Bp-NEWS

Bp-NEWS explore the nature and bend to it's creator.

30/03/2024

حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ جب مسلمان ہوۓ نماز کا وقت ہوا تو حضور ﷺ نے فرمایا صحابہ تیاری کرو نماز کی، حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا.. حضور نماز کہاں پڑھیں گے ؟ حضور ﷺ نے فرمایا کسی کونے میں چھپ کے پڑھتے ہیں، عمر فاروق نے کہا حضور آپ کے قدموں پہ میرے ماں باپ قربان، آگر اب بھی چھپ کے نماز پڑھیں تو عمر کے مسلمان ہونے کا کیا فائدہ ؟ عمر فاروق نے کہا حضور آج نماز کعبتہ اللہ میں پڑھیں گے. حضور ﷺنے فرمایا عمر کفار کا بڑا غلبہ ہے ۔

خدا کی قسم جب عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ مسلمان ہوۓ تو مکے کے کافروں نے گلیوں میں نکل کر ماتم کیا کے ہاۓ آج آدھا مکہ ہم سے چھینا گیا ۔ عمر فاروق واپس آئے حضور ﷺ سے کہا اے میرے حضور..!! آپ آگے چلیں میں آپ کے پیچھے چلتا ہوں بیت اللہ میں نماز پڑھیں گے، میں دیکھتا ہوں کس کافر کی جرات ہوتی ہے جو ہمارا راستہ روکے. با سلامت بیت اللہ کے دروازے پر پہنچے جب بیت اللہ کا دروازہ کھلا تو میرے نبی ﷺ نے خوشی میں نعرہ تکبیر خود بلند کیا،، اللہ اکبر کی صدائیں مکہ مکرمہ میں گونجتی ہوئی آسمان کو چھونے لگی اور مسلمانوں نے کھلے عام عبادت کی، اسلام کو طاقت ملی ۔ اور جب میرے نبی نے مکہ سے ہجرت کی اس وقت بھی عمر فاروق نے انوکھی ہجرت کی سب سے پہلے بیت اللہ کا طواف کیا پھر گھوڑے پے سوار ہوۓ اور مکے کی گلیوں میں اعلان کیا کے آج میں ہجرت کر کے جارہا ہوں مدینہ اپنے محبوب محمّد مصطفیٰ ﷺ کے پاس اگر کسی کافر میں جرات ہے تو عمر کے راستے کو روکے کسی نے اپنے بیوی بیوہ کروانی ہے یا اپنے بچوں کو یتیم کروانا ہے تو آئے میدان میں خدا کی قسم کسی کی جرات تک نہ ہوسکی عمر کے مقابلے میں کھڑے ہونے کی

اس عمر ابن الخطاب رضی اللہ تعالٰی عنہ پر سلام بے شمار۔۔۔ 💖
___________________

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون۔کُلُّ نَفٌسِنْ ذَا٘ئْقَۃُ ال٘مُوْتٌ۔خبر غم!بلیام پنڈوڑی والے ماسٹر ذوالفقار علی...
04/02/2024

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون۔
کُلُّ نَفٌسِنْ ذَا٘ئْقَۃُ ال٘مُوْتٌ۔
خبر غم!
بلیام پنڈوڑی والے ماسٹر ذوالفقار علی(مرحوم)، لیفٹیننٹ (ر)مختار علی،محمد افضال، عامر نواز اور محمد یاسر راجپوت کے چاچو جان، اعجاز علی(منیجنگ ڈائریکٹر بیسٹ وے گروپ برطانیہ) کے والد گرامی الحاج ممتاز علی تقدیر الہٰی سے وفات پا گئے ہیں
مرحوم کی نمازِ جنازہ مورخہ 4 فروری بروز اتوار سہ پہر "تین/03:00PM" بجے بلیام پنڈوڑی میں ادا کی جائے گی-
اللّٰہ پاک چاچو جان کی کامل ترین بخشش فرمائے آمین یارب العالمین 🤲😭

دن بدن بگڑتے ہوئے ملکی حالات کے پیش نظر 40 ہزار سے زائد نئے پاسپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بنانے کی درخواست موصول ہونے لگی ا...
12/08/2023

دن بدن بگڑتے ہوئے ملکی حالات کے پیش نظر 40 ہزار سے زائد نئے پاسپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بنانے کی درخواست موصول ہونے لگی اور گزشتہ ششماہی رپورٹ کے مطابق 50 لاکھ سے زائد پاکستانی پاشندے ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔
وجہ بے گناہ پاکستانیوں پر ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، زبردستی گھروں میں گھس جاتے ہیں، عورتوں، بچوں اور بوڑھوں پر تشدد کرتے ہیں، نوجوانوں کو غائب کر دیتے ہیں، جھوٹے مقدمے بنا کر انہیں جیلوں میں ڈال دیتے ہیں۔ اس قدر غیر محفوظ اس ملک کو بنانے کے بعد اس طرح کے بیہودہ اشتہار لگاتے ہیں، لوگوں پر پاکستان کی زمین تنگ کرنے کے بعد کہتے ہیں کہ!
ملک چھوڑ کر نہ جاؤ، تم ہو پاسباں اس کے۔
کتنا زبردست لطیفہ ہے

انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم منتخب!انوار الحق کاکڑ صوبہ بلوچستان سے ایوان بالا (سینیٹ) کے نومنتخب رکن ہیں۔ کاکڑ قبیلے ...
12/08/2023

انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم منتخب!

انوار الحق کاکڑ صوبہ بلوچستان سے ایوان بالا (سینیٹ) کے نومنتخب رکن ہیں۔ کاکڑ قبیلے کی ذیلی شاخ سنٹیا سنزر خیل سے انوار الحق تعلق رکھتے ہیں۔ وہ 1974ء کو بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی کے گاؤں سرہ خلہ میں پیدا ہوئے۔ انکے دادا ڈاکٹر نور الحق، خان قلات میر احمد یار خان کے دور میں شاہی معالج تھے۔ انوار الحق کاکڑ 2013ء کے عام انتخابات میں امیدوار بھی رہے، تاہم صوبائی و قومی اسمبلی کی نشست جیتنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ اور کوہاٹ سے حاصل کی ہے۔ بعدازاں فلسفے میں ماسٹرز کی ڈگری جامعہ بلوچستان سے حاصل کی۔ مری معاہدے کے تحت بلوچستان میں وزارت اعلٰی کی تبدیلی کے بعد نواب ثناء اللہ زہری کیجانب سے انہیں صوبائی حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا، لیکن خود نواب ثناء اللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونیکے وقت ان کیخلاف تھے اور میر عبدالقدوس بزنجو کے وزیراعلٰی منتخب ہونیکی حمایت کی۔ بعدازاں صوبہ بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے انہیں مشیر برائے اطلاعات و ترجمان بلوچستان حکومت کا عہدہ سونپ دیا۔ 3 جنوری 2018ء کو منعقد ہونیوالے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیا اور رکن ایوان بالا منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے۔

#محمدیاسرراجپوت

22/07/2023

اور عوام کے حق پر ڈاکہ
قسط نمبر 1 محکمہ تعلیم پنجاب

حالیہ پبلک پرائیویٹ سروے کے مطابق پنجاب بھر میں 1لاکھ سے زائد سرکاری ٹیچرز کی کمی کا انکشاف ہواہے۔ مجموعی طور پر صوبہ کے مختلف سرکاری اسکولوں میں 1 لاکھ 9 ہزار 62 اساتذہ کی کمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 63 ہزار 422 پرائمری اسکول ٹیچرز اور ایلیمنٹری اسکول ایجوکیٹرز کی کمی ہے۔

رپورٹ میں مزید کیا کہا کہ 25 ہزار 658 ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی کمی ہے۔ مختلف اسکولوں میں 8ہزار283 سینئراسکول ٹیچرز کی کمی کا سامناہے۔ پنجاب کے 6ہزار 770 سبجیکٹ اسپیسلٹ کی کمی ہے۔ پنجاب کے 992 اسکولوں میں پرنسپل ہی موجود نہیں ہے۔ اسی طرح 2018 سے کوئی بھی بھرتی نہیں ہوئی۔ اور عرصہ دراز سے متعدد اساتذہ ترقی اور مستقل ہونے کا بھی انتظار کررہے ہیں۔ اور حاکم وقت افسر شاہی کو مزید تقویت دے رہی ہے اور عوامی مفاد کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں انشاء اللّہ Bp-NEWS تمام سرکاری محکموں میں ملازمین کی کمی اور عوامی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھ کر افسر شاہی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اس مشن میں Bp-NEWS کے ساتھ جڑے رہیں -

#محمدیاسرراجپوت

18/07/2023

اعلان فوتگی!
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون۔
کُلُّ نَفٌسِنْ ذَا٘ئْقَۃُ ال٘مُوْتٌ۔
پنڈوڑی بنگيال والے محمد اسد اور راشد محمود ڈیکوریشن والوں کے والد گرامی "محمد گلفراز" رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں- مرحوم کی نمازِ جنازہ آج مورخہ 18 جولائی بروز منگل شام 06:00PM/چھ بجے پنڈوڑی بنگیال والی جنازہ گاہ میں ادا کیا جائے گا-
اللّٰہ پاک مرحوم کی کامل ترین بخشش فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا فرمائے آمین یارب العالمین 🤲

تمام شہری محتاط رہیں ،
04/05/2023

تمام شہری محتاط رہیں ،

آگاہ اپنی موت کوئی بشر نہیںساماں سو برس کا پل خبر نہیںخبر غم !__ کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَتُہ المَوت (القرآن)إِنَّا لِلّهِ وَ...
22/04/2023

آگاہ اپنی موت کوئی بشر نہیں
ساماں سو برس کا پل خبر نہیں
خبر غم !
__ کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَتُہ المَوت
(القرآن)
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

پنڈوری بنگيال والے محمد فاروق کے بھائی #عبدالرؤف(پنجاب_پولیس) تقدیر الہٰی سے وفات پا گئے ہیں مرحوم کی نماز جنازہ آج مورخہ 22 اپریل بروز ہفتہ دن ایک/01:00PM بجے پنڈوری بنگیال میں ادا کی جائے گا۔
اللّٰہ پاک مرحوم کی آج کے دن کامل ترین بخشش فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا فرمائے-

#محمدیاسرراجپوت

Address

Village Balyam
Gujar Khan
47950

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bp-NEWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Bp-NEWS:

Share