Farman Ali Rana

Farman Ali Rana Member GB Assembly (MPA) & Former Minister Local Government & Rural Development, Excise& Taxation Government of Gilgit-Baltistan

02/09/2026

❤️

27/08/2026

اظہارِ تعزیت

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و سابق صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی رانا مرحوم حاجی محمد اسماعیل کی وفات پر تعزیت اور نمازِ جنازہ و تدفین میں شرکت کے لیے منیمرگ پہنچ گئے۔

اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اظہارِ تشکر، عوام سے براہِ راست رابطہ اور ترقیاتی ترجیحات کا جائزہاستور: ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و سابق صوبائی وزیر بلد...
26/08/2026

اظہارِ تشکر، عوام سے براہِ راست رابطہ اور ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ

استور: ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و سابق صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی رانا نے الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد یونین ضلعے بالا کے مختلف علاقوں دریلے، فقیر کورٹ، سکمل، مرمئی، اسپے، چٹی ندی، گیشاٹ، گومئی ترزے، شنکرگڑھ، چونی کوئ اور دیگر علاقوں کا تین روزہ تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کا بنیادی مقصد انتخابات میں بھرپور اعتماد اور حمایت پر عوامِ علاقہ کا شکریہ اور اظہارِ تشکر کرنا تھا۔ فرمان علی رانا نے مختلف علاقوں میں عوام کے گھروں تک پہنچ کر فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور بزرگوں، نوجوانوں، عمائدین اور معززینِ علاقہ سے ملاقات کرکے ان کی محبت، اعتماد اور حمایت پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عوام نے اپنے علاقائی و اجتماعی مسائل، بنیادی ضروریات اور ترقیاتی مطالبات پیش کیے۔ فرمان علی رانا نے تمام مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ امور کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے رابطہ کیا۔ بعض مسائل کے فوری حل کے لیے ٹیلیفون پر متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں۔

دورے کے دوران مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور علاقے کی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں قابلِ عمل اور ترجیحی منصوبے شامل کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

فرمان علی رانا نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد اور محبت کا اظہار کیا ہے، وہ ان کے لیے ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ عوام کی توقعات پر پورا اترنا، ان کے مسائل حل کرنا اور علاقے کی پائیدار ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر سینئر رہنما و چیئرمین عبدالرحمن ثاقب بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اظہارِ تعزیتمنیمرگ سے تعلق رکھنے والے ہمارے مخلص، باوفا اور عظیم ساتھی حاجی محمد اسماعیل کے انتقال کی افسوسناک خبر سن کر...
26/08/2026

اظہارِ تعزیت

منیمرگ سے تعلق رکھنے والے ہمارے مخلص، باوفا اور عظیم ساتھی حاجی محمد اسماعیل کے انتقال کی افسوسناک خبر سن کر دلی صدمہ اور گہرا رنج ہوا۔ مرحوم ایک نیک سیرت، محبت کرنے والے اور مخلص انسان تھے، ان کی وفات بلاشبہ اہلِ علاقہ اور ہم سب کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی تمام لغزشوں کو معاف فرمائے، قبر کو نور سے منور فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان و تمام لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲

فرمان علی رانا
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی

22/08/2026

منیمرگ نگئی پرائمری اسکول میں چھٹی جماعتوں کا آغاز

منیمرگ کے علاقے نگئی پرائمری اسکول میں چھٹی جماعتوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں منتخب ممبر گلگت بلتستان اسمبلی فرمان علی رانا نے فیتہ کاٹ کر نئی جماعتوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن عنقیہ محیط لون بھی موجود تھیں۔

چھٹی جماعتوں کے آغاز سے علاقے کے طلبہ کو اپنے ہی علاقے میں مزید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی، جو مقامی سطح پر تعلیم کے فروغ اور طلبہ کے بہتر مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

منیمرگ کے عوام سے اظہارِ تشکراستور: ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و سابق صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی رانا اور سینئر رہنما، ج...
22/08/2026

منیمرگ کے عوام سے اظہارِ تشکر

استور: ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و سابق صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی رانا اور سینئر رہنما، جنرل سیکرٹری دیامر استور ڈویژن چیرمین عبدالرحمن ثاقب نے منیمرگ کے تمام علاقوں اور آخری سرحدی آبادیوں تک جا کر عوام سے ملاقاتیں کیں اور الیکشن میں شاندار کامیابی پر منیمرگ کے غیور عوام، عمائدین، نوجوانوں اور بزرگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے قمری، دودگئی، زیال، مپنوں سمیت منیمرگ کے تمام دیہات اور LOC کے آخری گاؤں تک پہنچ کر عوام کے گھروں میں جا کر ان سے ملاقات کی۔ عوام کی جانب سے جس محبت، خلوص، اعتماد اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا، اس پر فرمان علی رانا نے ہر فرد کا انفرادی طور پر شکریہ ادا کیا۔

فرمان علی رانا نے کہا کہ منیمرگ کے عوام نے جس محبت اور اعتماد کے ساتھ انتخابی عمل میں ہمارا ساتھ دیا، وہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا اعزاز اور ذمہ داری ہے۔ یہ کامیابی صرف ایک فرد یا جماعت کی کامیابی نہیں بلکہ منیمرگ کے عوام کے اعتماد، محبت اور اتحاد کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے جس امید اور اعتماد کے ساتھ ہمیں منتخب کیا ہے، اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ منیمرگ سمیت پورے استور کے عوام کے بنیادی مسائل، سڑک، بجلی، مواصلات، تعلیم، صحت اور دیگر ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ فورمز پر اٹھایا جائے گا۔

اس موقع پر عبدالرحمن ثاقب نے بھی منیمرگ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام نے ہمیشہ محبت، مہمان نوازی اور سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا ہے۔ الیکشن میں عوام کی بھرپور شرکت اور حمایت قابلِ تحسین ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ منیمرگ کے آخری گھر تک پہنچ کر عوام کا شکریہ ادا کرنا ہمارے لیے محض ایک سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ عوام سے محبت، احترام اور اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کا عزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات ختم ہو چکے ہیں، اب وقت ہے کہ تمام لوگوں کو ساتھ لے کر علاقے کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

21/08/2026

قمری منیمرگ !

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farman Ali Rana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Farman Ali Rana:

Shortcuts

Share