20/01/2023
ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی اداروں سے مل کر سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ، ان کی املاک سے ناجائز قبضے ختم کروانے سمیت فراڈ کرنے والوں کے خلاف قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے تمام تراقدامات بروئے کار لا رہی ہے، سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے حقوق کے تحفظ اور انہیں اس فورم سے بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چیرمین رانا وسیم یوسف ایڈوکیٹ نے ضلعی اوور سیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں 8 کیسس میں سے 3 کو موقع پر نمٹا دیا گیا۔بقیہ 5 کیسس کو متعلقہ محکمہ جات کو بیھج دیا گیا۔