حرفِ معتبر

حرفِ معتبر ❥━➽ الوُدّ لا يُمنح لِمَن لا وفاء لهُ ❥━➽

25/08/2026

یکطرفہ کچھ نہیں ہے میاں کار عشق میں
شہ دے رہے ہیـں آپ ، تو شہ پا رہا ہے دل

25/08/2026

ان کے آنے کا یارو مزا آ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔
پوری دنیا ہی شیر و شکر ہو گئی

25/08/2026

جس سے آزاد کیا لونڈی کو آمد پہ تری
یہ سنا ہے کہ وہ انگشتِ لعیں روشن ہے

24/08/2026

جیسے ہی چپ ہوتے ہیں مر جاتے ہیں
کچھ لوگوں کو بک بک زندہ رکھتی ہے

24/08/2026

کون سی خُوبی تھی جو نور کے پیکر میں نہ تھی
کون سا پھول تھا جو زیبِ گلستان نہ تھا

دلِ عشاق نہ کیوں طُورِ تجلی بنتا
عشق، فردوسِ محبت تھا بیابان نہ تھا

24/08/2026

جب ترا حسن مری فکر کا عنوان نہ تھا
میں ترے عشق کی منزل کا حدی خوان نہ تھا

میں اسی وقت سے منسوب تری ذات سے ہوں
جب کہ جبریل امیں بھی ترا دربان نہ تھا

دشتِ غم میں بھی تری یاد مرے ساتھ رہی
عشق تنہا تھا مگر بے سروسامان نہ تھا

کون سی خوبی تھی جو نور کے پیکر میں نہ تھی
کون سا پھول تھا جو زیب گلستان نہ تھا

دلِ عشاق نہ کیوں طور تجلی بنتا
عشق فردوسِ محبت تھا بیابان نہ تھا

ان کی یکتائی پہ تھے آدم و حوا بھی فدا
یوسف مصر ہی سوجان سے قربان نہ تھا

مل کے مظہر سے نئے نعت کے مضمون سنے
دور رہ کر ہمیں اندازہ طوفان نہ تھا

21/08/2026

بُھکھ نئیں لگی، حالے تک
پرسوں، دھوکہ کھادا سی

21/08/2026

اتنا حیران نہ ہو میری انا پر پیارے۔۔۔۔۔!!!
عشق میں بھی کئی خوددار نکل آتے ہیں

21/08/2026

میں وہ صحرا جسے پانی کی ہوس لے ڈوبی
تو وہ بادل جو کبھی ٹوٹ کے برسا ہی نہیں

15/08/2026

تنقید نہ تکرار ،بڑی دیر سے چپ ہیں
‏حیرت ہے مرے یار،بڑی دیر سے چپ ہیں

‏گونگوں کو تکلم کے مواقع ہیں میسّر
‏ہم ماہرِ گفتار بڑی دیر سے چپ ہیں

Address

Sialkot
Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حرفِ معتبر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to حرفِ معتبر:

Shortcuts

Share

Category