08/05/2026
🚨 تھانہ سٹی گنداواہ کی کامیاب کاروائی 🚨
ڈی آئی جی پی نصیر آباد رینج اور ایس پی جھل مگسی کی ہدایات کی روشنی میں، ڈی ایس پی سرکل گنداواہ کی نگرانی میں تھانہ سٹی گنداواہ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی انجام دی۔
ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد یعقوب عباسی نے سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر غلام مصطفیٰ کلہوڑو اور پولیس ٹیم کے ہمراہ اسنیپ چیکنگ کے دوران مؤثر کاروائی کرتے ہوئے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
🔹 گرفتار ملزمان:
امان اللہ اور محمد خان (ولد خان محمد، قوم لاشاری، سکنہ گوٹھ پتری، تحصیل گنداواہ)
🔹 مقدمہ کی تفصیل:
ملزمان مقدمہ نمبر 02/2025 بجرم دفعات 392/34 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب تھے (قبل ازیں تھانہ لیویز، اب تھانہ سٹی گنداواہ)۔
🔹 پیش رفت:
ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مزید تفتیش جاری ہے۔
💪 جھل مگسی پولیس جرائم کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔
👮♂️ عوام سے گزارش ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔