Deputy Commissioner Gujranwala

Deputy Commissioner Gujranwala Mr. Naveed Ahmad Deputy Commissioner, Gujranwala Previous Designation of District Coordination Officer is now changed as Deputy Commissioner.
(256)

Anti-Smog & Environmental Protection Drive Continues Across Gujranwala 🌿🌍Under the directions of the District Administra...
05/08/2026

Anti-Smog & Environmental Protection Drive Continues Across Gujranwala 🌿🌍

Under the directions of the District Administration and the Environmental Protection Agency (EPA), Gujranwala, comprehensive anti-smog and environmental protection operations are being carried out across the district to ensure a cleaner, healthier, and pollution-free environment.
On 5th August the following activities were carried out by the EPA teams.

🏭 Brick Kiln Inspections
• 05 brick kilns inspected
• 04 operating on environmentally compliant Zigzag technology
• 01 brick kiln found closed

🏗️ Industrial Inspections
• 28 industrial units inspected
• 07 units sealed for environmental violations
• 08 notices issued

💧 Water Conservation
• 04 service stations inspected
• 02 recycling plants found operational
• 02 service stations sealed for non-compliance
• 03 construction sites inspected

♻️ Plastic-Free Campaign
• 05 environmental pledges received
• 05 kg of polythene bags confiscated

🦟 Anti-Dengue Activities
• 30 field activities uploaded and monitored

The District Administration and EPA Gujranwala remain committed to strict enforcement of environmental laws to combat smog, conserve natural resources, and safeguard public health.

وزیراعلیٰ پنجاب گڈ گورننس کے پی آئیز، عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، گراں فروشی کی...
05/08/2026

وزیراعلیٰ پنجاب گڈ گورننس کے پی آئیز، عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، گراں فروشی کی روک تھام، آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کی ریگولیشن، ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقلی

**وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس کے پی آئیز پر عملدرآمد، عوامی خدمات کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے: ڈپٹی کمشنر نوید احمد**

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرِ صدارت شام کا خصوصی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس کے کلیدی اشاریوں (KPIs)، عوامی خدمات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مون سون بارشوں کے دوران انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی بروقت نکاسی کے لیے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل، متاثرہ راستوں کی بحالی، محفوظ آمد و رفت کے لیے تجاوزات کے خاتمے، گراں فروشی کی روک تھام، اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی، ایل پی جی گیس کی غیرقانونی ری فلنگ، منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں، آوارہ کتوں کی روک تھام اور دیگر عوامی مسائل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے شعبوں میں کارکردگی مزید بہتر بنائیں، جبکہ پیرا فورس، پرائس مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ ادارے گراں فروشی، تجاوزات اور غیرقانونی کاروباری سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر اور بلاامتیاز بنائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظِ ماحولیات نے آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کے خلاف جاری کارروائیوں اور انہیں ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ہدایت کی کہ ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، آلودگی کا باعث بننے والے غیرقانونی صنعتی یونٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے صحت مند اور صاف ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔





ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، راستوں کی بحالی، نکاسیٔ آب کے امور کا جائزہڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرِ صدارت...
05/08/2026

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، راستوں کی بحالی، نکاسیٔ آب کے امور کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرِ صدارت واسا گوجرانوالہ کی سیوریج و ڈرینیج منصوبوں کی پیش رفت اور نشیبی علاقوں سے نکاسیٔ آب کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں، بالخصوص نشیبی علاقوں سے نکاسیٔ آب کے منصوبوں پر پیش رفت، مدتِ تکمیل، التوا کا شکار سکیموں اور فنڈز کے استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، زیرِ تربیت اسسٹنٹ کمشنرز، ایم ڈی واسا عبدالوحید اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ایم ڈی واسا نے نکاسیٔ آب، نالوں، نالیوں اور ڈرینز کی ڈی سلٹنگ، مون سون انتظامات اور جاری آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی سرگرمیوں سے متاثر ہونے والی اہم شاہراہوں کی مستقل بحالی کے لیے جامع منصوبہ تیار کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور فنڈز کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے مزید کہا کہ مؤثر نکاسیٔ آب، معیاری صفائی، نالوں اور ڈرینز کی بروقت صفائی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مون سون کے دوران شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور صفائی و نکاسیٔ آب کے نظام کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرِ صدارت شام کا جائزہ اجلاس، عوامی خدمات کی بہتری اور مون سون انتظامات پر خصوصی ہدا...
05/08/2026

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرِ صدارت شام کا جائزہ اجلاس، عوامی خدمات کی بہتری اور مون سون انتظامات پر خصوصی ہدایات

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرِ صدارت شام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، چیف آفیسر ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں بہتر حکومتی خدمات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف آفیسرز کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے شہری مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کھلے مین ہولز اور گٹروں پر ڈھکنوں کی تنصیب و مرمت، سیوریج مسائل کے فوری حل، شہری شکایات کے بروقت ازالے، صفائی ستھرائی کی معیاری سہولیات ہر گھر تک پہنچانے، تجاوزات کے خاتمے، سڑکوں اور راستوں کی کشادگی اور پیشگی حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دیں۔

مون سون بارشوں کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بارشوں سے متاثرہ سڑکوں اور راستوں کی فوری عارضی بحالی یقینی بنائی جائے، نالوں، ڈرینز اور برساتی گزرگاہوں کی صفائی باقاعدگی سے کی جائے، جبکہ پانی کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تمام غیر قانونی تجاوزات اور رکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ نکاسیٔ آب کا نظام مؤثر رہے اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نوید احمد کی زیرصدارت گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بور...
05/08/2026

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نوید احمد کی زیرصدارت گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 127 واں اجلاس
سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عبدالرزاق ڈوگر، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دیگر ممبران اور متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کے 4 اضلاع میں آئوٹ سورس کی گئی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی فراہمی کے لیے نئے کنٹریکٹ کی منظوری، کامونکی اور وزیرآباد میں صفائی نظام کی بہتری کیلئے کنٹریکٹرز کو ڈی گئی ڈیڈ لائن اور عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں قانونی کاروائی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

*A Historic Achievement of Govt Schools for District Gujranwala!* 🏆🌟District Gujranwala has proudly secured *three top p...
05/08/2026

*A Historic Achievement of Govt Schools for District Gujranwala!* 🏆🌟
District Gujranwala has proudly secured *three top positions* in the BISE Gujranwala SSC First Annual Examination 2026, reflecting the dedication of our students, teachers, and the School Education Department.
🏆 *1st Position* (General Group – Female)
*Miss Faiza Anjum* – *1156 Marks*
🏫 Government *Hakim Bibi* Girls High School, Gujranwala
🥈 *2nd Position* (General Group – Male)
*Ali Raza – 1096 Marks*
🏫 Government High School, *Wania Wala* Gujranwala
🥉 *3rd Position* (General Group – Male)
*Abdullah – 1093 Marks*
🏫 Government High School *No. 1, Kamoke,* Gujranwala
This outstanding achievement reflects the visionary leadership of Honourable Chief Minister Punjab
*Ms. Maryam Nawaz Sharif*, the guidance of Honourable Minister for School Education
*Rana Sikandar Hayat,* Secretary School Education
*Mr. Mudassar Riaz Malik,* and the dedicated efforts of Deputy Commissioner Gujranwala
*Mr. Naveed Ahmad,* CEO DEA Gujranwala
*Dr. Atia Arshad Malik,* and DEO (SE) in strengthening quality education across the district.
Heartiest *congratulations*
to the position holders, their parents, teachers, school heads, and the entire School Education Department on this remarkable success.

Congratulations, Gujranwala! 🇵🇰📚

Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala

گوجرانوالہ کے زمیندار بھائیوں کے لیے خوشخبری حکومت پنجاب نے نشیبی علاقوں کے زمیندار بھائیوں لیے انقلابی منصوبہ شروع کیا ...
05/08/2026

گوجرانوالہ کے زمیندار بھائیوں کے لیے خوشخبری

حکومت پنجاب نے نشیبی علاقوں کے زمیندار بھائیوں لیے انقلابی منصوبہ شروع کیا ہے ۔
اس منصوبے کے تحت ضلع گوجرانوالہ کے وہ علاقے جہاں برسات کے موسم میں بارش کا پانی کھڑا ہو جاتا ہے اور فصلوں کو نقصان پہنچاتا ہے وہاں پر گراؤنڈ واٹر ریچارجنگ ویل بنائے جا رہے ہیں۔ برسات کے موسم میں جب زیادہ بارشیں اتی ہیں تو نشیبی علاقے زیر اب ا جاتے ہیں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے اور زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے کے لیے حکومت پنجاب محکمہ زراعت اصلاح آب پاشی نے گراؤنڈ واٹر ریچارجنگ ویلز بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس منصوبہ سے فائدہ اٹھانے کے لیے زمیندار کا کم از کم پانچ ایکڑ رقبے کا مالک ہونا ضروری ہے۔زمیندار بھائی محکمے کی ہدایت کے مطابق خود گراؤنڈ واٹر ریچارجنگ ویل بنائیں گے اور محکمہ زراعت اصلاح آب پاشی اس کو مونیٹر کرے گا۔ گراؤنڈ واٹر چارجنگ ویل پر ٪70 سبسڈی ملے گی.
۔مزید معلومات یا درخواست دینے کے لیے محکمہ زراعت اصلاح آب پاشی کے تحصیل افسز میں رابطہ کریں یا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اصلاح آب پاشی گوجرانوالہ آفس رابطہ کریں

055-9200470
0334-4280835

https://www.facebook.com/share/v/1FEtEw38NU/

Crackdown Against Illegal LPG RefillingOn the directions of the Deputy Commissioner Gujranwala, AC Sadar conducted a cra...
05/08/2026

Crackdown Against Illegal LPG Refilling

On the directions of the Deputy Commissioner Gujranwala, AC Sadar conducted a crackdown against illegal LPG decanting and sealed an illegal LPG godown being used for refilling cylinders for public transport vehicles. The filling material was confiscated on the spot, and an FIR has been registered against the persons involved. The district administration remains committed to taking strict action against illegal and hazardous activities to ensure public safety.

تولیکی سیم نالہ کی صفائی اور نکاسیٔ آب کی بہتری کے لیے ہنگامی اقداماتڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کامونکی کے علاقے...
05/08/2026

تولیکی سیم نالہ کی صفائی اور نکاسیٔ آب کی بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کامونکی کے علاقے تولیکی سیم نالہ کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور نکاسیٔ آب، صفائی ستھرائی اور نالہ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے نالہ کی فوری ڈی سلٹنگ کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نالہ کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ بارشوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ کو فوری طور پر صفائی آپریشن تیز کرنے، کھلے پلاٹوں میں جمع کچرے کو کلیئر کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے اور علاقے میں مستقل بنیادوں پر صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور مؤثر نکاسیٔ آب کی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif

Address

DCO Office
Gujranwala
52250

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 12:30
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92559200051

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Gujranwala:

Shortcuts

Share