Poetry

Poetry ‏سب سے اچھی ہجرت گناہوں سے نیکیوں کی طرف آنا ہے ❤

26/08/2026

تم میرا دل رکھنے کی خاطر کسی خار نما شاخ 🎋
سے چند سفید پھول اور کسی رنگوں بھری چوڑیوں کی دکان سے سفید چوڑیاں خرید لانا 🤍
شاید میرے زرد پڑتے ماند چہرے پر تمھاری محبت کا سفید رنگ ایک نرم اثر پیدا کر دے میری درد بھری آنکھوں میں نرم احساس پیدا ہو جائے

25/08/2026

تو اس قدر مجھے اپنے قریب لگتا ہے
تجھے الگ سے جو سوچوں عجیب لگتا ہے

جسے نہ حسن سے مطلب نہ عشق سے سروکار
وہ شخص مجھ کو بہت بد نصیب لگتا ہے

حدود ذات سے باہر نکل کے دیکھ ذرا
نہ کوئی غیر نہ کوئی رقیب لگتا ہے

یہ دوستی یہ مراسم یہ چاہتیں یہ خلوص
کبھی کبھی مجھے سب کچھ عجیب لگتا ہے

افق پہ دور چمکتا ہوا کوئی تارا
مجھے چراغ دیار حبیب لگتا ہے

25/08/2026

مسندیں یوں بھی ہمیں راس کہاں آتی ہیں
جس نے بھی دل سے اُتارا ہے اُتارے رکّھے

19/08/2026

‏اُس کی منزل تھی , کہیں کوہ قاف سے آگے
‏میں راہ میں پڑتے , کسی گاؤں کی طرح تھا

‏

18/08/2026

تھا کبھی یہ دل بھی لبریزِ تمنا مگر خیر
اچھے وقتوں میں کب لگتا ہے کہ، بُرا ہوگا

02/08/2026

"-جب ہر چیز الجھ گئی ہو ہر چیز اپنی جگہ سےبکھر گئی ہو, سمٹنے سے بھی نا سمٹے تم سے تو ان چیزوں کو وہی چھوڑ دینا چاہیے اور اپنی دعاؤں میں شدت اختیار کرنا اور جب تم اپنی دعاؤں میں شدت اختیار کرو گے تو ہر چیز سمٹنے لگے گی وہ چیز بکھرنے کے لیے آئی ہی اسی وجہ سے تھی کہ تم اس الجھن میں رب سے دعا کا رشتہ بناؤ ایسا نہیں ہے کہ کچھ بھی حالات بگڑنے پر ہم وقت کے گزرنے کا بیٹھ کر انتظار کریں جب ہم کچھ نہیں کر سکتے تب ہم دعاہی تو کرتے ہیں صبر ہی تو کرتےہیں !

29/07/2026

اپنی زندگی کو اتنا فضول نہ بناؤ کہ آپ کی زندگی کے فیصلے بھی دوسرے لوگ کرنا شروع کردیں...!!

28/07/2026

کچھ تو چہروں سے بھی تکلیف کا اندازہ ہو
یوں تکلف سے بچھڑنے کی ضرورت کیا ہے 💥💗

23/07/2026

”اے اللہ! میں تجھ سے معافی کا خواستگار ہوں اس گناہ پر جس سے میں نے توبہ کی مگر پھر اس کا ارتکاب کیا۔ اور اس نیکی پر جس کا خود سے عہد کیا مگر اس پر قائم نہ رہ سکا۔ اور اس عمل پر جو میرا خیال تھا کہ صرف تیرے لیے کروں گا مگر میری نیت میں وہ کچھ شامل ہو گیا جو تُو جانتا ہے۔“

(التابعي الجليل مطرف بن عبدالله رحمه الله تــ ٩٥ھ)
゚viralシ

21/07/2026

جب بات کسی کی عزت کی ہو تو بات ختم کر دینی چاہیے🖤🍁

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Poetry:

Shortcuts

Share