Gilgit-Baltistan Government Special Employees Association

Gilgit-Baltistan Government Special Employees Association Gilgit Baltistan Government Special Employees Association

29/07/2025

.


جی بی کے ڈس ایبل سرکاری ملازمین کو معذور افراد کے لیے خصوصی کنوینس الاؤنس کے نوٹیفکیشن جاری ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مب...
26/07/2025

جی بی کے ڈس ایبل سرکاری ملازمین کو معذور افراد کے لیے خصوصی کنوینس الاؤنس کے نوٹیفکیشن جاری ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش ہے۔

Facilities for Disabled Persons in Pakistan۔۔۔۔۔۔۔The Government of Pakistan offers a range of facilities for its disabl...
01/07/2025

Facilities for Disabled Persons in Pakistan۔۔۔۔۔۔۔

The Government of Pakistan offers a range of facilities for its disabled citizens
Are you wondering about the facilities for disabled persons in Pakistan and why having a Special CNIC is important?

Well, owning a Special CNIC would allow a person to enjoy the following benefits:

A 2 percent employment quota
Special quota in Federal and Provincial Public Service Commission
About 30 percent discount in utility stores
Up to 75 percent concession in tuition fee of government institutions and up to 50 percent for private institutions
About 50 percent discount on total air, railway and road fares
Free medical treatment of the cardholder, spouse and children in all government hospitals and dispensaries
Provision of wheelchairs, artificial limbs, and hearing devices, and other rehabilitative aids
Duty-free import of wheelchairs and other items related to disability
Provision of special parking space
In case there is no source of income, provision of insurance cover to PWDs
Provision of micro-credit finance for any trade....

01/07/2025

معذور افراد کے لیے اٹومیٹک گاڑی ہینڈ کنٹرول ڈیوائس.
بہترین ڈیوائس استعمال کرنے میں اسان لوکلی پارٹس بھی اویلیبل ہیں اسانی سے گاڑی میں لگ جاتا ہے اور اس ڈیوائس کے ساتھ نارمل اور سپیشل پرسن دونوں گاڑی چلا سکتے ہیں اور اس کے لیے گاڑی میں کوئی الٹریشن کرنے کی بھی ضرورت نہیں
Car Hand Control Device for Special Person ( Push / Pull ).
- easy to install

شکریہ جناب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان 🙏ہم، گلگت بلتستان کے معذور سرکاری ملازمین، جناب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے تہہ دل سے ...
24/06/2025

شکریہ جناب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان 🙏

ہم، گلگت بلتستان کے معذور سرکاری ملازمین، جناب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ آپ نے سپیشل کنونس الاؤنس فور ڈس ایبلڈ پرسنز کو 4000 سے بڑھا کر 6000 روپے ماہانہ کرنے کی ہماری استدعا پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے عملی اقدام فرمایا۔

یہ نہ صرف ایک مالی ریلیف ہے بلکہ معذور افراد کی عزتِ نفس، فلاح اور سماجی شمولیت کی جانب حکومتِ گلگت بلتستان کے سنجیدہ عزم کا عملی ثبوت بھی ہے۔

آپ کا یہ فیصلہ معذور ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک نیا حوصلہ، اعتماد اور تحفظ کا پیغام ہے۔

اللہ رب العزت آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور آپ کی قیادت کو مزید استحکام عطا کرے۔ آمین

ٰ_گلگت_بلتستان

17/06/2025

اپیل/ استدعا برائے اضافہ سپیشل کنونس الاؤنس فور ڈس ایبلڈ پرسنز۔۔۔۔۔۔۔

محترم جناب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان۔

وفاقی بجٹ 2025-26 میں وفاقی حکومت، حکومت پنجاب ، حکومت سندھ اور حکومت خیبر پختون خواہ نے معذور ملازمین کے لیے سپیشل کنونس الاؤنس فور ڈس ایبلڈ پرسنز میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہوئے اسے 4,000 روپے سے بڑھا کر 6,000 روپے ماہانہ کر دیا ہے، جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔

ہم آپ جناب سے پُر خلوص درخواست کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت کی طرز پر گلگت بلتستان کے معذور ملازمین کے سپیشل کنونس الاؤنس فور ڈس ایبلڈ پرسنز میں بھی اضافہ فرما کر اسے 4000 سے بڑھا کر6,000 روپے ماہانہ کیا جائے، تاکہ ہمارے معذور بھائی، بہنوں کو درپیش معاشی مشکلات میں کچھ آسانی پیدا ہو سکے۔

یہ اقدام نہ صرف معذور افراد کی زندگیوں میں بہتری لائے گا بلکہ حکومتِ گلگت بلتستان کی معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے سنجیدگی کا مظہر بھی ہوگا۔

ہمیں اُمید ہے کہ آپ ہماری اس گزارش پر ہمدردانہ غور فرمائیں گے۔

ہم
معذور ملازمین گلگت بلتستان اور انکے خاندان آپ کے لئے دعاگو رہیں گے۔۔

آج مورخہ 06 مئی 2024 کو جی- بی گورنمنٹ سپیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر جناب عاشور علی صاحب اور دیگر کیبنٹ ممبران کی  C...
06/05/2024

آج مورخہ 06 مئی 2024 کو جی- بی گورنمنٹ سپیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر جناب عاشور علی صاحب اور دیگر کیبنٹ ممبران کی CM حاجی گلبر خان صاحب سے خصوصی ملاقات CM سکریٹریٹ آفس گلگت میں ہوئی۔ ملاقات میں سپیشل ایمپلائز کے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ جس پہ CM صاحب سپیشل گورنمنٹ ایمپلائز کے تمام مسائل کو اولیت و فوقیت کی بنیاد پہ حل کرنے کی
یقین دہانی کروائی۔ جس پہ صدر GBGSEA جناب عاشور علی صاحب نے CM صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

کل مورخہ 19 فروری2024 کو  کیبنٹ گروپ ممبران کی جناب صدر عاشور علی صاحب کی سربراہی میں گلگت کی ایک مقامی ہوٹل میں سی ایم,...
20/02/2024

کل مورخہ 19 فروری2024 کو کیبنٹ گروپ ممبران کی جناب صدر عاشور علی صاحب کی سربراہی میں گلگت کی ایک مقامی ہوٹل میں سی ایم, جی۔بی سے ملاقات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کیبنٹ کے تمام ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سی ایم صاحب سے آئیندہ ہونے والی متوقع ملاقات، اور معزور سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفت شنید ہوئی اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔

کل مورخہ 20 نومبر 2023 کو  کیبنٹ گروپ ممبران کی جناب صدر عاشور علی صاحب کی سربراہی میں گلگت کی ایک مقامی ہوٹل میں سی ایم...
21/11/2023

کل مورخہ 20 نومبر 2023 کو کیبنٹ گروپ ممبران کی جناب صدر عاشور علی صاحب کی سربراہی میں گلگت کی ایک مقامی ہوٹل میں سی ایم سے ملاقات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کیبنٹ کے تمام ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سی ایم صاحب سے آئیندہ ہونے والی متوقع ملاقات، اور معزور سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفت شنید ہوئی اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔

مورخہ 28۔08۔2023 کو گلگت شہر کی ایک مقامی ہوٹل میں ایک اجلاس جی- بی گورنمنٹ سپیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر جناب عاشور...
29/08/2023

مورخہ 28۔08۔2023 کو گلگت شہر کی ایک مقامی ہوٹل میں ایک اجلاس جی- بی گورنمنٹ سپیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر جناب عاشور علی صاحب کے زیر صدارت میں ہوا جس میں چلاس کے ممبران نے بھی شرکت کی، اجلاس میں جی بی گورنمنٹ کے سپیشل ایمپلائز کے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔۔۔

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit-Baltistan Government Special Employees Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share