CEO-District Education Authority Gujranwala

CEO-District Education Authority Gujranwala Educational Updates
(1)

03/09/2026
03/09/2026
03/09/2026
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مدثر ریاض م...
03/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مدثر ریاض ملک کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار، اساتذہ کی حاضری، نظم و ضبط اور انتظامی امور کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
اسی سلسلے میں CEO Education Gujranwala ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے People’s Colony، Z Block میں واقع سکول کا اچانک دورہ کیا اور سکول کے تدریسی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران اساتذہ کی حاضری اور سکول کے مجموعی نظم و ضبط کا جائزہ لیا گیا۔ IT Teacher کی طویل غیر حاضری کا معاملہ مشاہدے میں آیا۔ مزید برآں، اساتذہ کی Short Leave کے لیے Movement Register کے باقاعدہ استعمال کی ہدایت کی گئی تاکہ سکول میں عملے کی نقل و حرکت کا مکمل اور شفاف ریکارڈ برقرار رکھا جا سکے۔
بریک کے دوران طلبہ کو فراہم کی جانے والی اشیاء کے معیار، سکول ٹیب کی موجودگی اور دیگر انتظامی امور بھی چیک کیے گئے۔
دورے کے اختتام پر ہیڈ مسٹریس کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے سکول کے انتظامی و تدریسی معیار کو مزید بہتر بنانے، حاضری اور ریکارڈ کو باقاعدگی سے برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔
معیاری تعلیم، مؤثر نگرانی اور مضبوط نظم و ضبط — بہتر تعلیمی نظام کی ضمانت۔

Dr. Atia Arshad Malik, Chief Executive Officer (DEA) Gujranwala, paid a surprise visit to GSHS Z Block Peoples Colony, G...
03/09/2026

Dr. Atia Arshad Malik, Chief Executive Officer (DEA) Gujranwala, paid a surprise visit to GSHS Z Block Peoples Colony, Gujranwala. During the inspection, various administrative and disciplinary irregularities were observed, and necessary action was initiated against the concerned officials. The Headmistress was also instructed to report to the CEO (DEA) Office after school hours.

GGHS Bahari Colony, GujranwalaDr. Atia Arshad Malik, Chief Executive Officer (DEA), Gujranwala, paid a surprise visit to...
03/09/2026

GGHS Bahari Colony, Gujranwala

Dr. Atia Arshad Malik, Chief Executive Officer (DEA), Gujranwala, paid a surprise visit to GGHS Bahari Colony, Gujranwala. During the visit, school cleanliness, staff attendance, academic arrangements, and other administrative matters were reviewed.

Necessary instructions were issued to the school administration for immediate improvement and compliance.

قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول نوشہرہ ورکاں میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعاماتقائداعظم ڈویژنل پبلک سکول نوشہرہ ورکاں کیمپس میں ...
02/09/2026

قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول نوشہرہ ورکاں میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات

قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول نوشہرہ ورکاں کیمپس میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد,،سابق ایم این اے چودھری مدثر قیوم ناہرہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک،
نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال، ممبران بورڈ آف گورنرز، اساتذہ، والدین اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سالانہ میٹرک امتحانات اور دیگر تعلیمی میدانوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس، میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو بھی شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

مہمانانِ خصوصی نے طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Address

Education Complex, Main GT Road Gujranwala
Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CEO-District Education Authority Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share