02/11/2026
الحمد للہ! اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم اور پیارے نبی کریم ﷺ کی سنتِ مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے نکاح کی سعادت حاصل ہو گئی۔
اس بابرکت موقع پر جن احباب نے شرکت کی، اپنی محبتوں سے نوازا اور ہر قدم پر تعاون فرمایا، میں تہِ دل سے ان کا شکر گزار اور ممنون ہوں۔
دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ سب کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے اور اس خوشی میں شامل ہونے والے ہر فرد کی زندگی میں آسانیاں اور برکتیں نازل فرمائے۔ آمین!