Gilgit Baltistan Assembly

Gilgit Baltistan Assembly The Gilgit-Baltistan Assembly is the elected legislative body of the people of Gilgit-Baltistan.

Comprising 33 members, the Assembly is responsible for making laws, approving the budget, and overseeing the government's affairs.

شگر:گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر جناب عمران ندیم نے دارالحکمت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ دارالحکمت ایک اہم تعلیمی و ...
23/08/2026

شگر:گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر جناب عمران ندیم نے دارالحکمت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ دارالحکمت ایک اہم تعلیمی و فکری منصوبہ ہے جس کی بنیاد دارالعلم یو کے (Dar-ul-Ilm UK) نے رکھی ہے۔

اپنے خطاب میں معزز اسپیکر نے دارالحکمت کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم، علم، فکری تربیت اور کردار سازی معاشرے کی ترقی کے بنیادی ستون ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے اور ان میں مثبت سوچ، علمی شعور اور معاشرے میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

معزز اسپیکر نے بالخصوص حاجی اکبر علی اور شیخ عابدین فیاض کی مخلصانہ اور قابلِ قدر کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی محنت، لگن اور عزم سے اس اہم تعلیمی و فکری منصوبے کو عملی شکل دینے میں نمایاں مدد ملی۔ انہوں نے علم کے فروغ، تعلیمی سرگرمیوں اور معاشرتی ترقی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دارالحکمت آنے والی نسلوں کے لیے تعلیم، تحقیق اور فکری نشوونما کا ایک مؤثر مرکز ثابت ہوگا۔

معزز اسپیکر نے دارالحکمت کی انتظامیہ، منتظمین، معاونین اور تمام متعلقہ افراد کو اس اہم کاوش پر مبارکباد پیش کی اور ادارے کی کامیابی، ترقی اور عوامی خدمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

"تعلیم ترقی کی بنیاد ہے، اور علم و کردار کو فروغ دینے والے ادارے ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہیں۔

پریس ریلیز گلگت(پ۔ر) گلگت شہر میں جاری سیوریج منصوبے سے متعلق گزشتہ اسمبلی اجلاس میں رکن گلگت بلتستان اسمبلی ساجدہ بیگم ...
21/08/2026

پریس ریلیز
گلگت(پ۔ر) گلگت شہر میں جاری سیوریج منصوبے سے متعلق گزشتہ اسمبلی اجلاس میں رکن گلگت بلتستان اسمبلی ساجدہ بیگم کی جانب سے پیش کیے گئے توجہ دلاؤ نوٹس پر تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس قائد حزبِ اختلاف حافظ حفیظ الرحمن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران وزیر برائے منصوبہ بندی سید جلال علی شاہ، وزیر تعمیرات محمد نسیم، ممبر اسمبلی سید سہیل عباس اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ کمیٹی کے اجلاس میں مقامی صحافیوں نے خصوصی شرکت کی ۔
اجلاس میں محکمہ ورکس اینڈ کمیونیکیشن، گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA)، نیشنل لاجسٹکس سیل (NLC) سمیت منصوبے سے وابستہ دیگر متعلقہ اداروں اور ٹھیکیداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جی ڈی اے کی جانب سے کمیٹی کو سیوریج منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت، مکمل کیے گئے کام اور منصوبے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
کمیٹی نے جی ڈی اے کی جانب سے پیش کی گئی بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے اب تک ہونے والے کام اور منصوبے کی پیش رفت سے متعلق تفصیلات کو سراہا۔ تاہم منصوبے میں شفافیت، معیار اور کام کی اصل پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی نے اب تک مکمل کیے گئے کام کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرانے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے پر ہونے والے کام کی تکنیکی اور معیاری جانچ چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم (CMIT) کے ذریعے کرائی جائے گی۔ CMIT کی جانب سے تفصیلی رپورٹ موصول ہونے کے بعد خصوصی کمیٹی کا دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔
کمیٹی CMIT کی رپورٹ اور سفارشات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنی حتمی تجاویز مرتب کرے گی، جنہیں بعد ازاں گلگت بلتستان اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت شہر کے اہم سیوریج منصوبے میں شفافیت، معیار اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر اور مؤثر سیوریج نظام کی سہولت میسر آ سکے۔

اسلام آباد: سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی پاکستان نیشنل آرٹس کونسل میں منعقدہ نعتیہ مقابلے کی تقریب میں شرکت۔ ...
21/08/2026

اسلام آباد: سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی پاکستان نیشنل آرٹس کونسل میں منعقدہ نعتیہ مقابلے کی تقریب میں شرکت۔ اس موقع پر ڈی جی ریڈیو پاکستان اور جنرل منیجر آرٹس کونسل نے سپیکر کا پرتپاک استقبال کیا

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کی این ڈی آر ایم ایف حکام سے ملاقات، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تبادلہ خیالاسلام آباد: سپیکر ...
21/08/2026

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کی این ڈی آر ایم ایف حکام سے ملاقات، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امیر خان گورایا، کمپنی سیکرٹری محمد مہران افضل اور ہیڈ آف پراجیکٹس اینڈ آپریشنز احسن اللہ کنڈی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور دیگر قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات اور ان میں کمی لانے کے لیے مؤثر اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر عمران ندیم نے کہا کہ گلگت بلتستان کا حساس پہاڑی جغرافیہ موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، جس کے باعث انسانی جانوں، انفراسٹرکچر، زراعت اور مقامی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی، بروقت پیشگی اطلاع کے نظام اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت رکھنے والے انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور دیا۔

این ڈی آر ایم ایف حکام نے گلگت بلتستان میں موسمیاتی خطرات اور قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے تعاون جاری رکھنے اور مؤثر منصوبوں کی معاونت کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کے لیے نئے منصوبوں کی نشاندہی، موجودہ اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Islamabad: Speaker Gilgit-Baltistan Assembly Imran Nadeem Shigri met with The Chairman Pakistan Peoples Party Bilawal Bh...
20/08/2026

Islamabad: Speaker Gilgit-Baltistan Assembly Imran Nadeem Shigri met with The Chairman Pakistan Peoples Party Bilawal Bhutto Zardari and discussed a range of important issues concerning Gilgit-Baltistan, with particular focus on the development and welfare of Shigar Valley.

Bilawal Bhutto Zardari congratulated Imran Nadeem Shigri on being elected unopposed as Speaker of the Gilgit-Baltistan Assembly and extended his best wishes for his tenure.

During the meeting, Speaker Imran Nadeem highlighted the key development priorities of Gilgit-Baltistan and the specific needs of Shigar Valley, including healthcare, infrastructure, tourism, education, employment and economic opportunities.

Bilawal Bhutto Zardari assured his support for improving healthcare services in Shigar and promised to make efforts for the establishment of a branch of the National Institute of Cardiovascular Diseases (NICVD) in Shigar Valley. The proposed facility would provide specialized cardiac care closer to the people of Shigar and surrounding areas.

Speaker Imran Nadeem thanked Bilawal Bhutto Zardari for his congratulations and valuable support for the development of Shigar Valley and Gilgit-Baltistan.

The meeting reaffirmed the commitment to improving public services, strengthening healthcare facilities and promoting sustainable development for the people of Gilgit Baltistan .

Islamabad: Honourable Speaker of the Gilgit-Baltistan Assembly, Imran Nadeem, visited the Pakistan Institute for Parliam...
20/08/2026

Islamabad: Honourable Speaker of the Gilgit-Baltistan Assembly, Imran Nadeem, visited the Pakistan Institute for Parliamentary Services (PIPS), where he, along with Member of the Gilgit-Baltistan Assembly Jennifer Bahadur, held a meeting with Asim Khan Goraya, Executive Director, PIPS, and Syed Zain Gilani, Director General (Parliamentary Development Programme).

At the outset, the Executive Director congratulated Speaker Imran Nadeem on his election as Speaker of the Gilgit-Baltistan Assembly and extended his best wishes for his tenure.

During the meeting, the participants discussed potential areas of collaboration and capacity-building programmes for the Honourable Members of the Gilgit-Baltistan Assembly. It was agreed that PIPS would organise a two-day orientation and induction programme for the Members of the Gilgit-Baltistan Assembly in Islamabad in September 2026.

The Honourable Speaker appreciated the valuable work being undertaken by PIPS and noted that, during his previous tenures as a Member of the Gilgit-Baltistan Assembly, he had benefited from several capacity-building programmes organised by the Institute.

The Executive Director appreciated the Speaker’s visit and reaffirmed PIPS’s commitment to working closely with the Gilgit-Baltistan Assembly to strengthen the capacity of its Members and enhance parliamentary effectiveness.

اسلام آباد: سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم اور ممبر اسمبلی جنیفر بہادر نے اسلام آباد میں منعقدہ National Climate A...
20/08/2026

اسلام آباد: سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم اور ممبر اسمبلی جنیفر بہادر نے اسلام آباد میں منعقدہ National Climate Action Exhibition & Policy Advocacy Dialogue میں شرکت کی۔ تقریب میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، ماحولیاتی تحفظ اور مؤثر موسمیاتی پالیسیوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Address

Shahar-e-Qaid Azam Gilgit
Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan Assembly posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Gilgit Baltistan Assembly:

Shortcuts

Share