Naltar Youth Organization-NYO

Naltar Youth Organization-NYO Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Naltar Youth Organization-NYO, NALTAR GILGIT BALTISTAN, Gilgit.

The objective of this Organization is to build the lives of the young generation in accordance with the teaching of the Holy Quran, Prophet Muhammad(PBUH) and Ahlilbait (A.S). NYO (NALTAR YOUTH ORGANIZATION ) is a student organization .This Organization was established in 2003 with the name of NALTAR STUDENT ORGANIZATION, lately in 2018, it became YOUTH ORGANIZATION by expending its units allover

Pakistan.The major reason behind the creation of this organization is to highlight social,political ,and economic issues of NALTAR VALLEY and to aware YOUTH in order to take appropriate steps to curtail such issues.

نلترے کے ہونہار نوجوان حسین عباس والد علی احمد جان کو پاکستان آرمی میں بطور کمیشنڈ آفیسر جوائننگ لیٹر موصول ہونے پر دل ک...
06/05/2026

نلترے کے ہونہار نوجوان حسین عباس والد علی احمد جان کو پاکستان آرمی میں بطور کمیشنڈ آفیسر جوائننگ لیٹر موصول ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!

یہ کامیابی نہ صرف حسین عباس کی محنت، لگن اور عزم کا نتیجہ ہے بلکہ ان کے اہلِ خانہ اور علاقے کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ وطنِ عزیز کی خدمت کا یہ مقدس فریضہ یقیناً ان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر میدان میں کامیابی سے ہمکنار کرے۔

ہم سب کی جانب سے حسین عباس کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں۔

نلتر یوتھ کے تمام معزز ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج نلتر یوتھ کے صدارتی عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال (ف...
25/04/2026

نلتر یوتھ کے تمام معزز ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج نلتر یوتھ کے صدارتی عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال (فارم ویریفیکیشن) کا عمل منعقد ہوا۔ ابتدائی طور پر تین امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروائے تھے، تاہم ویریفیکیشن کے مرحلے کے دوران دو امیدوار غیر حاضر رہے۔

اس صورتحال میں صرف ایک امیدوار، جناب عارف حسین، نے ویریفیکیشن کے عمل میں شرکت کی اور اپنے کاغذات مکمل کیے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق دیگر امیدواروں کی عدم موجودگی کے باعث جناب عارف حسین کو بلا مقابلہ نلتر یوتھ کا صدر منتخب قرار دیا گیا۔

ہم جناب عارف حسین کو اس اہم ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی قیادت میں نلتر یوتھ کی بہتری، ترقی اور اتحاد کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

نیک تمناؤں کے ساتھ،
نلتر یوتھ ممبران

مجلس عزاء بسلسلہ چہلم شہدا یادگار شہادت: شہید کلیم عباس مورخہ 14 اپریل بروز منگل امام بارگاہ صاحب الزمان جعفر آباد نلتر ...
11/04/2026

مجلس عزاء بسلسلہ چہلم شہدا یادگار شہادت: شہید کلیم عباس مورخہ 14 اپریل بروز منگل امام بارگاہ صاحب الزمان جعفر آباد نلتر پائین تمام جوانوں سے برپور شرکت کی استدعا ہے

11/04/2026

نلتر یوتھ صدارتی امیدواروں میں گلفام حسین کا فلائی کمیٹی کے صدر بننے کے بعد اب 3 اُمیدوار یوتھ صدارت کے لیے ره گئے ہیں عارف حسین ،علمدار حسین، عارف حسین

پریس ریلیز نلتر یوتھ آج نلتر فلاحی کمیٹی کے صدر اور کیبنٹ کے انتخاب/سلیکشن کا مرحلہ مکمل ہوا، جس کے نتیجے میں جناب گلفام...
11/04/2026

پریس ریلیز نلتر یوتھ
آج نلتر فلاحی کمیٹی کے صدر اور کیبنٹ کے انتخاب/سلیکشن کا مرحلہ مکمل ہوا، جس کے نتیجے میں جناب گلفام حسین صاحب نلتر فلاحی کمیٹی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ نلتر یوتھ کی جانب سے ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام معزز کیبنٹ ممبران کو بھی دلی مبارکباد۔
ہمیں پوری امید ہے کہ گلفام حسین صاحب اپنی ٹیم کے ہمراہ نلتر کے مسائل کو اپنی بصیرت، دیانتداری اور خلوصِ نیت سے حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
نلتر یوتھ دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو کامیابی عطا فرمائے اور آپ کو اپنے علاقے اور قوم کی خدمت خلوصِ دل سے کرنے کی توفیق دے۔ والسلام
نلتر یوتھ آرگنئزیشن

07/04/2026

#نلتر سپریم کونسل نلتر کے نومنتخب نمائندے
چیئرمین ۔۔نہال حسین ۔۔
وائس چیئرمین ۔۔میرزا حسین
جنرل سیکریٹری قرار حسین
سیکٹری انفارمیشن مسلم شاہ,۔
ممبران ۔۔۔
حجت علی ۔۔
عبدالغفور ۔۔
اعجاز حسین ۔۔
محبت شاہ ۔
علی شاہ ۔۔
ابرار حسین ۔۔
گل حسن ۔۔
اکبر حسین ۔۔
عنبر حسین
تمام عہدیدار اور نمائندوں کے لیے نیک خواہشات ۔۔

My name is Alamdar Hussain. I have completed my Master’s degree in Chemistry with a specialization in Inorganic Chemistr...
05/04/2026

My name is Alamdar Hussain. I have completed my Master’s degree in Chemistry with a specialization in Inorganic Chemistry, and I am currently pursuing a B.Ed. I studied at Karakoram International University.
I have served as the Finance Secretary of the Imamia Students Organization and I am currently working as the Finance Secretary of the Gilgit Baltistan Youth Movement. In addition, I have also worked as a Stage Secretary in Karawan-e-Pakistan.

میں عارف حسین صدارتی امیدوار نلتر یوتھ آرگائزیشن میری زندگی کے چند سنہرے الفاظ، سیاست کے آئینے میں میری قوم کی قدروقیمت ...
05/04/2026

میں عارف حسین صدارتی امیدوار نلتر یوتھ آرگائزیشن میری زندگی کے چند سنہرے الفاظ، سیاست کے آئینے میں میری قوم کی قدروقیمت کا عکس ہیں۔

میں نے سیاست کو ذاتی مفاد کا ذریعہ نہیں، بلکہ قوم کی خدمت کا ایک مقدس فریضہ سمجھا۔ میرا ہر قدم، ہر فیصلہ، ہر قول اور فعل اس عزم کا ترجمان رہا کہ میری قوم کے فرد فرد کو اس کا جائز مقام ملے۔

جب میں سیاست کے میدان میں اترا تو میرے سامنے کوئی تخت یا منصب نہیں تھا، بلکہ ایک ایسی قوم تھی جو اپنی سوئی ہوئی صلاحیتوں کو بیدار کرنے کی منتظر تھی۔ میں نے اپنی قوتِ کار، اپنی دانش، اور اپنی دیانت کو اسی قوم کی نذر کیا۔

میری قوم کی قیمت میرے لیے ہر دستور، ہر آئین، اور ہر سیاسی چال سے بڑھ کر ہے۔ میں نے ہمیشہ یہ باور کرایا کہ سیاست صرف اقتدار کی کشمکش کا نام نہیں، بلکہ عوام کی فلاح، ترقی، اور خودداری کا ضامن ہے۔

آج اگر میرے پاس کوئی اثاثہ ہے، تو وہ میری قوم کا اعتماد ہے۔ اگر کوئی تاج ہے، تو وہ میرے لوگوں کی دعائیں ہیں۔ اور اگر کوئی شناخت ہے، تو وہ میری قوم کی خدمت میں گزرا ہوا ہر لمحہ ہے۔

یہی میری کہانی ہے—ایک ایسا سیاست دان جو قوم کو اپنا قبلہ سمجھتا ہے، اور اپنی قوم کی قدر کو اپنی زندگی کا اصل سرمایہ۔

پریس ریلیز۔۔۔۔!!! نلتر یوتھ آرگنائزیشن کے سالانہ صدارتی فارم وصولی کا مقررہ وقت ختم ہو چُکا مقررہ وقت کے اندر 4 امیدوارو...
05/04/2026

پریس ریلیز۔۔۔۔!!!
نلتر یوتھ آرگنائزیشن کے سالانہ صدارتی فارم وصولی کا مقررہ وقت ختم ہو چُکا مقررہ وقت کے اندر 4 امیدوارو نے اپنے ڈاکومنٹ جمع کروائیں جن امیدوارو نے ڈاکومنٹ جمع کروائیں اُن کے نام مندرجہ ذیل ہے ۔۔
(1) عارف حسین ولد دولت خان ۔۔
(2) علمدار حسین ولد غلاب شاہ ۔۔
(3) عارف حسین ولد شمشیر علی ۔۔
(4) گلفام حسین والد صادق علی ۔۔
آپ تمام احباب اپنے ڈاکومنٹ تیار رکھے ڈاکومنٹ وریفیکشن کے لیے بعد میں تاریخ کا اعلان کیا جائے گا
منجانب۔
الیکشن کمیشن نلتر یوتھ آرگنائزیشن۔

30/03/2026

پریس ریلیز۔۔۔۔!!!
نلتر کے نوجوانوں کو بذریعہ سوشل میڈیا آگاہ کیا جاتا ہے کہ حسب سابق نلتر یوتھ آرگنائزیشن کے سالانہ صدارتی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے وہ تمام نوجوان جو صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں ان سے گزارش ہے اپنے تمام ضروری کاغذات 4 اپریل بروز ہفتہ رات 12بجے تک جمع کرا سکتے فارم وصولی کا عمل آج بروز اتوار سے جاری ہیں فارم نمبردار حاجی بشیر حسین یا صدر فلائی کمیٹی حاجی برات علی کے پاس مقررہ مدت تک جمع کروا سکتے ہو یا بذریعہ آنلائن بھی جمع کر سکتے ہو مطلوبہ نمبر پر اپنے ڈاکومنٹ واٹس ایپ کرے ۔۔!!(03453497842) مقررہ مدت کے بعد کسی کو بھی شامل نہیں کیا جائے گا
منجانب۔
الیکشن کمیشن نلتر یوتھ آرگنائزیشن۔

Address

NALTAR GILGIT BALTISTAN
Gilgit

Telephone

+923121227556

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naltar Youth Organization-NYO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Naltar Youth Organization-NYO:

Share