Punjab Police Pakistan Unofficial

Punjab Police Pakistan Unofficial Information about Pakistan Police

ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ ایس ایچ او سٹی گوجرہ سب انسپکٹر وسیم ساہو
31/08/2026

ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ ایس ایچ او سٹی گوجرہ
سب انسپکٹر وسیم ساہو

31/08/2026

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔۔۔۔

بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑی ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران پولیس وین سے ٹکرا گئی ،

سابقہ ایم پی اے جھنگ مہر خالد محمود سرگانہ کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان انجام کو پہنچ گئے ۔۔سی سی ڈی فیصل آباد اور پشاو...
31/08/2026

سابقہ ایم پی اے جھنگ مہر خالد محمود سرگانہ کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان انجام کو پہنچ گئے ۔۔
سی سی ڈی فیصل آباد اور پشاور پولیس کا مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ۔
فیصل آباد واپڈا سٹی میں ہاؤس ڈکیتی اور جھنگ میں ایم پی اے مہر خالد محمود سرگانہ
کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان اپنے انجام کو پہنچے
ملزمان پنجاب سمیت پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ہاؤس ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے میں ملوث تھے اور ملکی لیول کا گینگ آپریٹ کر رہے تھے۔
گینگ کا سربراہ وقار خان عرف میجر، اپنے ساتھیوں اعجاز، ساحل خان اور چھرے افغانی سمیت اپنے انجام کو پہنچا ۔
سابقہ ایم پی اے جھنگ مہر خالد محمود سرگانہ کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان انجام کو پہنچ گئے

گوجرانوالہ تھانہ صدر کامونکی کے علاقے میں پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے مشکوک رکشہ نہر میں جا گرا، منشیات فروش خاتون نہر ...
31/08/2026

گوجرانوالہ تھانہ صدر کامونکی کے علاقے میں پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے مشکوک رکشہ نہر میں جا گرا، منشیات فروش خاتون نہر میں ڈوب کر ہلاک، ملزمہ کے قبضے سے 4 کلو منشیات برآمد

ملزمہ سابقہ ریکارڈ یافتہ تھی جس پر منشیات فروشی کے درجن سے زائد مقدمات تھے۔

31/08/2026

پیلے سیبوں پر سرخ لائیٹ
سبز امرودوں پر پیلی لائیٹ
سبز مالٹوں پر سرخ لائیٹ

دن بھر محنت مزدوری کر کے شام کو گھر جانے سے پہلے تازہ بہترین فروٹ خرید کر گھر جائیں اور گھر جا کر شاپر کھولیں تو اندر سے دس نمبری فروٹ نکلے تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟

کیا ایسے دو نمبری کرنے والوں کا ضمیر زندہ ہے؟ پھر جب PERA فورس ان کو جرمانہ کرے تو عوام کو یہ طبقہ مظلوم لگتا ہے۔

گوجرانوالہ سب انسپکٹر رضا رحمن اعوان ایس ایچ او تھانہ کوٹ لدھا
30/08/2026

گوجرانوالہ سب انسپکٹر رضا رحمن اعوان
ایس ایچ او تھانہ کوٹ لدھا

*گوجرانوالہ پولیس ویلفئر پمپ پر عوام کے اعتماد کا شکریہ*پولیس ویلفیئر پمپ کی آل پاکستان نمایاں پوزیشن،عوام کو بہترین کوا...
30/08/2026

*گوجرانوالہ پولیس ویلفئر پمپ پر عوام کے اعتماد کا شکریہ*

پولیس ویلفیئر پمپ کی آل پاکستان نمایاں پوزیشن،

عوام کو بہترین کوالٹی فیول ، معیار اور مقدار کے ساتھ مہیا کرنے والا پولیس ویلفیئر پٹرول پمپ سی پی او گوجرانولہ ڈاکٹر غیاث گل خان کی سپرویژن اور انچارج پٹرول پمپ انسپکٹر طاہر ضیاء بٹ کی زیر نگرانی بہترین سیل پر پاکستان بھر میں نمایاں پوزیشن لے کر بہترین سیلز ایوارڈ اپنے نام کیا۔

پمپ پر کوالٹی، مقدار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، پولیس ملازمین کی زیر نگرانی پی ایس او سپلائی ڈپو سے کوالٹی فیول حاصل کیا جاتا ہے جس سے عوام کو بہترین فیول ایوریج اور مکمل مقدار ملتی ہے۔

*پشاور میں بڑا پولیس مقابلہ، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 4 ارکان ہلاک*پشاور: تھانہ یکہ توت کی حدود میں پولیس مقابلے کے دور...
30/08/2026

*پشاور میں بڑا پولیس مقابلہ، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 4 ارکان ہلاک*

پشاور: تھانہ یکہ توت کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران وقار عرف میجر گینگ کے چار مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق وقار عرف میجر گینگ گزشتہ تقریباً 15 سال سے *خیبرپختونخوا ، پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد* میں منظم جرائم کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث رہا۔ گینگ کے ارکان پر ڈکیتی، گاڑی چھیننے، اغوا برائے تاوان، منشیات اسمگلنگ اور دیگر سنگین جرائم کے الزامات ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر سکیورٹی اہلکاروں سے مشابہ لباس، وائرلیس آلات، وائی فائی جیمرز اور جدید اسلحہ استعمال کرتے تھے اور خود کو خفیہ اداروں یا سکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے گھروں میں داخل ہو کر لوٹ مار کرتے تھے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گینگ کو پشاور، دیر، سوات، ملاکنڈ، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور کراچی سمیت مختلف علاقوں میں متعدد بڑی وارداتوں سے منسلک کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج تھے اور وہ متعدد بار گرفتار بھی ہوچکے تھے۔ مقابلے کے بعد فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب کی عوام کے لیئے انقلابی قدم رشوت کی شکایت کے لیئے ہیلپ لائن مقرر
29/08/2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب کی عوام کے لیئے انقلابی قدم رشوت کی شکایت کے لیئے ہیلپ لائن مقرر

*ضلع ساہیوال کے تھانہ ہڑپہ میں معطل کئے  گئے ایس ایچ او کے اعزاز میں الوداعی پارٹی دینے اور ہار پہنانے کی تقریب ۔ تصویر ...
29/08/2026

*ضلع ساہیوال کے تھانہ ہڑپہ میں معطل کئے گئے ایس ایچ او کے اعزاز میں الوداعی پارٹی دینے اور ہار پہنانے کی تقریب ۔ تصویر وائرل ہونے پر ڈی پی او کا سخت ایکشن*

*ڈی پی او ساہیوال نے پارٹی کرنے والے دس اہلکاروں کو معطل کرکے سابق ایس ایچ او کے ساتھ ہی کلوز ٹو لائن کردیا*

Address

Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Police Pakistan Unofficial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category