28/01/2024
پاکستان نظریاتی پارٹی کے سینئر رہنماء ۔صدر ضلع ٹوبہ سردار فہد سرور ملک اور میاں محمد بن طارق سنیر نائب صدر ڈویژن فیصل آباد پاکستان نظریاتی پارٹی کی ملاقات پارٹی کو ضلع میں منظم و فعال بنانے پر خصوصی گفتگو ہوئی تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی منشور ہے کہ نوجوانوں کو سیاست میں لانا ۔تنظیم کو یونین کونسلوں کی سطح تک پہنچائیں گے نوجوانو کو اگے لائے بغیر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی،خوشحالی ممکن نہیں نوجوان ہی انقلاب لاتے ہیں ووٹ کی طاقت سے یوتھ سیاسی منظر نامہ تبدیل کرے گی برسر اقتدار رہنے والی جماعتوں اور سیاستدانوں نے ملک کی عوام کو کو مایوس،لاروں،وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔طلبہ یونین کی بحالی اور بلدیاتی الیکشن کے بغیر نئ قیادت تربیت کا فقدان کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔ووٹ کی طاقت سے فرسودہ نظام کو بدلنے میں ہمارا ساتھ دیں تعلیم یافتہ ،باکردار،باوقار،ورکر،ورکر نوجوانوں کو ایوان اقتدار میں پہنچائے بغیر در پیش مسائل کا حل ممکن نہیں