21/09/2025
علوم الحدیث و ختم البخاری کا دوسرا سالانہ اجتماع23 نومبر کو ہو گا
ہزار ہا علما شرکت کریں گے،شرکت کےلئے رجسٹریشن جاری: ڈاکٹر میر آصف اکبر
نظام المدارس پاکستان کے کے ناظم اعلی ڈاکٹر میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے تعاون سے درس علوم الحدیث و ختم البخاری کا عظیم الشان دوسرا سالانہ اجتماع23 نومبر 2025 منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اس علمی و فنی اجتماع میں علم و اصول الحدیث کے اہم پہلو اجاگر کریں گے اور علم الجرو التعدیل کی خصوصی ابحاث کے ساتھ ساتھ حسب سابق صحیح البخاری کے نئے ابواب بھی پڑھائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ درس علوم الحدیث و ختم البخاری کے اس دوسرے تاریخی اجتماع میں ملک بھر سے شیوخ الحدیث، علمائے کرام، اعلیٰ تعلیمی اداروں کے پروفیسرز، لیکچرز، مدارس دینیہ کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ شرکا رجسٹریشن کے ذریعے اس عظیم الشان تدریسی اجتماع کا حصہ بنیں گے۔
ختم البخاری میں رجسٹریشن کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں
https://minhaj365.org/bukhari-registration/create