Excise & Taxation, Zakat & Usher, Cooperatives and Transport Department GB

  • Home
  • Pakistan
  • Gilgit
  • Excise & Taxation, Zakat & Usher, Cooperatives and Transport Department GB

Excise & Taxation, Zakat & Usher, Cooperatives and Transport Department GB Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Excise & Taxation, Zakat & Usher, Cooperatives and Transport Department GB, Government Organization, Excise & Taxation Complex Jutiyal, Gilgit.

The department of Excise & Taxation, Zakat & Usher, Cooperatives and Revenue Department was established in 2009 after promulgation of the GB Self Governance & Empowerment Order 2009.

20 صفر (چہلم حضرت امام حسینؑ)، 28 صفر (شہادت حضرت امام حسن مجتبیٰؑ) اور آخری چہار شنبہ کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی ...
03/08/2026

20 صفر (چہلم حضرت امام حسینؑ)، 28 صفر (شہادت حضرت امام حسن مجتبیٰؑ) اور آخری چہار شنبہ کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے ضلع گلگت میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

نوجوانوں کو تمباکو نوشی اور منشیات کی لعنت سے بچانا ہو گا، مقررین
30/07/2026

نوجوانوں کو تمباکو نوشی اور منشیات کی لعنت سے بچانا ہو گا، مقررین

اطلاعِ عامسوشل میڈیا پر محکمہ زکوٰۃ و عشر گلگت بلتستان سے منسوب ایک پوسٹ اور فارم گردش کر رہا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گی...
29/07/2026

اطلاعِ عام

سوشل میڈیا پر محکمہ زکوٰۃ و عشر گلگت بلتستان سے منسوب ایک پوسٹ اور فارم گردش کر رہا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مستحق غیر شادی شدہ خواتین کو شادی کی مد میں مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح کیا جاتا ہے کہ محکمہ زکوٰۃ و عشر گلگت بلتستان کی جانب سے ایسا کوئی پیکیج یا سکیم متعارف نہیں کرائی گئی۔ محکمہ کی طرف سے مستحق افراد کو زکوٰۃ کی مقررہ مالی امداد پہلے سے جاری طریقۂ کار کے مطابق جاز کیش کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔

لہٰذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ پوسٹ اور فارم پر یقین نہ کریں، نہ ہی اسے آگے شیئر کریں، کیونکہ یہ خبر غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

درست اور مستند معلومات کے لیے صرف محکمہ زکوٰۃ و عشر گلگت بلتستان کے سرکاری ذرائع سے جاری کردہ اعلانات پر اعتماد کریں۔

منجانب:
محکمہ زکوٰۃ و عشر، گلگت بلتستان

28/07/2026
TENDER NOTICE.
27/07/2026

TENDER NOTICE.

26/07/2026

محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان
پریس ریلیز
گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) کے مطابق جے ایس آر (جگلوٹ سکردو روڈ) ساسی پل کی تنصیب کا کام تقریباً مکمل ہو چکا تھا، تاہم دریا میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے پل کے حفاظتی پشتوں (Abutments) کو شدید کٹاؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے باعث فی الوقت یہاں سے گاڑیوں کا گزرنا انتہائی دشوار اور غیر محفوظ ہو گیا ہے۔
ترجمان جی بی ڈی ایم اے کے مطابق مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیلی برج کو دوبارہ کھول کر نئے سرے سے مضبوط بنیادوں پر نصب کیا جائے۔ اس تمام تر بحالی کے کام میں مزید 36 سے 48 گھنٹے درکار ہو سکتے ہیں۔
جی بی ڈی ایم اے نے عوام الناس اور ڈرائیور حضرات سے التماس کیا ہے کہ کام کی مکمل فراہمی تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ پل کی مکمل بحالی اور آمدوورفت شروع ہونے کی خبر فوری طور پر شیئر کر دی جائے گی۔

26/07/2026

سفری انتباہ

جگلوٹ سکردو روڈ اور استو ر ویلی روڈ کے بحالی کے لیے متعلقہ ادارے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔جگلوٹ سکردو روڈ سسی ہراموش کے قریب تعمیر کیا گیا عارضی پل کا کام شدید پانی کے بہاؤ اور طغیانی کے باعث روک دیا گیا ہے۔اور اس پل کا کام کل دوبارہ شروع ھوگا۔اسی طرح استور ویلی روڈ کچک کے مقام پر دریائی کٹاؤ کی وجہ سے بند ہے سڑک کی بحالی پر کام جاری ہے۔ متاثرہ علاقے میں مزید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بحالی کا کام میں خلل پیدا ہو رہا ہے جس باعث بحالی میں تاخیر ہو رہاے۔ تمام متعلقہ ادارے اپنی کوششوں کے باوجود موسم کی خرابی اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے استور ویلی روڈ کو واگزار کرنے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہے۔ انشاءاللہ کل موسم کے بہتر ہونے پر اس شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کے واگزار کیا جائے گا۔

عوام الناس، مسافر حضرات اور سیاحوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ روڈ کی بحالی تک انتظار کریں۔
روڈ کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کے لیے پولیس ہیلپ لائن15 پہ رابطہ کریں.

( ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

ڈپٹی ڈائریکٹر نارکوٹکس گلگت بلتستان سید یاسر حسین کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکل آفیسر بلتستان اور ا...
21/07/2026

ڈپٹی ڈائریکٹر نارکوٹکس گلگت بلتستان سید یاسر حسین کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکل آفیسر بلتستان اور ایس ایچ او نے شرکت کی۔
اجلاس میں منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کو منشیات جیسی لعنت سے پاک بنانے کے لیے بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سید یاسر حسین نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داری، دیانتداری اور بھرپور جذبے کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیں۔ انہوں نے منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ عوام کے تعاون سے منشیات فروش عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنایا جائے گا.

Address

Excise & Taxation Complex Jutiyal
Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Excise & Taxation, Zakat & Usher, Cooperatives and Transport Department GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Excise & Taxation, Zakat & Usher, Cooperatives and Transport Department GB:

Shortcuts

Share