائے جارہے ہیں، مسلسل دھرنوں کے باوجود کل ہم نے لاہور میں شارٹ نوٹس پر اتنا زبردست کامیاب جلسہ کیا، یہ جماعت اسلامی کی قوت ہے جو بڑھتی چلی جارہی ہے!" امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الحمد للہ، جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز میں اتنا کام ہورہا ہے جو پچھلے 15 س...
26/09/2026

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الحمد للہ، جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز میں اتنا کام ہورہا ہے جو پچھلے 15 سال میں کراچی سے جیتنے والے ایم این ایز ، ایم پی ایز ، وفاقی و صوبائی وزراء اور میئرز ترقیاتی فنڈز اور اختیارات ملنے کے باوجود بھی نہیں کرسکے

لاہور- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، قائم ...
26/09/2026

لاہور- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان نذیر احمد جنجوعہ، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری اور دیگر ذمہ داران بھی ہمراہ ہیں۔

امیر جماعت نے کہا کہ حکومت کی تمام تر رکاوٹوں اور غیر جمہوری رویوں کے باوجود کارکنان نے لاہور جلسے کو کامیاب بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ میدان میں موجود ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی چارسدہ، صوابی، ساہیوال، سرگودھا، لاڑکانہ، کرک اور کراچی میں بھی جلسے کرے گی، جبکہ پٹرولیم لیوی کے خلاف ملک گیر دستخطی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے اور وزیراعظم کی وطن واپسی پر لیوی ختم نہ ہونے کی صورت میں لانگ مارچ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف معاہدے میں لیوی کا کوئی ذکر نہیں، حکمران 1300 سی سی گاڑیاں استعمال کر کے اپنے اخراجات کم کریں، وفاق سود ختم کرے اور 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی محکموں کے لیے فنڈز مختص کرنا بند کرے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن سمیت دیگر سیاسی پارٹیاں عوامی مسائل پر بات نہیں کرتیں۔ انہوں نے وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک سمیت اسیر رہنماؤں اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا تفصیلی ذکر اور کھل کر مذمت نہیں کی گئی۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی باتوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج کو ان کا آئینی حق قرار دیا اور عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ججز تمام مراعات حاصل کرنے کے باوجود عوامی مسائل پر انصاف فراہم نہیں کرتے۔

Address

Faisalabad
38900

Telephone

+923061990215

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when محمد اکبر انصاری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to محمد اکبر انصاری:

Shortcuts

Share