میونسپل کارپوریشن کوٹلی

میونسپل کارپوریشن کوٹلی Servant of District K0tli

اج مورخہ 26-5-20 کو  چیف افیسر میونسپل کارپوریشن کوٹلی چوہدری راشد محمود صاحب نے افسران و ملازمین سے اڈا نیلامی کے حوالے...
20/05/2026

اج مورخہ 26-5-20 کو چیف افیسر میونسپل کارپوریشن کوٹلی چوہدری راشد محمود صاحب نے افسران و ملازمین سے اڈا نیلامی کے حوالے سے میٹنگ کی اور تمام افسران اور ملازمین کو اڈا کی نیلامی کے حوالے سے اعتماد میں لیا
تمام افسران و ملازمین نے اڈا نیلام کرنے کے حوالے سے مئیر چوہدری محمد تاج صاحب اور چیف افیسر چوہدری راشد محمود صاحب کا شکریہ ادا کیا اور ہر طرح کا مکمل تعاون کا یقین دلایا

میئر میونسپل کارپوریشن کوٹلی چوہدری محمّد تاج صاھب اور چیف آفیسر چوہدری راشد محمود صاھب کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعق...
05/03/2026

میئر میونسپل کارپوریشن کوٹلی چوہدری محمّد تاج صاھب اور چیف آفیسر چوہدری راشد محمود صاھب کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں ڈپٹی میئر راجہ ریاست صاھب، کونسلرز صاحبان اور افسران میونسپل کارپوریشن کوٹلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں صاف ستھرا کشمیر پروگرام، لاری اڈا میں مسجد کی تعمیر اور کمیونٹی حال ہاؤسنگ سکیم سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
کونسلرز صاحبان نے صاف ستھرا کشمیر پروگرام کو سہراتے ہوئے کہا کہ اس سے کوڑا کرکٹ کے مسائل حل ہوں گے
کونسلرز صاحبان نے کہا کہ حکومتی منظوری کے بعد لاری اڈا میں مسجد کی تعمیر کی اجازت ہو گی۔
کمیونٹی حال ہاؤسنگ سکیم جو کہ کافی ماہ سے بند ہونے کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہو رہا ہے،کو ریگولائز کرنے کی بھی منظوری دی گئی

میئر محمد تاج چوہدری صاحب کی ہدایت پر راجہ گلریز خان صاحب نے ہمراہ ویٹرنری افیسر مسعود شبیر  صاحب و دیگر اہلکاران، میونس...
23/02/2026

میئر محمد تاج چوہدری صاحب کی ہدایت پر راجہ گلریز خان صاحب نے ہمراہ ویٹرنری افیسر مسعود شبیر صاحب و دیگر اہلکاران،
میونسپل کارپوریشن کوٹلی کی حدود میں اشیاء خوردونوش کی چیکنگ کی۔
دوران چیکنگ ناقص صفائی، بدوں اویزاں ریٹ لسٹ اور زائد ریٹ وصول کرنے پر جرمانے کیے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ خریداری کرتے وقت ریٹ لسٹ کے مطابق ہی قیمت کی ادائیگی کریں اگر کوئی دکاندار زائد ریٹ وصول کرتا ہےتو اس کے خلاف فوری شکایت درج کروائیں تاکہ اس کے خلاف تحت ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔
میونسپل مجسٹریٹ راجہ گلریز خان

21/02/2026
بلدیہ کوٹلی کی جانب سے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے لاری اڈا لنک روڈ پر رمضان المبارک میں جمعۃ المبارک کو رمضان سستا باز...
20/02/2026

بلدیہ کوٹلی کی جانب سے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے لاری اڈا لنک روڈ پر رمضان المبارک میں جمعۃ المبارک کو رمضان سستا بازار کا افتتاح کر دیا گیا رمضان بازار میں پھل سبزیاں اور دیگر ضروری اشیاء انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق دی جا رہی ہیں رمضان سستا بازار کا افتتاح میئر مونسپل کارپوریشن کوٹلی چوہدری محمد تاج صاھب چیف افیسر مونسپل کارپوریشن کوٹلی چوہدری راشد محمود صاھب صدر انجمن تاجران کوٹلی ملک محمد یعقوب صاھب نے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر راجہ ریاست صاھب، مجسٹریٹ بلدیہ راجہ گلریز صاھب، اسٹیٹ افیسر تنویر میراں صاھب، ٹیکس افیسر وحید بجاڑ صاحب اور بلدیہ ملازمین موجود تھے میئر چوہدری محمد تاج صاھب اورچیف افیسر چوہدری راشد محمود صاھب نے کہا کہ شہریوں کو سستی اور معیاری ایشیا فراہم کرنے کے لیے بلدیہ کوٹلی تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی شہری انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق چیزیں خریدیں ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف اپنی شکایات درج کرائیں جس پر فوری کاروائی کی جائے گی

میئر محمد تاج چوہدری صاحب اور  چیف افیسر چوہدری راشد محمود صاحب کی ہدایت پر راجہ گلریز خان صاحب نے ہمراہ ویٹرنری افیسر م...
14/02/2026

میئر محمد تاج چوہدری صاحب اور چیف افیسر چوہدری راشد محمود صاحب کی ہدایت پر راجہ گلریز خان صاحب نے ہمراہ ویٹرنری افیسر مسعود شبیر صاحب و دیگر اہلکاران،
میونسپل کارپوریشن کوٹلی کی حدود میں موجود ہوٹلز،بیکرز و دیگر فوڈز ایٹمز کی چیکنگ کی۔
دوران چیکنگ ناقص صفائی پر جرمانے کیے اور مالکان کو وارننگ جاری کی ائندہ اگر ناقص صفائی پائی گئی تو تحت ضابطہ قانونی کروائی عمل میں لاتے ہوئے اپ کا کاروبار سیل کر دیا جائے گا

09/02/2026

عوام الناس بالخصوص لائسنس ہولڈرز سٹینڈ ہا لاری اڈا کوٹلی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ لاری اڈا کوٹلی میں صرف مختلف روٹس ہا پر چلنے والی گاڑیاں ہی لاری اڈا میں داخل/کھڑی ہو سکتی ہیں بغیر روٹس و دیگر پرائیویٹ گاڑیوں کو لاری اڈا میں داخل/کھڑے ہونے کی اجازت نہ ہے۔
خلاف ورزی کی صورت میں تحت ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بحکم
محمد تاج چوہدری میئر میونسپل کارپوریشن کوٹلی
اینڈ چوہدری راشد محمود چیف افیسر میونسپل کارپوریشن کوٹلی

جناب سردار عقیل محمود سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر لوکل گورنمنٹ بورڈ نے دفتر میونسپل کارپوریشن کوٹلی میں  پنشن کنٹری بیوشن، ...
09/02/2026

جناب سردار عقیل محمود سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر لوکل گورنمنٹ بورڈ نے دفتر میونسپل کارپوریشن کوٹلی میں پنشن کنٹری بیوشن، بورڈ فنڈ، ٹھیکہ جات اور دیگر اہم امور پر میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں چیف افیسر چوہدری راشد محمود صاحب ،اسٹیٹ افیسر تنویر میراں صاحب،مجسٹریٹ راجہ گلریز خان صاحب،ایس ڈی او راجہ گل زیب صاھب، سیکرٹری شفاقت صاحب،ٹیکس افیسر وحید بجاڑ صاحب اور ملازمین نے شرکت کی۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سردار عقیل محمود صاحب نے کہا کہ ریٹائرڈ بلدیاتی ملازمین کو جلد اے جی افس کے ذریعے پنشن کی ادائیگی عمل میں لائی جائے گی ۔

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کوٹلی   کی ماہانہ پراگرس رپورٹ بارے آفیسران و اہلکاران میونسپل کارپوریشن کوٹلی سے میٹنگ۔ چیف...
07/02/2026

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کوٹلی کی ماہانہ پراگرس رپورٹ بارے آفیسران و اہلکاران میونسپل کارپوریشن کوٹلی سے میٹنگ۔
چیف آفیسر صاھب نے ادارے کے تمام شعبوں کو اپنے کام میں مزید بہتری لانے پر زور دیا۔
ہر آفیسر اپنے شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کرے چیف آفیسر
رمضان المبارک میں رمضان سستا بازار لگانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

Address

Gam Kotli

Opening Hours

Monday 08:30 - 15:00
Tuesday 08:30 - 15:00
Wednesday 08:30 - 15:00
Thursday 08:30 - 15:00
Friday 08:30 - 12:30
Saturday 08:30 - 15:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when میونسپل کارپوریشن کوٹلی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category