27/08/2026
گلگت: سٹی ٹریفک آفیسر گلگت خدیجہ طاہر (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک پولیس گلگت کی جانب سے شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سڑکوں پر غیر ضروری پارکنگ کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
سوزوکی ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جوٹیال سوزوکی اسٹینڈ، نسیم چوک اور اتحاد چوک کے علاوہ کسی بھی مقام پر اپنی گاڑیاں پارک نہ کریں۔ سڑکوں اور شاہراہوں پر سوزوکی گاڑی کھڑی کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو متعلقہ تھانے منتقل کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ٹریفک پولیس گلگت نے تمام سوزوکی ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین اور مقررہ پارکنگ اسٹینڈز کی پابندی کریں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
منجانب_ ٹریفک پولیس آپ کے محافظ