PTI District Ghizer

PTI District Ghizer This is an official page of PTI Ghizer for All Tehsil's of District Ghizer

03/06/2026

گلگت میں ایک بار پھر فسطائیت اپنے عروج پر!
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عتیق پیرزادہ کے ساتھ ائیرپورٹ تھانے میں ناروا سلوک اور سینئر کارکن باباجان کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے۔ سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنا اور اختلافِ رائے کو دبانے کی کوشش جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ ایسے اقدامات عوام کے بنیادی حقوق اور سیاسی آزادیوں پر سوالیہ نشان ہیں۔

‏گلگت بلتستان کے پہلے آئی ٹی پارک اور ٹیکنالوجی انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح‏عمران خان کے دورِ حکومت میں گلگت بلتستان میں پ...
03/06/2026

‏گلگت بلتستان کے پہلے آئی ٹی پارک اور ٹیکنالوجی انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح
‏عمران خان کے دورِ حکومت میں گلگت بلتستان میں پہلے آئی ٹی پارک اور ٹیکنالوجی انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری مواقع سے جوڑنا تھا۔


‏⁦‪‬⁩
‏⁦‪

‏انٹرنیٹ اور آئی ٹی کی ترقی‏کونکورڈیا بی ٹی ایس (BTS) کا افتتاح‏عمران خان کے دورِ حکومت میں دنیا کے بلند ترین اور دشوار ...
03/06/2026

‏انٹرنیٹ اور آئی ٹی کی ترقی

‏کونکورڈیا بی ٹی ایس (BTS) کا افتتاح

‏عمران خان کے دورِ حکومت میں دنیا کے بلند ترین اور دشوار گزار علاقوں میں مواصلاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے کونکورڈیا بی ٹی ایس کا افتتاح کیا گیا۔

‏مقام: کے ٹو (K2) کے کونکورڈیا بیس کیمپ پر 4,691 میٹر (15,390 فٹ) کی بلندی پر نصب کیا گیا۔

‏نامگذاری: اس کا نام پاکستان کے عظیم کوہ پیما مرحوم محمد علی سدپارہ کی یاد میں رکھا گیا۔

‏مقصد: ٹریکرز، سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو 4G موبائل اور انٹرنیٹ سہولت فراہم کرنا۔

‏فوائد:

‏کوہ پیماؤں اور سیاحوں کو رابطے میں رہنے کی سہولت

‏موسم کی صورتحال کی بروقت نگرانی

‏ہنگامی حالات میں امدادی کارروائیوں میں معاونت

‏گلگت بلتستان میں ایڈونچر اور سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد

‏یہ منصوبہ گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل رابطوں اور سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔


‏⁦‪‬⁩
‏⁦‪

‏صحت کے شعبے میں اہم منصوبے‏عمران خان کے دورِ حکومت میں گلگت بلتستان کے صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات ک...
03/06/2026

‏صحت کے شعبے میں اہم منصوبے
‏عمران خان کے دورِ حکومت میں گلگت بلتستان کے صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے، جن میں شامل ہیں:
‏گلگت بلتستان میں 250 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال (سکردو/حسین آباد کے علاقے میں) کے منصوبے کا آغاز
‏ترقیاتی پیکج کے تحت صحت کی سہولیات میں توسیع اور بہتری
‏صحت انصاف کارڈ (Sehat Card) کا اجراء، جس کے ذریعے عوام کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کی گئی
‏ان اقدامات کا مقصد گلگت بلتستان کے عوام کو بہتر طبی سہولیات اور معیاری صحت کی خدمات فراہم کرنا تھا۔

‏بجلی اور پن بجلی کے منصوبے‏عمران خان کے دورِ حکومت میں گلگت بلتستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے متعدد توانائی...
03/06/2026

‏بجلی اور پن بجلی کے منصوبے

‏عمران خان کے دورِ حکومت میں گلگت بلتستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے متعدد توانائی منصوبوں کا آغاز کیا گیا، جن میں شامل ہیں:

‏روندو، سکردو میں 34 میگاواٹ پن بجلی منصوبہ

‏سکردو میں 26 میگاواٹ پن بجلی منصوبہ

‏گلگت بلتستان کے لیے علاقائی پاور گرڈ کی ترقی

‏مجموعی طور پر تقریباً 300 میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کے منصوبے

‏ان منصوبوں کا مقصد گلگت بلتستان کو توانائی کے شعبے میں خودکفیل بنانا اور عوام کو بجلی کی بہتر فراہمی یقینی بنانا تھا۔


‏⁦

03/06/2026

تیرا یار میرا یار قیدی نمبر 804
نہ وہ باغی نہ غدار قیدی نمبر 804

میاں صاحب، آپ جب بھی ملک سے باہر گئے ہیں، یہ اب کوئی راز نہیں رہا کہ آپ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کے بعد چلے گئے ہیں۔  عوام سب ک...
03/06/2026

میاں صاحب، آپ جب بھی ملک سے باہر گئے ہیں، یہ اب کوئی راز نہیں رہا کہ آپ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کے بعد چلے گئے ہیں۔ عوام سب کچھ جانتی ہے، اب بیانیہ بدلنے سے حقیقت نہیں بدلتی۔

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عظیم خان نے گاؤں سلپی میں اپنے انتخابی کمپین آفس کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر علاقے...
03/06/2026

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عظیم خان نے گاؤں سلپی میں اپنے انتخابی کمپین آفس کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر علاقے کے معززین، عمائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے عظیم خان کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں کامیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان شاء اللہ عوامی خدمت اور حقیقی تبدیلی کا یہ سفر عوام کی طاقت سے کامیاب ہوگا۔۔

03/06/2026

یہ گھڑی کس نے لگائی؟

نواز شریف کا گلگت میں نیا ڈرامہ۔۔
آج گلگت میں مسلم لیگ نون کے سٹیج پر جو کامیڈی شو ہوا۔ اسے دیکھ کر مجھے اپنے علاقے کا ایک پرانا اور سچا واقعہ یاد آگیا۔۔۔
ایک صاحب نے مسجد میں نئی گھڑی لگائی۔ ایک دن گزرا۔ دو دن گزرے۔ کسی نے نہ پوچھا اور نہ ہی تعریف کی۔ موصوف سے رہا نہ گیا۔ ایک دن نماز کے بعد خود ہی گھڑی کی طرف دیکھ کر کہنے لگے۔یار
یہ گھڑی کس نے لگائی ہے؟
پھر ساتھ بیٹھے بندے کو کہنی مار کر دھیمی آواز میں بولے۔۔تم مجھ سے پوچھو کہ یہ گھڑی کس نے لگائی ہے؟۔۔
اس بیچارے نے سادہ لوحی میں پوچھ لیا۔۔شاہ جی یہ گھڑی کس نے لگائی ہے؟۔
تو شاہ جی نے فوراً اپنے سینے پر ہاتھ رکھا۔چہرہ چمکایا اور فخر سے بولے۔۔اس عاجز بندے نے لگائی ہے۔۔😀
آج میاں نواز شریف صاحب نے اپنے امیدوار حافظ حفیظ الرحمان کے ساتھ گلگت کے اسٹیج پر بعینہ یہی گھڑی والا سین دہرایا ہے۔
میاں صاحب خود ہی سوال کرتے ہیں۔یہ کمیٹی سب سے پہلے کس نے بنائی تھی؟۔۔
حافظ صاحب آگے سے رٹا رٹایا جواب دیتے ہیں۔۔آپ نے بنائی تھی میاں صاحب۔۔۔
میاں صاحب پھر پوچھتے ہیں۔۔ کب بنائی تھی؟
حافظ صاحب (شاید اسکرپٹ بھول گئے) بولے۔۔دو تین مہینے پہلے۔۔۔
میاں صاحب نے فوراً لقمہ دیا نہیں نہیں۔۔ 2017 میں بنائی تھی۔ آج سے نو سال پہلے۔۔۔
توبہ ہے بھائی تعریف کروانے کا ایسا شوق کہ بندہ خود ہی سوال کرے۔۔خود ہی اسکرپٹ لکھ کر دے اور سامنے والے سے زبردستی اپنی واہ واہ کروائے۔ پیپلز پارٹی (PPP) کی سیاسی بریانی کے چرچے تو زبان زد عام تھے ہی۔اب نون لیگ نے یہ نیا گھڑی اور کمیٹی کا ڈرامہ شروع کر دیا ہے۔۔۔۔
مخالفین کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کوئی حقیقی کارکردگی نہیں ہے۔اسی لیے اب اسٹیج پر ایسے سستے ڈرامے رچا کر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عوام اب اتنے بھولے نہیں کہ آپ کے اسکرپٹڈ
سوالوں اور جوابوں کے جھانسے میں آ جائیں۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ اور نعیم حیدر پنجوتہ گلگت سے کرفتار۔
02/06/2026

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ اور نعیم حیدر پنجوتہ گلگت سے کرفتار۔

Address

Ghizar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI District Ghizer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share