07/08/2026
لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کے مقدمات میں مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار.
ایف آئی اے گجرات سرکل کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار، متاثرین سے 54 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے گئے.
ایف آئی اے گجرات سرکل کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار، متاثرین سے 54 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے گئے.
ملزمان نے شہریوں کو اٹلی اور اسپین بھجوانے کا جھانسہ دے کر لیبیا پہنچایا، جہاں انہیں سیف ہاؤس میں رکھا گیا اور بعد ازاں غیر قانونی کشتی کے ذریعے یورپ روانہ کیا گیا۔ 2 اپریل 2026 کو کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تینوں پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
ملزم کے خلاف مقدمات درج ہیں جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید تفتیش جاری ہے۔