Nizam e Mustafa Party Faisalabad

Nizam e Mustafa Party Faisalabad Welcome to the official page of Nizam e Mustafa Party, Faisalabad.

20/06/2026

*نظام مصطفیٰ پارٹی*
عشقِ مصطفیٰﷺ کا تقاضہ ھے کہ
نظام مصطفیٰﷺ کا نفاذ کیا جائے
*نصب العين*
رضائے الہی اور عشق رسولﷺ کے جذبہ سے سرشار ہو کر مقام مصطفیﷺ کے تحفظ اور نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے سرگرم عمل
*پارٹی کا قیام*
مقام صد افسوس ھے کہ بانیان پاکستان نے جس نصب العین کی نشاندھی کی تھی اس کو پیش نظر نہیں رکھا گیا اور اس سمت کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جا سکا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہم دن بدن اس منزل سے دور ہوتے چلے گئے۔ زمانہ طالب علمی میں اسلام کے زریں اخلاقی اصولوں کے مطابق تربیت پانے والوں نے عملی زندگی میں داخل ہوتے ہی شدت سے ضرورت محسوس کی کہ ایک ایسی جماعت ہو جو سیاسی میدان میں ان کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کرے جس کا مقصد صرف حصول اقتدار ہی نہ ہو بلکہ اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہو۔ نظام مصطفی پارٹی کا قیام اس دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے اور اس ناگزیر ضرورت کی تکمیل کے لئے عمل میں آیا ہے۔
نظام مصطفی پارٹی کا قیام ایک ایسی سیاسی جماعت کے طور پر منظر عام پر آ رہا ہے جو ایک طرف اسلام کے خلاف ہونے والی کافرانہ یلغار کا مقابلہ کرے اور دوسری طرف ملکی سالمیت کو در پیش خطرات کا سد باب کرنے کے لئے سرگرم عمل ہو اور وطن عزیز سے کرپشن، سود، ناانصافی اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کر کے ایک دیانتدار، با اصول اور صحت مند معاشرہ قائم کرے جو نظام مصطفی کے نفاذ ہی سے ممکن ھو سکتا ہے۔
*دعوت فکر*
آئیے ! ہم آپ کو دعوت عمل دیتے ہیں کہ پارٹی کے عظیم نصب العین کے حصول کے لئے، پاکستان کے غیور عوام کی انقلابی سیاسی تنظیم *نظام مصطفیٰ پارٹی* میں شامل ہو کر اپنے نیک مقاصد کی تکمیل کریں۔
🔅عملی اقدام کا لائحہ عمل بھی جلد پیش کیا جائے گا۔
آپ کی شمولیت کا منتظر
*پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید صدیقی*
صدر نظام مصطفیٰ پارٹی
ضلع فیصل آباد
فون نمبر 6645221-0300

Address

Kashmir Pull Canal Road Faisalabad
Faisalabad
38000

Telephone

+923006645221

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nizam e Mustafa Party Faisalabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Nizam e Mustafa Party Faisalabad:

Shortcuts

Share