02/10/2026
پریس ریلیز
*محکمہ وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم حکومت گلگت بلتستان*
چیئرمین وزیرِ اعلیٰ معائنہ ٹیم (CMIT) کا سیوریج پراجیکٹ کا دورہ
گلگت۔ قائدِ حزبِ اختلاف و چیئرمین خصوصی کمیٹی، گلگت بلتستان اسمبلی حافظ حفیظ الرحمان کی جانب سے معائنہ ٹیم کو تفویض کردہ انکوائری کے سلسلے میں گزشتہ روز چیئرمین وزیرِ اعلیٰ معائنہ ٹیم انجینئر محمد سبطین اکبر نے اپنی ٹیم جس میں سرتاج حسین ممبر اکانومسٹ پلانر، امتیاز علی سنیئر ریسرچ آفیسر، سہیل عباس بجٹ اینڈ اکاونٹس آفیسر اور طاہر حسین سب انجینئر شامل تھے کے ہمراہ سیوریج پراجیکٹ کے چند مقامات کا دورہ کیا۔
اس دوران متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر شفقت حسین اور کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر کی موجودگی میں منصوبے کی موجودہ پیش رفت، تکنیکی پہلوؤں، سوشل ایشوز، معیار اور عوامی سہولیات کے تناظر میں اٹھائے گئے اقدامات/ خدشات و دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ۔
اس موقع پر چیئرمین سی ایم ای ٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معائنہ ٹیم بہت جلد قاہد حزب اختلاف و چیئرمین خصوصی کمیٹی جی بی اسمبلی کی طرف سے دیئے گئے TORs کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کرایک غیر جانبدار، جامع اور حقائق پر مبنی رپورٹ بہت جلد پیش کرے گی ۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Gilgit Baltistan Assembly
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB
Information Department Gilgit-Baltistan
Communication and Works Department
Hafiz Hafeez Ur Rehman
Commissioner Gilgit Division
Gilgit Development Authority