PPP Shigar

PPP Shigar PPP Shigar official Page

گلگت: اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے جی بی ایم آئی سی ایس 2024-25 سروے رپورٹ کی حتمی ڈیسیمنییشن تقریب میں شرکت...
01/09/2026

گلگت:
اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے جی بی ایم آئی سی ایس 2024-25 سروے رپورٹ کی حتمی ڈیسیمنییشن تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

سپیکر نے سروے کی تکمیل پر چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، یونیسف پاکستان اور تمام متعلقہ اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قابلِ اعتماد اور شواہد پر مبنی اعداد و شمار پائیدار معاشی و سماجی ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود، صحت، تعلیم، غذائیت اور سماجی تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، جبکہ ایم آئی سی ایس کے ذریعے حاصل ہونے والے اعداد و شمار مستقبل کی منصوبہ بندی، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور غربت میں کمی کے لیے مؤثر بنیاد فراہم کریں گے۔

سپیکر نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر شواہد پر مبنی پالیسی سازی کو فروغ دے گی اور کم ترقی یافتہ و پسماندہ علاقوں تک وسائل اور بنیادی سہولیات کی منصفانہ فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔

انہوں نے بین الاقوامی اداروں، حکومت پاکستان اور متعلقہ محکموں کے تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جی بی ایم آئی سی ایس کے نتائج کو تمام سرکاری محکمے اپنی مستقبل کی منصوبہ بندی میں مؤثر انداز میں استعمال کریں گے۔

سپیکر گلگت بلتستان بننے پر عمران ندیم کے اعزاز میں چھورکاہ شگر میں پروقار تقریبشگر (پ ر): پاکستان پیپلز پارٹی چھورکاہ شگ...
30/08/2026

سپیکر گلگت بلتستان بننے پر عمران ندیم کے اعزاز میں چھورکاہ شگر میں پروقار تقریب

شگر (پ ر): پاکستان پیپلز پارٹی چھورکاہ شگر کی جانب سے نومنتخب سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے اعزاز میں ان کی سپیکر کے منصب پر فائز ہونے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران، کارکنان، عمائدین علاقہ اور چھورکاہ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے چھورکاہ کے عوام، پارٹی کارکنان اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام نے جس اعتماد اور محبت کا اظہار کیا ہے، وہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شگر سید حیدر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چھورکاہ کے عوام کے تمام بنیادی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چھورکاہ کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور ان کے مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

وجاہت علی ایڈووکیٹ، ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شگر نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چھورکاہ کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں چھورکاہ سے عوام کی ایک بڑی تعداد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران ندیم پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں ووٹ دیا، جو پارٹی کے ساتھ عوام کی بھرپور وابستگی اور اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

وجاہت علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ چھورکاہ کے عوام نے انتخابی مہم کے دوران جس جوش و جذبے کے ساتھ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، پارٹی قیادت اور کارکنان اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھورکاہ کے عوام کی محبت اور اعتماد کا بدلہ علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کی صورت میں دیا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی آئینی اور علاقے کی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے گلگت بلتستان خصوصاً شگر کے عوام کی آواز مؤثر انداز میں اسمبلی میں بلند کریں گے۔

26/08/2026

اسپیکر گلگت بلتستان عوامی لیڈر جناب عمران ندیم صاحب گلابپور میں خطاب کرتے ہوئے ♥️

عمران ندیم صاحب کی کوششیں رنگ لے آئیں!فرزندِ شگر، محترم پروفیسر محمد بشیر صاحب کو گرلز ڈگری کالج شگر کا پرنسپل مقرر کر د...
25/08/2026

عمران ندیم صاحب کی کوششیں رنگ لے آئیں!
فرزندِ شگر، محترم پروفیسر محمد بشیر صاحب کو گرلز ڈگری کالج شگر کا پرنسپل مقرر کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ شگر کے لیے ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین پیش رفت ہے۔ ان شاء اللہ، پروفیسر محمد بشیر صاحب کی قیادت میں گرلز ڈگری کالج شگر میں بہت جلد باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوگا اور علاقے کی طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔
محترم عمران ندیم صاحب کی مخلصانہ کوششوں کو خراجِ تحسین اور پروفیسر محمد بشیر صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔

شگر:گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر جناب عمران ندیم نے دارالحکمت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ دارالحکمت ایک اہم تعلیمی و ...
23/08/2026

شگر:گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر جناب عمران ندیم نے دارالحکمت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ دارالحکمت ایک اہم تعلیمی و فکری منصوبہ ہے جس کی بنیاد دارالعلم یو کے (Dar-ul-Ilm UK) نے رکھی ہے۔

اپنے خطاب میں معزز اسپیکر نے دارالحکمت کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم، علم، فکری تربیت اور کردار سازی معاشرے کی ترقی کے بنیادی ستون ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے اور ان میں مثبت سوچ، علمی شعور اور معاشرے میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

معزز اسپیکر نے بالخصوص حاجی اکبر علی اور شیخ عابدین فیاض کی مخلصانہ اور قابلِ قدر کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی محنت، لگن اور عزم سے اس اہم تعلیمی و فکری منصوبے کو عملی شکل دینے میں نمایاں مدد ملی۔ انہوں نے علم کے فروغ، تعلیمی سرگرمیوں اور معاشرتی ترقی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دارالحکمت آنے والی نسلوں کے لیے تعلیم، تحقیق اور فکری نشوونما کا ایک مؤثر مرکز ثابت ہوگا۔

معزز اسپیکر نے دارالحکمت کی انتظامیہ، منتظمین، معاونین اور تمام متعلقہ افراد کو اس اہم کاوش پر مبارکباد پیش کی اور ادارے کی کامیابی، ترقی اور عوامی خدمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

"تعلیم ترقی کی بنیاد ہے، اور علم و کردار کو فروغ دینے والے ادارے ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہیں۔"
#اڈمن

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کی این ڈی آر ایم ایف حکام سے ملاقات، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تبادلہ خیالاسلام آباد: سپیکر ...
21/08/2026

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کی این ڈی آر ایم ایف حکام سے ملاقات، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امیر خان گورایا، کمپنی سیکرٹری محمد مہران افضل اور ہیڈ آف پراجیکٹس اینڈ آپریشنز احسن اللہ کنڈی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور دیگر قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات اور ان میں کمی لانے کے لیے مؤثر اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر عمران ندیم نے کہا کہ گلگت بلتستان کا حساس پہاڑی جغرافیہ موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، جس کے باعث انسانی جانوں، انفراسٹرکچر، زراعت اور مقامی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی، بروقت پیشگی اطلاع کے نظام اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت رکھنے والے انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور دیا۔

این ڈی آر ایم ایف حکام نے گلگت بلتستان میں موسمیاتی خطرات اور قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے تعاون جاری رکھنے اور مؤثر منصوبوں کی معاونت کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کے لیے نئے منصوبوں کی نشاندہی، موجودہ اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اسلام آباد: سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم اور ممبر اسمبلی جنیفر بہادر نے اسلام آباد میں منعقدہ National Climate A...
20/08/2026

اسلام آباد: سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم اور ممبر اسمبلی جنیفر بہادر نے اسلام آباد میں منعقدہ National Climate Action Exhibition & Policy Advocacy Dialogue میں شرکت کی۔ تقریب میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، ماحولیاتی تحفظ اور مؤثر موسمیاتی پالیسیوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عمران ندیم نے زرد...
20/08/2026

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عمران ندیم نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور ضلع شگر میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔

Islamabad: Honourable Speaker of the Gilgit-Baltistan Assembly, Imran Nadeem, visited the Pakistan Institute for Parliam...
20/08/2026

Islamabad: Honourable Speaker of the Gilgit-Baltistan Assembly, Imran Nadeem, visited the Pakistan Institute for Parliamentary Services (PIPS), where he, along with Member of the Gilgit-Baltistan Assembly Jennifer Bahadur, held a meeting with Asim Khan Goraya, Executive Director, PIPS, and Syed Zain Gilani, Director General (Parliamentary Development Programme).

At the outset, the Executive Director congratulated Speaker Imran Nadeem on his election as Speaker of the Gilgit-Baltistan Assembly and extended his best wishes for his tenure.

During the meeting, the participants discussed potential areas of collaboration and capacity-building programmes for the Honourable Members of the Gilgit-Baltistan Assembly. It was agreed that PIPS would organise a two-day orientation and induction programme for the Members of the Gilgit-Baltistan Assembly in Islamabad in September 2026.

The Honourable Speaker appreciated the valuable work being undertaken by PIPS and noted that, during his previous tenures as a Member of the Gilgit-Baltistan Assembly, he had benefited from several capacity-building programmes organised by the Institute.

The Executive Director appreciated the Speaker’s visit and reaffirmed PIPS’s commitment to working closely with the Gilgit-Baltistan Assembly to strengthen the capacity of its Members and enhance parliamentary effectiveness.

یونین کونسل داسو سے ڈسٹرکٹ کونسلر کے امیدوار کے طور پر شیخ ہاشم نے آج پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کے لیے اپنی درخواست پیپ...
20/08/2026

یونین کونسل داسو سے ڈسٹرکٹ کونسلر کے امیدوار کے طور پر شیخ ہاشم نے آج پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کے لیے اپنی درخواست پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ شگر میں جمع کرا دی۔۔

Address

PPP Office Hassan Shaheed Chowk Shigar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP Shigar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share