14/03/2026
پریس ریلیز
محکمہ اسکول ایجوکیشن گلگت بلتستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک جعلی نوٹیفکیشن کے بارے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ یہ نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت ہے۔ اس کا محکمہ اسکول ایجوکیشن یا حکومت گلگت بلتستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
عوام کو گمراہ کرنے اور غلط معلومات پھیلانے کے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کے لیے کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ جعلی نوٹیفکیشن تیار کرنے اور سوشل میڈیا پر پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔
عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے اصل نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 16 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔ اس سلسلے میں اصل نوٹیفکیشن بھی عوام کی رہنمائی کے لیے شیئر کر دیا گیا ہے۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف حکومت گلگت بلتستان اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مستند ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر ہی اعتماد کریں۔