District Police Kotli

District Police  Kotli STRIVING FOR A PEACEFUL & SAFER KOTLI

پی آئی ڈی* کوٹلی: یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مرکزی تقریب، قومی پرچم کشائی* ڈپٹی کمشنر محمد عثمان صارم اور ایس پی چوہدر...
14/08/2026

پی آئی ڈی

* کوٹلی: یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مرکزی تقریب، قومی پرچم کشائی
* ڈپٹی کمشنر محمد عثمان صارم اور ایس پی چوہدری عدیل احمد نے قومی پرچم لہرایا
* پرچم کشائی کی تقریب میں قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی
* یوم آزادی کے موقع پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
* پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
* قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی، شرکاء کا پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار
* یوم آزادی پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا
* پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ڈپٹی کمشنر محمد عثمان صارم
* وطن عزیز کی حفاظت، ترقی اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ایس پی چوہدری عدیل احمد لنگڑیال

14/08/2026

کوٹلی (پی آئی ڈی) چودہ اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ضلع کوٹلی میں قومی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی آزادی کی خوشی منانے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹلی محمد عثمان صارم اور ایس پی کوٹلی چوہدری عدیل احمد لنگڑیال نے قومی پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی جبکہ پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور وطن عزیز کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

پرچم کشائی کے وقت قومی ترانہ پیش کیا گیا اور شرکاء نے قومی پرچم کو سلامی دیتے ہوئے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت اور وفاداری کا اظہار کیا۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں اور شہریوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان ایک عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا، اس لیے اس کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر محمد عثمان صارم اور ایس پی چوہدری عدیل احمد نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جس کی حفاظت اور تعمیر و ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم قومی اتحاد، نظم و ضبط، دیانت داری اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

:

14/08/2026

کوٹلی (پی آئی ڈی) چودہ اگست، یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر سردار سکندر حیات خان سٹیڈیم میں حب الوطنی کے جذبے سے سرشار عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔ شاندار آتشبازی نے آسمان کو سبز و روشن رنگوں سے منور کر دیا، قومی نغموں کی گونج نے فضا میں وطن سے محبت کا جذبہ بیدار کر دیا اور نوجوان جوش و جذبے سے جھوم اٹھے۔ فنکاروں نے خوبصورت رقص پیش کیا جبکہ حاضرین نے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا کو گرما دیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد عثمان صارم، ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال، میئر چوہدری محمد تاج، ضلعی افسران، امیدوار اسمبلی راجہ فاتح محمود سمیت سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور سبز ہلالی پرچم تلے وطن سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا۔

آخر میں جشنِ آزادی کی خوشی میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔یہ خوبصورت رات وطنِ عزیز سے محبت، اتحاد، جوش اور عزم کی ایسی دلکش تصویر بن گئی جس نے کوٹلی کی فضا کو پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجا دیا۔ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم، مضبوط اور شاد آباد رہے۔

14 اگست  یوم آزادی پاکستان تمام پاکستانی قوم کو جشن آزادی مبارک ہو
14/08/2026

14 اگست یوم آزادی پاکستان
تمام پاکستانی قوم کو جشن آزادی مبارک ہو

یومِ شہداء پولیسآج ہم اپنے بہادر پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن، قوم اور امن کی خاطر اپنی جانوں کا...
06/08/2026

یومِ شہداء پولیس

آج ہم اپنے بہادر پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن، قوم اور امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

"شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔"

یومِ شہداء پولیس کے موقع پر کوٹلی پولیس نے اپنے شہداء کی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کر کے ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پولیس لائن کوٹلی میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال اور دیگر افسران اور شہداء کے ورثاء نے بھی شرکت کی۔ ایس پی کوٹلی نے دوران خطاب ورثاء سے اظہار ہمدردی اور شہداء کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کی۔

اس موقع پر پولیس افسران نے شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے، بعد ازاں شہداء کے گھروں کا دورہ کر کے ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، اظہارِ ہمدردی کیا اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

04۔اگست۔2026*یوم شہداءپولیس*آج ہم اپنے ان بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن، قوم اور امن کی خاطر اپنی...
04/08/2026

04۔اگست۔2026
*یوم شہداءپولیس*

آج ہم اپنے ان بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن، قوم اور امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہمیں اپنے فرائض دیانت، اخلاص اور بہادری سے انجام دینے کا حوصلہ دیتی ہیں۔

*“شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔”*

اللہ تعالیٰ ہمارے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

30/07/2026

"پریس نوٹ "

سوشل میڈیا / واٹس ایپ گروپ میں ایک بچی کے فوت ہونے کی خبر وائرل ہورہی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
یہ جھوٹی اور بے بنیاد خبر ہے ۔
اسی طرح خواتین کے مدرسے پر حملہ۔۔خواتین کو اٹھا کر لے جانے والی یہ سب فیک خبریں ہیں۔
ایسی جھوٹی افواہیں پھیلانے والے دراصل اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کر رھے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے خبر وائرل کرکے عوام میں اشتعال نہ پیدا کیا جائے ۔ کوٹلی پرامن لوگوں کا شہر ہے کوٹلی کے امن کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف علیحدہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ترجمان
ضلع پولیس کوٹلی

* ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد ادریس بھٹی کا ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ* پائلٹ ہائی سکول، گ...
27/07/2026

* ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد ادریس بھٹی کا ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ
* پائلٹ ہائی سکول، گرلز ڈگری کالج اور منڈی کے پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عمل کا جائزہ
* ضلع کوٹلی میں پولنگ پرامن، شفاف اور منظم انداز میں جاری ہے،
* امن و امان اور سکیورٹی انتظامات تسلی بخش، انتخابی عمل اطمینان بخش قرار
* تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،

* ضلعی انتظامیہ، پولیس اور انتخابی عملہ بہترین انداز میں فرائض انجام دے رہا ہے
* ووٹرز بلا خوف و خطر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی اپیل
* جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ہر شہری ووٹ ڈالنے ضرور آئے، محمد ادریس بھٹی
* ڈپٹی کمشنر عمران شاہین اور ایس پی چوہدری عدیل احمد نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا
* ضلع کوٹلی میں عام انتخابات 2026ء کا پولنگ عمل پرامن ماحول میں جاری

20/07/2026

ضلع کوٹلی کے 06 حلقہ جات پر سرکاری ملازمین کی ووٹنگ کا عمل پُرامن ماحول میں جاری ہے۔ سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی۔ پولنگ کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔ ووٹنگ کا عمل شفاف، منظم اور پُرامن ماحول میں شام 05 بجے تک جاری رہے گا ۔

Address

Kotli
Gam Kotli
11100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Police Kotli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Police Kotli:

Shortcuts

Share