20/08/2026
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی سرویلنس اور ویکٹر کنٹرول ٹیمیں شہر بھر میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ٹیمیں مختلف علاقوں میں سرویلنس، لاروا کی نشاندہی و تلفی، پانی کے ذخائر کا معائنہ، موصول ہونے والی شکایات پر بروقت کارروائی اور انسدادِ ڈینگی ایس او پیز پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہیں تاکہ ڈینگی کے ممکنہ خطرات کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔
ڈینگی سے بچاؤ احتیاط میں ہے۔ اپنے گھر اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں، پانی جمع نہ ہونے دیں، اور ڈینگی کی روک تھام میں فیلڈ ٹیموں سے تعاون کریں۔
مزید معلومات یا شکایات کے لیے وزٹ کریں: www.dhoict.gov.pk