Adl: Deputy Commissioner Kaiser Rind

Adl: Deputy Commissioner Kaiser Rind Kaiser Rind believes in integrity, dedication, discipline and professionalism. http://instagram.com/kaiserrind_official

Visit of Commissioner to FDA on 01.08.2026
02/08/2026

Visit of Commissioner to FDA on 01.08.2026

23/07/2026

فیصل آباد (22 جولائی 2026) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے گزشتہ مالی سال کے دوران مختلف شعبوں سے مجموعی طور پر 74 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو وصول کیا۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی، جس میں گزشتہ مالی سال کے دوران ریونیو وصولی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور رواں مالی سال کے ریونیو اہداف کے حصول کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے مختلف مدات میں وصول کیے گئے ریونیو کے اعداد و شمار، ذرائع آمدن میں اضافے کے امکانات اور آئندہ مالی سال کے لیے مجوزہ حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز جنید حسن منج، قیصر جاوید، افنان سعید سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عدنان شہزاد، افضال انصاری، بلال احمد اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران غیر قانونی تعمیرات پر عائد جرمانوں کی مد میں 25 کروڑ 42 لاکھ روپے، پلاٹس ٹرانسفر کے واجبات 8! کروڑ 23 لاکھ روپے، تعمیر مدت میں توسیع کے چارجز کی مد میں 9 کروڑ روپے، نقشہ جات کی منظوری کی فیس کی مد میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے، لینڈ کنورژن فیس کی مد میں 5 کروڑ 81 لاکھ روپے، کمرشل چارجز کی مد میں 6 کروڑ روپے، پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کی جی آئی ایس سکرونٹی واجبات کی مد میں 2 کروڑ 13 لاکھ روپے، متفرق واجبات کی مد میں 6 کروڑ 43 لاکھ روپے، اونرشپ سرٹیفکیٹس کے اجرا کی فیس کی مد میں 86 لاکھ روپے جبکہ ٹاؤن پلاننگ رپورٹس کے اجراء کی فیس کی مد میں 67 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ذرائع آمدن میں مزید اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ رواں مالی سال میں ریونیو اہداف کے حصول کے لیے مؤثر، قابلِ عمل اور نتیجہ خیز حکمت عملی اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کے مالی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے نئے بزنس ماڈلز متعارف کرانے، ریونیو کے نئے ذرائع تلاش کرنے اور موجودہ وسائل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ شعبے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، ریونیو وصولی کے عمل میں شفافیت، تیز رفتاری اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے قانون کے مطابق بلاامتیاز اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریونیو سے متعلق تمام امور کی ماہانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائے تاکہ اہداف کے حصول میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ مالی خود کفالت کسی بھی ادارے کی مضبوطی کی بنیاد ہوتی ہے، لہٰذا ایف ڈی اے کو ایک جدید، فعال اور خود انحصار ادارہ بنانے کے لیے تمام افسران اور متعلقہ شعبے ٹیم ورک کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہتر مالی نظم و نسق، جدید اصلاحات اور مؤثر ریونیو مینجمنٹ کے ذریعے ایف ڈی اے کی ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے گی اور شہریوں کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

فیصل آباد (20 جولائی 2026) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کی ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کمیٹی نے مالی سال 2027-2026 کے ...
21/07/2026

فیصل آباد (20 جولائی 2026) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کی ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کمیٹی نے مالی سال 2027-2026 کے سالانہ بجٹ کی تجاویز اور مالی سال 2026-2025 کے نظرثانی شدہ بجٹ کی تفصیلات کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ یہ منظوری کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جو ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت ایف ڈی اے کمپلیکس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے مالی سال 2026-27 کے مجوزہ بجٹ، متوقع آمدن، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات، ریونیو کے ذرائع، مالی نظم و ضبط اور آئندہ سال کے ترقیاتی اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب، سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب، سیکرٹری فنانس پنجاب کے نمائندہ افسران، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے نمائندہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) مدثر ممتاز، منیجنگ ڈائریکٹر واسا کے نمائندہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر شعیب رشید، چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب، ڈائریکٹرز جنید حسن منج، قیصر جاوید، افنان سعید سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹرز فنانس عدنان شہزاد، افضال انصاری سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کے مجوزہ تخمینوں، ذرائع آمدن میں اضافے کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی، متوقع ریونیو، نئے ترقیاتی منصوبوں، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، عوامی خدمات کے معیار میں اضافے، ادارہ جاتی اصلاحات، مختلف شعبوں کے اخراجات اور فنڈز کی تقسیم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے مقابلے میں آمدن اور اخراجات کی صورتحال، بجٹ اہداف کے حصول اور مالی نظم و نسق کا بھی تقابلی تجزیہ پیش کیا گیا۔ شرکاء نے بعض نکات پر وضاحت طلب کی جس کے بعد مجوزہ بجٹ تجاویز کی متفقہ طور پر توثیق کر دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف محکموں کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ متوازن، حقیقت پسندانہ اور ریونیو پر مبنی حکمت عملی کے تحت مرتب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات میں مناسب کمی، آمدن کے نئے ذرائع کی نشاندہی، وسائل کے مؤثر استعمال اور مالیاتی نظم و ضبط کو بجٹ کی بنیادی ترجیحات میں شامل رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور عوام دوست پالیسیوں کے مطابق ایف ڈی اے شہریوں کو جدید، معیاری اور شفاف شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائے گا۔ بجٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، نئی سکیموں کے آغاز، بنیادی شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، ڈیجیٹل گورننس، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے اور عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مناسب مالی وسائل مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی مالی خودمختاری اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ریونیو میں اضافے، واجبات کی مؤثر وصولی، مالی شفافیت اور احتساب کے نظام کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دستیاب وسائل کو عوامی مفاد میں بروئے کار لاتے ہوئے ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی جن سے شہریوں کو براہ راست اور دیرپا فوائد حاصل ہوں، جبکہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل، اعلیٰ معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کمیٹی نے مالی سال 2026-27 کے مجوزہ بجٹ اور مالی سال 2025-26 کے نظرثانی شدہ بجٹ کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے اسے قواعد و ضوابط کے تحت بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پیش کرنے کی سفارش بھی کر دی۔

Juma mubarak✨
17/07/2026

Juma mubarak✨

14/07/2026

فیصل آباد (13 جولائی 2026) ایف ڈی اے انقلابی ورکرز یونین کے زیر اہتمام محرم الحرام کے مقدس ایام کی مناسبت سے ایک روح پرور محفلِ پاک ایف ڈی اے کمپلیکس کی جامع مسجد میں منعقد ہوئی، جس میں حضرت امام حسینؓ علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش اور اہلِ بیت اطہارؓ کی عظمت و فضیلت کو اجاگر کیا گیا۔ محفل پاک میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انقلابی ورکرز یونین کے سرپرست رائے آصف، صدر صداقت بلوچ، جنرل سیکرٹری میاں منیب ریاض، چیئرمین عمران شیخ، یونین کے دیگر عہدیداران، ایف ڈی اے کے افسران و ملازمین اور محبانِ اہلِ بیت کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ خطیب جامع مسجد سلطان ٹاؤن مولانا فیصل امین نے اپنے خطاب میں حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں، صبر، استقامت، حق گوئی اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے دی جانے والی عظیم مثالوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ واقعۂ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک ایسا تاریخی معرکہ ہے جو رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لیے صبر، ایثار، قربانی، عدل اور حق پر ثابت قدم رہنے کا پیغام دیتا رہے گا۔ انہوں نے اتحادِ امت، محبتِ اہلِ بیت اور باہمی اخوت و رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے اپنے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر، برداشت، ایثار، اخلاص اور حق و انصاف کے اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانیاں پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہمیں اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں ان کی تعلیمات کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے روحانی اجتماعات معاشرے میں محبت، بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے انقلابی ورکرز یونین کی جانب سے محفلِ پاک کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی تقریبات ملازمین کی روحانی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ باہمی یکجہتی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ محفل کے اختتام پر انقلابی ورکرز یونین کے صدر صداقت بلوچ، جنرل سیکرٹری میاں منیب ریاض اور دیگر عہدیداران نے محفلِ پاک میں شرکت کرنے والے مہمانانِ گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی سیرت اور واقعۂ کربلا کا پیغام ہمیں ہر حال میں حق، انصاف، دیانت اور انسانیت کی خدمت کے لیے ثابت قدم رہنے کی تلقین کرتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے روحانی اور اصلاحی پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ معاشرے میں دینی، اخلاقی اور سماجی اقدار کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، امن و استحکام، ادارے کی مزید کامیابی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ بعد ازاں شرکاء میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

11/07/2026

فیصل آباد (10 جولائی 2026) کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے ہدایت کی ہے کہ فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) میں منظوری کے مراحل سے گزرنے والی تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کی فائلوں کی تکمیل میں حائل محکمانہ رکاوٹوں کو مربوط حکمت عملی سے دور کریں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ این او سیز (NOCs)، اجازت ناموں اور دیگر دفتری تقاضوں کی تکمیل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے تاکہ ہاؤسنگ سکیموں کی جلد منظوری سے شہریوں کے مسائل حل ہو سکیں۔ یہ ہدایات انہوں نے کمشنر آفس میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں جس میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق بھی شریک تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متعدد پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری مختلف متعلقہ محکموں سے این او سیز اور دیگر قانونی تقاضے مکمل نہ ہونے کے باعث زیر التوا ہے۔ انہوں نے ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے مراحل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور بروقت کارروائی کو یقینی بنائیں تو ان سکیموں کی منظوری کے عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں سوئی ناردرن گیس، فیسکو، واسا، محکمہ ریونیو، انہار،تحفظ ماحول،ہارٹیکلچر ایجنسی اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جنیجو،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد سرور،اسسٹنٹ کمشنر جنرل عطیہ عنایت،ڈائریکٹرز اسماء محسن، جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں، یاسر اعجاز چٹھہ، افنان سعید سندھو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔کمشنر مسرت جبیں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری رہائشی سہولیات کی بروقت فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے کو مؤثر بناتے ہوئے زیر التواء این او سیز اور دیگر قانونی کارروائیاں جلد مکمل کی جائیں تاکہ ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری میں حائل رکاوٹیں دور ہوں اور شہریوں کو بجلی، سوئی گیس و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ ایف ڈی اے سے منظوری کے مراحل سے گزرنے والی تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے معاملات کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور این او سیز یا دیگر قانونی تقاضوں کی تکمیل میں رکاوٹوں کو تیز رفتاری سے دور کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کو متحرک کیا جائے تاکہ منظوری کے عمل میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو۔کمشنر نے کہا کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ تمام متعلقہ محکموں کی مشترکہ ذمہ داری ہے لہٰذا ہر ادارہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے مؤثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں سیوریج مین ہولز پر حفاظتی ڈھکنوں کی سو فیصد موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں اضافی حفاظتی اقدامات، مضبوط جالیوں اور حفاظتی انتظامات کی تنصیب بھی مکمل کی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کے تحفظ سے متعلق معاملات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے کیونکہ حکومت پنجاب نے اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ اگر کسی بھی کھلے مین ہول یا حفاظتی غفلت کے باعث کسی شہری کی جان یا مال کو نقصان پہنچا تو متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

06/07/2026

فیصل آباد (6 جولائی 2026) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی جانب سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضیٰ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد سرور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جنیجو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز سارہ زینب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انور علی، ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر، اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین سلیم سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ضلع فیصل آباد کے لیے انجام دی جانے والی انتظامی، ترقیاتی اور عوامی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اپنے دورِ تعیناتی میں شفاف، متحرک اور عوام دوست طرزِ حکمرانی کو فروغ دیا، جس کے باعث مختلف محکموں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی پیدا ہوئی اور متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتار پیش رفت ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شہری مسائل کے بروقت حل، انسدادِ تجاوزات، صفائی و ستھرائی، ریونیو معاملات، امن و امان، محرم الحرام سمیت دیگر اہم مواقع پر بہترین انتظامات اور عوامی فلاح کے اقدامات میں ڈپٹی کمشنر کی قیادت قابلِ ستائش رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مثالی تعاون کے باعث شہری ترقی کے متعدد منصوبے کامیابی سے آگے بڑھے، جبکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ کاوشیں ہمیشہ نتیجہ خیز ثابت ہوئیں۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے کہا کہ کیپٹن (ر) ندیم ناصر ایک باصلاحیت، باکردار اور وژن رکھنے والے منتظم ہیں جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری اور انتھک محنت سے ایک مثبت مثال قائم کی۔انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی جذبے اور کامیابی کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب کے انعقاد پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران تمام اداروں بالخصوص ایف ڈی اے کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل رہا، جس کی بدولت عوامی خدمت کے متعدد اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین محکمانہ کوآرڈینیشن، باہمی اعتماد اور ٹیم ورک ہی کامیاب انتظامی نظام کی بنیاد ہیں۔ ایف ڈی اے کی قیادت اور افسران نے شہری ترقی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، تجاوزات کے خاتمے، ریونیو امور اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے ہمیشہ مثبت اور فعال کردار ادا کیا، جو قابلِ تحسین ہے۔ کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام سے انہیں ہمیشہ محبت اور تعاون ملا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی تعیناتی بطور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عوامی خدمت، تیز رفتار ترقیاتی عمل، شفاف طرزِ حکمرانی اور میرٹ کو اپنی اولین ترجیح بنائے رکھیں گے۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کیپٹن (ر) ندیم ناصر کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ شرکاء نے ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

👍
02/07/2026

👍

02/07/2026
02/07/2026

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے ادارہ کے سالانہ بجٹ 2026-27 کی تیاریوں اور مختلف نوعیت کے بقایا جات کی ریکوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے دوران سالانہ بجٹ کی تیاری کے حوالےسے مختلف تجاویز زیر بحث آئیں جبکہ ریونیو ریکوری مہم سے متعلق شعبہ جاتی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ بجٹ کی تیاری کا عمل مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور ادارے کے مالی استحکام کے لیے بقایا جات کی وصولی کی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ریونیو ٹارگٹس کو زمینی حقائق کے مطابق طے کیا جائے اور آئندہ مالی سال کے لئے ذرائع آمدن میں اضافہ کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے ضرورت ہے جبکہ اخراجات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے کفایت شعاری پالیسی کو مدنظر رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریونیو اور بچت کے حوالے سے مالیات کی تقسیم کو شفاف اور منصفانہ بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریکوری کے اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور بقایا جات کی وصولی میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مالی نظم و ضبط اور وسائل کے مؤثر استعمال کے ذریعے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے لہذا شعبہ جاتی ٹارگٹس کے حصول کے لئے بھر پور محنت اور دیانتداری سے فرائض انجام دئیے جائیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو اسماء محسن، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون افنان سعید سندھو، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹرز فنانس عدنان شہزاد، افضال انصاری اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Address

Faisalabad

Telephone

+923218889222

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adl: Deputy Commissioner Kaiser Rind posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share