11/05/2026
یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر
وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں
یہ وہ سحر تو نہیں جس کی آرزو لے کر
چلے تھے یار کہ مل جائے گی کہیں نہ کہیں
فلک کے دشت میں تاروں کی آخری منزل
کہیں تو ہوگا شب سست موج کا ساحل
انشاءﷲ بہت جلد اپنے تمام نوجوان ، دوستوں اور ہماری جدو جہد کے درینہ ساتھیوں رشتہ داروں کے ساتھ مل کر مستقبل کا فیصلہ کیا جاے گا ۔
اس کے ساتھ ساتھ میں ان تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس پورے سیاسی سفر میں ساتھ دیا مجھے اس مقام تک پہنچانے کیلئے محنت کیا اپنا قیمتی وقت دیا ۔
میرے اس سفر میں بونجی ،ڈویاں ، ڈشکن ، ہرچو ، لوس اور پتی پورہ ، لوس ، پریشنگ ، چونگرہ ،عید گاہ اور بولن سے جتنے بھی دوست مرے کالج اور یونیورسٹی کے میرے سینئرز اور میرے جونیئرز جنکا ایک بہت بڑا کردار ہے اس جدو جہد میں انکا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔۔
انشاءﷲ آپ سب کے ساتھ اور اعتماد سے ملکر بہترین فیصلے کیے جائینگے جو میرے لوگوں کے بہتر مستقبل اور علاقے کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوے کرینگے ۔۔
اور میں آپکو اعتماد دینا چاہتا ہوں کہ میری سیاست کا محور عوام ہیں اور میں عوام میں سے ہوں اور میں عوام کے لیے ہی فیصلے کرونگا ۔۔
میں تمام احباب سے گزارش کرتا ہوں کہ کسی کی بھی کسی افوا پر کسی بھی پروپوگنڈا کا نہ ہی حصّہ بننا ہے اور نہ ہی یقین کرنا ہے ۔
وزیر حامد اپکی امیدوں اور اعتماد کو کسی بھی سازش کا حصّہ نہیں بننے دے گا یہ میرا آپ سے وعدہ ہے ۔۔
میں کسی نجی مجبوری کی وجہ سے گلگت میں موجود ہوں اور انشاءلله بہت جلد آپ کے درمیان ہونگا ۔۔۔
خیر اندیش ۔۔
کامریڈ حامد وزیر
امیدوار حلقہ 2 استور