14/01/2026
`انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے لیے داخلہ کی ہدایات`- پنجاب بورڈ
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے لیے پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے داخلہ بھیجنے کے لیے پورٹل اوپن نہیں کیا۔ جیسے ہی داخلہ پورٹل اوپن ہوگا، آگاہ کر دیا جائے گا۔(ممکن ہے 15 جنوری سے کھل جائیں گے)
*داخلہ درج ذیل طلبہ بھیج سکیں گے:*
- وہ طلبہ جو فریش گیارہویں یا بارہویں کا داخلہ بھیجنا چاہتے ہیں۔
- وہ طلبہ جنہیں 2025 کے سکینڈ اینول میں دوبارہ سپلی آئی ہے
- وہ طلبہ جن کا کوئی امتحانی چانس باقی ہے۔ (4 ٹوٹل چانس ہوتے ہیں)
- جن طلبہ کے تمام چانسز مکمل ہو چکے ہیں، وہ کمپوزٹ (پارٹ 1 اور 2 اکٹھے) داخلہ بھیج سکیں گے
*نصاب (Syllabus) سے متعلق وضاحت:*
- ریگولر پارٹ 1 کے امتحان کے لیے نیا سلیبس لاگو ہوگا۔
- امپروومنٹ والے 11 کے لیے اولڈ سلیبس follow کریں گے۔
- پارٹ 2 کے لیے پرانا سلیبس ہی نافذ رہے گا
- جن طلبہ کی گیارہویں جماعت میں سپلی ہے اور وہ بارہویں کے ساتھ سپلی دیں گے، ان پر گیارہویں جماعت کا پرانا سلیبس ہی لاگو ہوگا