04/09/2026
سوشل میڈیا پر گلگت بلتستان پولیس کے افسران سے متعلق گردش کرنے والی اس پوسٹ میں کیے گئے دعوے گمراہ کن ہیں۔ افسران کی تعیناتی، تبادلہ اور دیگر انتظامی معاملات باقاعدہ محکمانہ قواعد و ضوابط کے تحت کیے جاتے ہیں، جنہیں محض سوشل میڈیا پوسٹ کی بنیاد پر کسی مخصوص افسر کو نوازنے سے جوڑنا درست نہیں۔
جہاں تک پولیس اہلکاروں کی بحالی کا تعلق ہے، اس حوالے سے بھی حتمی معلومات اور سرکاری نوٹیفکیشن کے بغیر قیاس آرائی سے گریز کیا جانا چاہیے۔ عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے کے بجائے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں