Sherqillah Valley

Sherqillah Valley Sherqilla valley is located in Gilgit Baltistan District Ghizer.
(1)

پریس ریلیزامدادی کیمپ برائے سیلاب متاثرین شیرقلعہ کے منتظمین کی جانب سے کیمپ میں موصول ہونے والی امدادی رقوم کی تقسیم آج...
25/08/2026

پریس ریلیز
امدادی کیمپ برائے سیلاب متاثرین شیرقلعہ کے منتظمین کی جانب سے کیمپ میں موصول ہونے والی امدادی رقوم کی تقسیم آج بروز پیر 25 اگست 2026 کو عمل میں لائی گئی۔
کیمپ میں کل 615000 کی رقم جمع ہوئی جس میں گاؤں میں موجود سیلاب زدگان سے ہمدردی رکھنے والے حضرات سمیت یوگینڈا، پرتگال اور سعودی عرب میں مقیم بھائیوں کی جانب سے امدادی رقوم جمع کرائی گئیں۔
منتظمین نے باہمی مشاورت اور مشاہدات سے متاثرین کو دو درجوں میں تقسیم کیا ایک وہ جن کے گھر مکمل یا شدید متاثر ہوئے ان کو فی گھرانہ 70 ہزار کی رقم جبکہ دوسرے وہ جن کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ان کو فی گھرانہ 25 ہزار کی رقم ادا کی گئی۔
ہم متاثرین اور منتظمین کی جانب سے تمام امداد پہنچانے والےحضرات کا فرداً فرداً تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تبارک وتعالی آپ سب کی اس نیک مقصد کے لئے بھیجی امداد کو افضل عبادت میں قبول فرماتے ہوئے آپ کے رزق، کمائی، صحت میں برکت عطا فرمائے اور آپ کے خاندانوں میں اتفاق کے ساتھ آپ اور آپ کے چاہنے والوں کو ڈھیر ساری خوشیوں سے نوازے نیز ہم سب کو ہمیشہ اسی طرح مصیبت میں مزید بڑھ چڑھ کر ایک دوسرے کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

20/08/2026

تمام حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل جمعہ 14 اگست 2026 کی شام 4 بجے سے سیلاب متاثرین کے لئے بڑو چوک میں قائم امدادی کیمپ...
13/08/2026

تمام حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل جمعہ 14 اگست 2026 کی شام 4 بجے سے سیلاب متاثرین کے لئے بڑو چوک میں قائم امدادی کیمپ کا اختتام ہوگا تا ہم آن لائن رقم اتوار تک وصول کی جائے گی۔
آپ تمام سے تعاون کی اپیل ہے۔
شکریہ

10/08/2026
08/08/2026

اپیل برائے امداد
4 اگست کو شیرقلعہ میں موسلادھار بارش کے بعد متعدد جگہوں میں چھوٹے بڑے فلیش فلڈز کے واقعات رونما ہوئے جن میں راماسوٹ محلہ کے دو فلڈز نے شدید نقصان پہنچایا۔
اب تک کے مشاہدے کے مطابق 12 گھر شدید متاثر ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر بحالی کے واسطے مالی معاونت کی ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں7 اگست کی شام سے بڑو چوک میں شیرقلعہ سطح پر متاثرین کی امداد کے لئے ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔
یاد رہے موسم کی ایسی غیر یقینی صورتحال ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید ایسے واقعات کا خطرہ موجود ہے اس لئے ہمارا ڈیسک صرف شیرقلعہ سطح پر ہی امداد اکھٹی کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔
لہذا گاؤں سے باہر مقیم تمام بھائیوں اور بہنوں سے اس مشکل گھڑی میں متاثرین کی مدد کی اپیل کی جاتی ہے۔
اپنی امداد ذیل میں درج کسی بھی اکاؤنٹ میں بھیج کر سکرین شاٹ 03003248151 پر واٹس ایپ کر دیں تا کہ درست ریکارڈ رہے شکریہ۔

Soneri Bank:
Abdul Karim
007520002473314

Habib Bank Ltd.:
Iftikhar Ahmed‎
0019747900205003‎‎

Easypaisa:
Iftikhar Ahmed
03179001101

Dr Ali Shah Sherijo
30/07/2026

Dr Ali Shah Sherijo

Address

Sherqillah
Ghizar
15400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sherqillah Valley posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share