Shohada E Pakistan ko Salam

Call Directions Website Contact the organization

Shohada E Pakistan ko Salam Remembering Martyred's Since 2022 🇵🇰⚔️
وطن کی مٹی گواہ رہنا 🇵🇰❣️

🇵🇰سب سے پہلے پاکستان
(4)

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 💔😓لکی مروت کے گاؤں اباخیل، محلہ شاہ عالم خیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی بلوچستا...
17/09/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 💔😓

لکی مروت کے گاؤں اباخیل، محلہ شاہ عالم خیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی بلوچستان کے بہادر جوان وقار خان دورانِ ڈیوٹی وطنِ عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔ 🫡🇵🇰

شہید وقار خان نے اپنے فرض کی ادائیگی میں اپنی قیمتی جان قربان کرکے بہادری اور حب الوطنی کی عظیم مثال قائم کی۔ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔

اللہ پاک شہید وقار خان کی شہادت کو قبول فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲

🇵🇰 پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے۔ 🫡
شہید زندہ ہیں، قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

Brave Mother Of :Captain Aftab Akash Rubbani Shaheed 🇵🇰 ❤⚔️🇵🇰⚔️❤
13/09/2026

Brave Mother Of :
Captain Aftab Akash Rubbani Shaheed 🇵🇰

❤⚔️🇵🇰⚔️❤

🫶❤️
12/09/2026

🫶❤️

آج کیپٹن مجاہد بشیر شہید کی 11ویں برسی ہے۔

13 جولائی 2014 کو، باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے 26 سال کی عمر میں شہادت پائی۔ ان کی سروس پانچ سال تھی۔ شادی کے صرف چھ ماہ بعد وہ شہید ہوگئے۔ ان کی بیٹی ان کی شہادت کے بعد پیدا ہوئی۔

اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے، آمین

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون زیارت کراس، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں 16 بہادر جو...
04/09/2026

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

زیارت کراس، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں 16 بہادر جوان وطن کی خاطر شہید ہوگئے۔
اور درندگی کی انتہا یہ کہ شہادت کے بعد بھی ان درندوں نے لاشوں کی بے حرمتی کی اور انہیں جلا دیا۔ ایسی سفاکیت انسانیت کے ہر اصول کی توہین ہے۔
یہ ہمارے وہ بہادر سپوت تھے جنہوں نے وردی پہن کر وطن کی حفاظت کا عہد کیا اور اپنی جان دے کر اس عہد کو سچ ثابت کر دیا۔
ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ظلم کا حساب ضرور ہوگا، ان شاء اللہ۔
اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور پاکستان کو ہر دشمن کے شر سے محفوظ رکھے۔ آمین
شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔
پاکستان پائندہ باد

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🤲یاسین ہنڈور سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان تاج الدین شہید کی گلگت میں م...
02/09/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🤲

یاسین ہنڈور سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان تاج الدین شہید کی گلگت میں موٹر سائیکل حادثے کے باعث شہادت کی خبر انتہائی افسوسناک، دلخراش اور غمگین کر دینے والی ہے۔

تاج الدین شہید ہمارے علاقے کا ایک بہادر سپوت تھا، جس نے وطنِ عزیز کی خدمت کا مقدس فریضہ انجام دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی شہادت پر پوری وادیٔ یاسین سوگوار اور غمزدہ ہے۔

اللہ تعالیٰ تاج الدین شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ، لواحقین اور تمام عزیز و اقارب کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین 🤲

یاسین اپنے اس بہادر سپوت کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ 🇵🇰

پاکستان ہمیشہ اپنے شہداء کا مقروض رہے گا۔
شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔ 🇵🇰

Another Day - Another Son 💔🇵🇰اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنCapt Zia Ullah 38 Grad ex 8SP emp ex 134W FC Bln, ...
01/09/2026

Another Day - Another Son 💔🇵🇰
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
Capt Zia Ullah 38 Grad ex 8SP emp ex 134W FC Bln, embraced martyrdom, last night in a Terrorist attack, in Ziarat 💔

❤️
29/08/2026

❤️

لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد شہید اپنی عظیم والدہ کے ساتھ۔ ایک بیٹا جس نے وطن پر جان نچھاور کر کے اپنے والد کی شہادت کی روایت کو آگے بڑھایا۔ ان جیسے بیٹے اور ایسی ماؤں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ 🌹🇵🇰"

🇵🇰 اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ44 ایف ایف کے تین بہادر سپوت وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر...
20/08/2026

🇵🇰 اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

44 ایف ایف کے تین بہادر سپوت وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔

🇵🇰 لانس نائیک آفتاب شہید
🇵🇰 سپاہی محمد مبشر شہید
🇵🇰 لانس نائیک محمد نواز شہید

ان بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطنِ عزیز کی حفاظت اور سربلندی کی ایک اور لازوال داستان رقم کر دی۔

اللہ تعالیٰ ان عظیم شہداء کی قربانی قبول فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲🇵🇰

پاکستان ہمیشہ سلامت رہے۔ شہداء کو سلام! 🇵🇰

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی دکھ اور گہرے رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سندھ کے  لاڑکانہ شھر کے ...
25/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی دکھ اور گہرے رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سندھ کے لاڑکانہ شھر کے قریبی عاقل گاؤں کا رہائشی فوجی جوان تشکیل احمد میمن ولد سھیل احمد میمن سرحد پر دہشت گردوں کے حملے میں جامِ شہادت نوش کر گیا۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اللہ تعالیٰ اپنے اس بہادر بندے کی شہادت قبول فرمائے، اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اس کی قبر کو نور سے بھر دے، اس کے درجات بلند فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین ثم آمین۔

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون نہایت دکھ اور افسوسناک خبر: تونسہ شریف (کچی آبادی) کے غیور سپوت محمد عثمان غ...
15/07/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
نہایت دکھ اور افسوسناک خبر: تونسہ شریف (کچی آبادی) کے غیور سپوت محمد عثمان غنی، بلوچستان (کوئٹہ) میں فرنٹیئر کور (FC) کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔
شہید عثمان غنی، جن کی شادی کو ابھی کچھ ہی عرصہ ہوا تھا، نے اپنی نوزائیدہ خوشیوں کو قربان کر کے وطنِ عزیز کی مٹی کا قرض ادا کر دیا اور شہادت کا بلند ترین رتبہ پایا۔
دعا ہے کہ ربِ کریم شہید کی اس عظیم قربانی کو قبول فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔
آمین یا رب العالمین۔

Address

Street 7
Gilgit
15600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shohada E Pakistan ko Salam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Shohada E Pakistan ko Salam:

Shortcuts

Share

Category