06/02/2026
خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کی حالیہ پریس کانفرنس میں ایک خاتون نے سوال کیا کہ “پندرہ سالوں میں آپ نے ہمارے لیے کیا کیا؟”
جس پر وزیرِ اعلیٰ نے جواب دیا کہ “میں نے آپ کو یہ شعور دیا ہے کہ آپ مجھ سے یہ سوال کر سکیں۔”
یہ جواب سن کر تاریخ یاد آ گئی۔
یہی بات سب سے پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے برسوں پہلے ایک عوامی جلسے/پریس کانفرنس میں کہی تھی، جب ایک خاتون نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ نے ہمارے لیے کیا کیا؟ تو انہوں نے جواب دیا تھا:
“میں نے آپ کو یہ زبان دی ہے کہ آپ آج ایک منتخب وزیرِ اعظم سے سوال کر سکیں۔”
فرق یہ ہے کہ آمریت کے دور میں نہ کوئی سوال کر سکتا تھا، نہ اپنے حق کا مطالبہ۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو شعور دیا، ان کی بات سنی، اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔
آج اگر کوئی یہی بات دہرا رہا ہے تو یہ دراصل اسی سوچ کی نقل ہے—جس کی بنیاد برسوں پہلے رکھ دی گئی تھی۔
Ehsan Kohistani