Commander Abu Talha Official

Commander Abu Talha Official Civil Defence Organisations, Pakistan. Group Warden
CommandeR Abu Talha
" Government of Pakistan Ministry of Interior "

16/09/2022

🚦الرٹ وارننگ 🚦
شہر لاہور گوجرانوالہ گجرات سیالکوٹ جہلم سے روالپنڈی اور گردو نواح والے اپنے گھر، دفتر، سڑکوں اور بازاروں میں زیادہ محتاط رہیں

اندرون سندھ سے بہت سے سخت گیر جرائم پیشہ ڈاکو گینگ اندرون سندھ میں سیلاب کی وجہ سے پنجاب میں داخل ہو کر آباد ہو چکے ہیں۔

یہ مرد بھاری ہتھیاروں سے لیس خطرناک ہیں اور ان کی خواتین ساتھی بھی ہیں۔

ان میں سے زیادہ تر مسلح ڈاکو خطرناک اغوا کار اور قاتل ہیں۔

خاص طور پر رات کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور الگ تھلگ راستے اور خالی سڑکیں نہ لیں۔

اپنے گھروں کے دروازے لاک رکھیں باہر گیٹ پر آۓ آدمی کے لیے اس وقت تک گیٹ نہ کھولیں جب تک اس کی شناخت نہ ہو جاۓ۔ مانگنے والوں کو اپنے گیٹ سے دور رہنے کی ھدایت کریں۔ کیونکہ درجنوں گھروں میں چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں.

برائے مہربانی اضافی نقدی، مہنگے سیل فون ساتھ نہ رکھیں اور زیورات نہ پہنیں

براہ کرم ڈرائیونگ کے دوران یا پارکنگ موڈ میں اپنے اردگرد کے ماحول سے ہوشیار رہیں۔

براہ کرم یاد رکھیں یہ سخت اندرون سندھ ڈاکو گینگز بے رحم ہیں اور مردوں، عورتوں یا بچوں کو اغوا کرنے یا گولی مارنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

خدا کے لیے اپنے بچوں کو نوکروں کے ساتھ دوستوں کے گھروں، مالز، بازاروں یا اسکولوں میں تنہا نہ بھیجیں
والدین اور سرپرستوں کو ہر وقت ساتھ دینا چاہیے
آپ کو اپنا اور اپنے پیاروں کا خود ہی خیال رکھنے کی ضرورت ہے، لہذا براہ کرم زیادہ محتاط اور چوکس رہیں۔

برائے مہربانی اس پیغام کو آگے بھیجیں اور اپنے تمام رابطوں کے ساتھ شئیر کریں۔

25/07/2022

پاکستان آرمی نے دہشت گردوں اور مشکوک حرکتوں کی اطلاعات دینے کے لیے ہیلپ لائن قائم کی ہوئی ہیں، اگر آپ کو ہیلپ لائن فون نمبرز کا پتا نہیں ہے تو یہ لیجیے۔ ابھی اپنے موبائل میں محفوظ کرلیں۔ اپنے اردگرد ہر مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھیے، کچھ بھی مشکوک نظر آئے تو فوراََ ان نمبرز پر اطلاع دیجیے۔

آپ کا نام اور پتا کسی کو نہیں بتایا جائے گا۔ یہ نمبرز پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی ISPR انٹر سروس پبلک ریلیشنز کی جانب سے تصدیق شدہ ہیں، اس میں پاک آرمی کے ساتھ رینجرز، کاونٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ، نیکٹا، ایلیٹ فورس اور ایف سی کے نمبرز شامل ہیں۔Pakistan Rangers

Contact: 1101

Rangers What’s App

Contact: 03162369996

CTD (Counter Terrorism Department)

Contact: 0800111111

NACTA (National Counter Terrorism Authority)

Contact: 1717

Elite Force

Contact: 9211123

F.C (Frontier Courps of Pakistan)

Contact: 9211300

ابھی اپنے موبائل میں محفوظ کیجیے اور تمام دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کیجیے۔ آپ چلتے پھرتے فوجی ہیں، ہر جگہ نظر رکھیے اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے اپنی زمیداری پوری کیجیے

اسلامی جمہوریہ پاکستان جنوبی ایشیا کے شمال مغرب وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے لیے دفاعی طور پر اہم حصے میں واقع ایک خود ...
20/01/2022

اسلامی جمہوریہ پاکستان جنوبی ایشیا کے شمال مغرب وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے لیے دفاعی طور پر اہم حصے میں واقع ایک خود مختار اسلامی ملک ہے۔ 21 کروڑ کی آبادی کے ساتھ یہ دنیا کا پانچواں بڑی آبادی والا ملک ہے۔ 881,913 مربع کلومیٹر (340,509 مربع میل) کے ساتھ یہ دنیا کا تینتیسواں بڑے رقبے والا ملک ہے۔ اس کے جنوب میں 1046 کلومیٹر (650 میل) کی ساحلی پٹی ہے جو بحیرہ عرب سے ملتی ہے۔پاکستان کے مشرق ميں بھارت، شمال مشرق ميں چین اور مغرب ميں افغانستان اور ايران واقع ہيں۔ پاکستان کو شمال میں ایک تنگ واخان راہداری تاجکستان سے جدا کرتی ہے جبکہ اس ملک کی سمندری سرحدی حدود عمان کے سمندری حدود سے بھی ملتی ہیں۔

ترانہ:قومی ترانہ 
زمین و آبادی متناسقات30°N 71°E [1]
بلند مقام کے ٹو (8610 ) 
پست مقام بحیرہ عرب (0 میٹر) رقبہ881913 مربع کلومیٹر 
دارالحکومتاسلام آباد 
سرکاری زبانانگریزی[2]، اردو[2]، عربی[2] آبادی216565318 (2019)[3] 
حکمران طرز حکمرانی وفاقی جمہوریہ 
اعلی ترین منصب عارف علوی (2018–) 
سربراہ حکومت عمران خان (18 اگست 2018–) 
مقننہ مجلس شوریٰ پاکستان 
مجلس عاملہ
حکومت پاکستان 
قیام اور اقتدارتاریخ یوم تاسیس14 اگست 1947 
عمر کی حدبندیاںشرح بے روزگاری5 فیصد (2014)[4] دیگر اعداد و شمارکرنسیروپے 
مرکزی بینک بینک دولت پاکستان 
منطقۂ وقتمتناسق عالمی وقت+05:00
ایشیا/کراچی[5] 
ٹریفک سمتبائیں[6] 
ڈومین نیمpk. 
سرکاری ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ 
آیزو 3166-1 الفا-2PK 
بین الاقوامی فون کوڈ+92 

موجودہ پاکستان کے علاقے قدیم ترین دنیا میں وہ علاقے تھے جن میں موہنجوداڑو اور انڈس سولائیزیشن مہر گڑھ ٹیکسلا پراچین سنسکرت دور اور دیگر زیرتحقیق آرک لوجیکل سائٹسٹ جیسے قندھارا تہذیب و تمدن تھی۔ اس علاقے پر پراچین راجپوت ایرانی یونانیعرب، بدھ مت، سکھ، مغل، ہن سفید اور ترک حملہ آوروں کی حکومت بھی رہی ہے۔ یہ علاقہ مختلف سلطنتوں جیسے چندر گپت موریا، ہخامنشی سلطنت عربوں کی خلافت امویہ، مغول سلطنت، مغلیہ سلطنت، درانی سلطنت، سکھ سلطنت اور برطانوی راج کا اہم حصہ رہا ہے۔ اس کے بعد محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک پاکستان کامیاب ہوئی اور 14 اگست 1947ء کو ہندوستان کے مشرق اور مغرب میں دو حصوں میں ایک آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست قائم ہوئی۔ پاکستان نے 1956ء میں اپنا پہلا قانون اپنایا۔ 1971ء]] میں ایک خانہ جنگی کے دوران میں اس کا مشرقی حصہ الگ ہو کر ایک نیا ملک بنگلہ دیش بن گیا۔
پاکستان وفاقی پارلیمانی جمہوری ریاست کے تحت چلتا ہے۔ اس کے چار صوبے اور کچھ وفاقی حکومت کے زیر انتظام علاقے ہیں۔ یہ ملک لسانی اور قومی طور پر مختلف اقوام کا علاقہ ہے اور اس کا جغرافیہ بھی ہر طرح کے خطے پر مشتمل ہے۔ پاکستان دنیا کا ایک اہم طاقتور ملک ہے، جیسا کہ اس کی فوج دنیا کی چھویں بڑی فوج ہے اور یہ اسلامی دنیا کی واحد اور جنوبی ایشیا کی دوسری ایٹمی طاقت ہے۔ اس کی معیشت دنیا میں 27 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان کی تاریخ فوجی آمریت، سیاسی عدم استحکام اور پڑوسی ملک سےجھگڑوں پر مشتمل ہے۔ یہ ملک مؤتمر عالم اسلامی، اقوام متحدہ، دولت مشترکہ ممالک، سارک، [[ترقی پزیر 8، اقتصادی تعاون تنظیم جیسی تنظیموں کا اہم رکن ہے۔
ان سرزمین اور ممالک کے ناموں میں، جس میں لاحقہ "ستان" شامل ہے، پاکستان کا لفظ سب سے نیا ہے اور کردستان سب سے پرانا نام ہے۔ پاکستان کے مطلب پاک نفسوں کی سرزمین ہے۔[7]

سول ڈیفنس گوجرانولہ جناب ایڈیشنل چیف وارڈن طارق محمود مغل صاحب ایکس اڈیشنل چیف وارڈن سعید تاج صاحب کی ایک بہت ہی خوبصورت...
20/01/2022

سول ڈیفنس گوجرانولہ جناب ایڈیشنل چیف وارڈن طارق محمود مغل صاحب ایکس اڈیشنل چیف وارڈن سعید تاج صاحب کی ایک بہت ہی خوبصورت فوٹو ۔

پاکستان کی تاریخ سے واقف ہر صاحب علم اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ پیارے وطن کے قیام کے دن سے ہی صہیونی یہودی اور عالمی صیہونیت...
26/06/2021

پاکستان کی تاریخ سے واقف ہر صاحب علم اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ پیارے وطن کے قیام کے دن سے ہی صہیونی یہودی اور عالمی صیہونیت کے اشاروں پر چلنے والی شیطانی قوتیں 🇮🇳 🇺🇸 🇮🇱، پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہیں اور ان سب طاقتوں کا سرخیل امریکہ بنتا ہے۔ ماضی میں دو دہائیوں سے زائد عرصہ تک جاری رہنے والی دہشت گردی کی بھیانک لہر کا بنیادی مقصد ہی پاک وطن کو عدم استحکام کا شکار کر کے ، دنیا کی واحد مسلمان ایٹمی طاقت کے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنا اور بتدریج آخر کار ، عالمی صیہونی طاقتوں 🇺🇸 🇮🇱 کی داشتہ اقوام متحدہ کی شیطانی گرفت میں دینا رہا ہے ۔ لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ، افواجِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی بیش بہا قربانیوں کا ثمر ہوا کہ پاکستان میں امن و امان کی فضائیں بحال ہو گئیں ، جنگ زدہ علاقوں میں آب تعمیر و ترقی کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں ، اور پاکستان استحکام کی منزلوں کی جانب گامزن ہو گیا ہے ۔
خطے میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بات کریں تو ہمسایہ ملک افغانستان میں طاقت اور ٹیکنالوجی کے نشے میں بدمست امریکی اور اتحادی افواج کو شکست فاش ہو چکی ہے اور ستمبر 2021 میں آمریکی افواج خائب و خاسر ہو کر ، افغانستان کے سنگلاخ پہاڑوں سے واپس جا رہی ہیں۔
امریکی انتظامیہ اور سی آئی اے کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پر سے امارت اسلامیہ کے شیر دل شہزادوں کے خلاف فضائی حملوں اور ڈرون طیاروں کی نقل و حمل کے لئے پاکستانی فضائی اڈے مانگنے کے جواب میں پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے امریکہ کو واضح الفاظ میں سختی سے انکار کر دینے کے بعد بحیثیت قوم ، ہمیں ہر طرح کے حالات کے لئے نہ صرف خود کو ذہنی طور پر تیار رکھنا ہوگا بلکہ اپنے گھر ، محلے اور علاقے کی سطح پر بھی عوامی شعور اور آگہی پیدا کرنے کے لئے ہر ممکن حد تک کام کرتے رہنا ہو گا۔
کیونکہ عالمی صیہونی دجالی طاقتوں کی فطرت میں شامل ہے کہ جھوٹ کو اس تسلسل اور ربط و ضبط کے ساتھ پھیلاتے ہیں کہ عام آدمی اس پہ یقین کر بیٹھتا ہے۔ اور اب جبکہ پاکستان نے اپنی سرزمین کسی بھی قسم کی کاروائیاں کرنے کے لئے امریکہ کو دینے سےکھلم کھلا انکار کر دیا ہے اس کے جواب میں امریکی پروپیگنڈا مشینری اور اس کے ڈالروں پر پلنے والے پالتو گروہوں کی جانب سے ملک میں افراتفری ، مسلکی فروعی فسادات ، قتل و غارتگری ، دہشت گردی ، انتشار اور انارکی پھیلانے کے لئے پورا زور لگایا جائے گا ۔ پاکستان کے عوام کو پاکستان کے ساتھ واحد مخلص ترین ادارے یعنی افواجِ پاکستان اور قومی سلامتی کے ضامن تمام اداروں کے مدمقابل کھڑے کرنے کے لئے ، جھوٹی باتیں بڑے دلفریب اور سادہ انداز میں پھیلائی کس سکتی ہیں تاکہ عوام کو اپنے محافظوں کے خلاف بدگمان کر کے ، قوم کی اجتماعیت کو توڑا جا سکے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ بھی عالمی صیہونی شیطانی نیٹ ورک 🇺🇸 🇮🇱 کے تلوے چاٹتے ہوئے پاکستان کے خلاف نئے نئے حربے استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سخت اقدامات پر مبنی مطالبات کر سکتی ہے ۔
گزشتہ روز جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والا دہشت گردی کا سانحہ ، واضح طور پر اسی فسادی شیطانی 🇮🇳 🇺🇸 نیٹ ورک کا پاکستان میں پہلا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ جوائنٹ وینچر قرار دیا جا سکتا ہے۔ جو کہ الحمد للّہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ۔
اب ہمیں متحد ہو کر نہ صرف ان تمام سے لڑنا ہے بلکہ پہلے سے زیادہ ہوشیار رہتے ہوئے دشمن کی ہر ایک سازش کو سمجھتے ہوئے ، اپنے ہم وطنوں کو دشمن کے پروپیگنڈا سے آگاہ کرنا اور وطن عزیز کی فضاؤں میں ہر فساد کو پنپنے سے پہلے ہی روکنا ہے۔
آج پاکستان کو ایک قوم کی ضرورت ہے پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار اور ففتھ جنریشن وار کا خطرناک آغاز ہو چکا ہے ۔ اس سے نمٹنے کیلے ہمہ وقت تیار رہیں۔
دشمن کی تمام مکاریوں اور تمام پروپیگنڈا کو ناکارہ بنانے کے لئے ، چاروں طرف کڑی نظر رکھیں ، کہیں کوئی سیاسی جماعت کے بہروپ میں، کہیں کوئی میڈیا پرسن کا سوانگ رچا کر ، کہیں کوئی مقدس مذھبی لبادہ اوڑھ کر، کہیں کوئی کسی سرکاری ادارے کے اختیارات کے ساتھ ، کوئی بھی ایسی بات کہتا ہوا دیکھیں جو اسلام اور نظریہ پاکستان (دوقومی نظریے) کے خلاف ہو ، تو سمجھ لیجئے کہ "وہ" پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان کی سرزمین پر پلنے والا ایسا سانپ ہے جو پاکستان اور پاکستانیوں کی آنے والی نسلوں کا سنگین ترین دشمن ہے ، ایسے تمام ملک دشمن عناصر کی زہریلی باتوں میں چھپی ہوئی پاکستان کے ساتھ دشمنی، سادہ لوح عوام کو کھول کھول کر بیان کریں اور پاکستان مخالف ہر وار ہر ہتھکنڈے کو فوری طور پر احسن طریقے سے کاؤنٹر کریں ۔ ہر پاکستانی اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھے اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا اور سازشوں میں مصروف ٹرائیکا 🇮🇳 🇺🇸 🇮🇱 کی ہر سازش سے بروقت باخبر رہتے ہوئے ،ارضِ وطن کے دفاع کے لئے ، ہر قسم کی مسلکی منافرت ، لسانی تعصبات ، سمیت داخلی انتشار پیدا کرنے والے دیگر افواجِ پاکستان کے ساتھ ساتھ شامل رہیں 🇵🇰


08/06/2021

ایک عورت کی زندگی میں مرد کا کتنا ہاتھ ہوتا ہے یہ آپ اس ویڈیو سے بخوبی جان سکتے ہیں. مغربی دنیا عورت سے اسی حق کو چیننا چاہتی ہے. تاکہ عورت ہر لمحہ اپنی تنہائی کو حوس پرست مردو پر قربان کرتی رہے. کتنے ظالم ہے وہ لوگ جو عورت اور مرد کے مابین اس خوبصورت رشتے کو ختم کرنا چاہتے ہیں. اور حیرت اس بات پر بھی کہ عورت خود ہی اپنے لئے ہلاکت کا کھڈا کھودنے کے درپے ہیں.
اگرچہ انکی تعداد بہت کم ہے مشرقی دنیا میں لیکن یہ سوچ اور یہ ظلم ہی قابل مذمت ہے.
عورت اور مرد یہ زندگی ہے جو کوئی بھی اسے الگ کرنے کا سوچے گا وہ انسانیت اور زندگی کا دشمن ہوگا.
اسلام ہمیں محبت کا درس دیتا ہے ہے اور انسانیت اسکو پروان چڑھا کر زندگی کے پرلطف اور خوشگوار ماحول کو گھر بناتا ہے.
ویڈیو کو پورا دیکھے.

#ابوحیدان

آج کے گھوٹکی ٹرین حادثے میں آپ کے بھائی سول ڈیفنس آرگنائزیشن صادق آباد کے عہدیداران رضاکاران اس دل دہلا دینے والے ٹرین ح...
07/06/2021

آج کے گھوٹکی ٹرین حادثے میں آپ کے بھائی سول ڈیفنس آرگنائزیشن صادق آباد کے عہدیداران رضاکاران اس دل دہلا دینے والے ٹرین حادثے میں پاک فوج ، پولیس ، ریسکیو 1122 اور دیگر فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر ریسکیو کرتے ہوئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ الحمدللہ

قنوت نازلہجب مسلمانوں پر کوئی عام اور عالمگیر مصیبت نازل ہو جائے مثلاً غیر مسلم حکومتوں کی طرف سے حملہ اور تشدد ہونے لگے...
11/05/2021

قنوت نازلہ

جب مسلمانوں پر کوئی عام اور عالمگیر مصیبت نازل ہو جائے مثلاً غیر مسلم حکومتوں کی طرف سے حملہ اور تشدد ہونے لگے اور دنیا کے سر پر خوفناک جنگ چھا جائے یا دیگر بلاؤں اور بربادیوں اور ہلاکت خیز طوفانوں میں مبتلا ہو جائے یا طاعون کی وبا پھیل جائے تو ایسی مصیبت کو دور کرنے کے لئے فرض نمازوں میں قنوتِ نازلہ پڑھی جائے اور جب تک وہ مصیبت ختم نہ ہو جائے یہ عمل برابر جاری
رہے۔۔ #منقول

حالیہ وبائیں اور خصوصاً مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی دہشت گردی اور اقوام عالم کی خاموشی ۔۔ کشمیر بھی ہماری دعاوں کا طالب۔۔ اگر کچھ نہیں کر سکتے تو ان مسنون دعاوں کو تو اپنی زندگی کا حصہ بنا ہی سکتے ہیں جو ایسے موقع پر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے ۔

ترجمہ قنوت نازلہ:’’یا اللہ ! ہمیں راہ دکھلا اُن لوگوں میں جن کو آپ نے راہ دکھلائی، اور عافیت دے اُن لوگوں میں جن کو آپ نے عافیت عطا فرمائی، اور کارسازی فرمائیے ہماری ان لوگوں میں جن کے آپ کارسازہیں، اور ہمیں ان چیزوں میں برکت عطا فرمائیے جو آپ نے ہمیں عطا فرمائیں، اور ہماری ان چیزوں کے شر سے حفاظت فرمائیے جن کا آپ نے فیصلہ فرمایا، کیوں کہ آپ ہی فیصلہ کرنے والے ہیں، اور آپ کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ بے شک آپ جس کی مدد فرمائیں وہ ذلیل نہیں ہو سکتا، اور عزت نہیں پا سکتا وہ شخص جو آپ سے دشمنی کرے۔ اے ہمارے رب! آپ بابرکت ہیں اور بلند و بالا ہیں۔ہم تجھ ہی سے مغفرت طلب کرتے ہیں اور تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ رحمتیں نازل فرمائے اس نبی پر جو بڑے کریم ہیں۔ اے اللہ! ہمارے اور مؤمن مردوں اور عورتوں کے اور مسلمان مَردوں اور عورتوں کے گناہ معاف فرما دے، اور اُن کے دلوں میں باہم الفت پیدا فرمادے، اور ان کے باہمی تعلقات کو درست فرمادے، اور اُن کے دلوں میں ایمان و حکمت کو قائم فرما دے، اور ان کو اپنے رسول ا کے دین پر ثابت قدم رکھ، اور توفیق دے اُنہیں کہ شکر کریں تیری اس نعمت کا جو تو نے اُنہیں دی ہے اور یہ کہ وہ پورا کریں تیرے اس عہد کو جو تو نے ان سے لیا ہے،اور ان کی اپنے اور ان کے دشمنوں کے خلاف مدد فرما۔ اے اللہ! ان کافروں اور مشرکوں پر لعنت فرما، اور ان گروہوں پر جو ان کے نقشِ قدم پرچلتے ہیں اور منافقین پر جو آپ کے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں،اور آپ کے اولیاء کو قتل کرتے ہیں،بالخصوص علمائ، طلبہ اور عامۃ المسلمین کو۔ اے اللہ ! خود انہیں کے اندر آپس میں اختلاف پیدا فرما، اور ان کی جماعت کو متفرق کر دے، اور ان کی طاقت پارہ پارہ کر دے، اور ان کے قدموں کو اُکھاڑ دے،اور ان کے دلوں میں مسلمانوں کا رعب ڈال دے ، اور ان کو ایسے عذاب میں پکڑ لے، جس میں قوت و قدرت والا پکڑا کرتا ہے اور اُن پر اپنا ایسا عذاب نازل فرما جو آپ مجرم قوموں سے دور نہیں کرتے

19/04/2021

اب بھی کسی پاکستانی کو شک ہے کہ بھارتی ایجنٹ اس انتشار میں شامل نہیں ہیں بھارتی میڈیا خوشی کے شادیانے بجا رہا ہے اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کررہا ہے اور خادم رضوی اور سعد رضوی کو انتہا پسند ثابت کررہا ہے۔ فیک فوجیوں کی ویڈیوز کے بعد بھارتی چینل کی ایسی رپورٹنگ کہ جس میں وہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات کو پاکستان آرمی سے جوڑ رہا ہے اور ساتھ ہی فوج کے خلاف اشتعال دلاتے ہوئے کہتا ہے کہ سعد رضوی پر فوج نے تشدد کیا ہے حکومتی نمائندوں اور تحریک لبیک کے قائدین اور کارکنان سے اپیل ہے خدارا آپس میں لڑ کر اسلامی ملک کو کمزور نہ کریں اپنی فوج کو متنازع بننے سے بچائیں اور دشمن کو خوش نہ کریں اسلامی بصیرت کا مظاہرہ کریں اور مفاہمت کا راستہ اپنائیں تاکہ ہم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرسکیں۔
باقی مذہبی جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس بلاکر حکومت پر دباؤ بڑھائیں اور دشمن کو واضح پیغام دیں کہ ہم ایک ہیں۔ جزاکم اللہ خیر

اگرکوئی مرد عورت آپکو بلیک میل کرنےکی کوشش کرےیا آپکو آپکےپرسنل ڈیٹا (تصاویر/ ویڈیوز)کو لیک آؤٹ کرنےکی دھمکی دےتو اس صور...
29/03/2021

اگرکوئی مرد عورت آپکو بلیک میل کرنےکی کوشش کرےیا آپکو آپکےپرسنل ڈیٹا (تصاویر/ ویڈیوز)کو لیک آؤٹ کرنےکی دھمکی دےتو اس صورت میں قانونی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان سےرابطہ کریں.
0800-39393
ایف آئی اے میں ڈائریکٹ کمپلین کرنےکیلیےیہ سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر 9911 ڈائل کریں یا پھر آن لائن شکایت درج کروانے کے لیے [email protected] پر ای-میل کریں۔
‏یہ آپکی شناخت بناسامنےلائےآپکی شکایت درج کرانےمیں نہ صرف آپکی مدد کرینگےبلکہ محکمہFIAاس شکایت پرسخت کاروائی بھی کرےگا-
Cyber Crime Reporting Centers Phone Numbers:
Islamabad (ICT) 051-9262106, 051-9262107-08
Rawalpindi 051-9330717, 051-9334919,051-9330720
Lahore 042-99332744
Peshawar 091-9217109
Quetta 081-2870057
Karachi 021-99333950
Multan 061-9330999
Sukkar 071-9310849
Faisalabad 041-9330865
Gujranwala 055-9330015-16
Dera Ismail Khan 0966-852945
Hyderabad 022-9250009
Gawadar 0322-2451500
Gilgit 05811-920409
Abbottabad 099-2384148
اس پوسٹ کو زیادہ سےزیادہ شیئرکریں اور ہماری ان بہنوں/بھائیوں کی مددکریں جو اس حوالے سےکسی پریشانی میں مبتلاہیں۔
🇵🇰 *PAKISTAN ZINDABAD* 🇵🇰

23 مارچ 1940 👈 ، وہ دن جب آج سے 81 برس پہلے ، برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ، لاہور کے تاریخی منٹو پارک (موجودہ اقبال ...
23/03/2021

23 مارچ 1940 👈 ، وہ دن جب آج سے 81 برس پہلے ، برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ، لاہور کے تاریخی منٹو پارک (موجودہ اقبال پارک) میں ، صاحبان بصیرت راہنماؤں کی سرکردگی میں , #پاکستان کے نام سے ایک آزاد خودمختار مملکت کے قیام کی قرارداد منظور کی۔ ، دو قومی نظریہ ہے ، یعنی مسلمانوں کے لئے ایک الگ آزاد خودمختار مملکت کا حصول ، اور موجودہ دور میں ہندوستان کے زیر تسلط علاقوں میں مسلمانوں کی مظلومیت نے ثابت کر دکھایا کہ , ہم میں سے بیشتر افراد نے اپنے دادا ، دادی ، نانا ، نانی کی زبانوں سے ، اگست 1947 میں پاکستان کی سرزمین کی جانب ہجرت کے دوران پیش آنے والے حالات و واقعات سنے ہوں گے ۔
ہم میں سے بیشتر افراد نے اپنے خاندانوں میں کوئی ایک ایسا بزرگ مرد یا خاتون ضرور دیکھا ہو گا جس کے جسم پر پاکستان کی سرزمین کی جانب ہجرت کے دوران حملہ آور دشمنوں کی برچھیوں اور بھالوں سے ملنے والے زخموں کے نشانات نہ ہوں، اکثر ایسے بزرگوں کے ساتھ بھی ملاقات کا شرف حاصل ہوا ہو گا جن کے جسموں کا کوئی حصہ ہی پاکستان کی سرزمین کی جانب آتے ہوئے ، کاٹ دیا گیا تھا۔

💫 آج یوم پاکستان مناتے ہوئے ، اپنے پیاروں کو مبارکباد ضرور دیجئے ،
لیکن آئیں
✨ ایک بار سوچیں
✨ آئیں اپنا اپنا احتساب کریں

✨ کہ ہم نے بحیثیت قوم اس ملک کو کیا دیا؟
✨ کیا ہم #مسلمان ہیں یا اپنے اپنے لسانی، صوبائی ، فروعی مسلکی منافرت بھرے تعصبات کو پروان چڑھانے کی لگن میں مست ہیں ۔
✍️

🇵🇰


*جونا گڑھ ریاست نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا، بھارت نے غیر قانونی قبضہ جمایا: نواب جہانگیر خانجے*نواب آف جوناگڑھ مح...
14/03/2021

*جونا گڑھ ریاست نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا، بھارت نے غیر قانونی قبضہ جمایا: نواب جہانگیر خانجے*

نواب آف جوناگڑھ محمد جہانگیر خانجی نے کہا ہے کہ 1947 میں ہماری ریاست نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا، بھارت نے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا اور جعلی ریفرنڈم کے ذریعے جونا گڑھ کو اپنا حصہ بنایا، اس اقدام کو قبول کیا ہے، نہ کریں گے۔

نواب آف جونا گڑھ نے قابض بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ محمد جہانگیر خانجی نے کہا کہ ہماری ریاست نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، بھارت نے قبضے کے بعد جعلی ریفرنڈم کے ذریعے جونا گڑھ کو اپنا حصہ بنایا، اس اقدام کو قبول کیا ہے، نہ کریں گے۔
قابض بھارت کا اصل چہرہ ایک با رپھر بے نقاب، نواب آف جونا گڑھ ریاست کو پاکستان کا حصہ بنانے کے لیے پُرعزم، تقسیم ہندوستان کے طے شدہ فارمولے پر بھارت نے شب خون مارا۔
نواب آف جونا گڑھ نے کہا کہ پاکستان کا حصہ بننے کے لیے ان کی جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی تاہم اب یہ عَلَم ریاست جوناگڑھ کے نوجوانوں کو اٹھانا ہوگا۔
نواب آف جونا گڑھ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنی ریاست پر بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔


Address

Civil Line, Tehsil Office Sialkot Road
Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Commander Abu Talha Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Commander Abu Talha Official:

Share

Category