Safe City Gujranwala

Safe City Gujranwala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Safe City Gujranwala, Government Organization, PPIC3 Gujranwala G. T Road Nagar Chowk Opposite Bhutta Centre Near Dolphin HQ, Gujranwala.
(1)

Safe City Gujranwala, led by the Punjab Safe Cities Authority (PSCA), leverages advanced AI-technologies and data-driven systems to enhance public safety, ensure rapid response, prevent crime, and create a secure, smart city environment for all citizens.

07/08/2026

الحمدللہ! پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ورچوئل بلڈ بینک اب تک سینکڑوں ایسے مریضوں کو بروقت خون کی فراہمی میں مدد کر چکا ہے جنہیں فوری طور پر خون کی اشد ضرورت تھی۔ یہ خدمت 24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن بلا تعطل جاری ہے تاکہ ہر ضرورت مند تک بروقت مدد پہنچائی جا سکے۔
اگر آپ کو بھی کسی ایمرجنسی میں خون کی ضرورت ہو، یا آپ انسانیت کی خدمت کے لیے بلڈ ڈونر بننا چاہتے ہوں، تو ابھی 15 پر کال کریں اور 4 کا بٹن دبائیں۔
آئیے، اس نیکی کے سفر میں ہمارا ساتھ دیں، کسی کی زندگی بچانے کا ذریعہ بنیں۔
واللہ المستعان


request for to save

07/08/2026

مسرت بی بی زوجہ اشفاق علی 27-06-2026 سے لاپتہ ہے۔ اس کی عمر تقریباً 30 سال ہے۔ دانیال سٹی گلی نمبر4 فیصل آباد کی رہائشی ہے۔اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو 15 یا واٹس ایپ نمبر 03711000015 پر رابطہ کریں۔
Case ID: 338536236
Help reunite with her family

07/08/2026

15 اگست 2002 کو، اس بچی کو تھانہ گلشنِ اقبال کراچی کی حدود میں ایک بنگلے سے اغوا کے بعد بازیاب کیا گیا تھا تب اس معصوم بچی کی عمر تقریباً 3 سال تھی،۔ ورثاء نہ ملنے کے باعث وہ لاوارث رہی، اور آج اس کی عمر تقریباً 27 سال ہے۔
یہ بچی اپنا نام اور گھر کا پتہ بتانے سے قاصر تھی۔ میرا پیارا ٹیم اس کے اہلِ خانہ کی تلاش میں مسلسل کوشاں ہے۔
اگر آپ اس بچی کو پہچانتے ہیں یا اس کے اہلِ خانہ کے بارے میں کوئی معلومات رکھتے ہیں تو براہِ کرم میرا پیارا ٹیم سے رابطہ کریں۔ آپ کی ایک اطلاع اسے برسوں بعد اپنے خاندان سے ملانے کا سبب بن سکتی ہے۔
Contact: 0309-0000015
Case ID: 329262806

07/08/2026

محفوظ رہیں، سیف سٹی گوجرانوالہ کے ساتھ!

07/08/2026

الحمدللہ 19 سال قبل لاپتہ ہونے والے رابعہ اور اس کے بھائی باری، کا سراغ مل گیا
یہ دونوں بچے جو آج سے انیس سال قبل کم عمری میں گھر سے نکلے اور راستہ بھٹک گئے۔ اس وقت دونوں اتنے چھوٹے تھے کہ نہ اپنے گھر کا پتہ بتا سکتے تھے اور نہ ہی اپنے اہلِ خانہ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کر سکتے تھے۔ اسی وجہ سے دونوں کو ایدھی کراچی کی حفاظتی تحویل میں رکھا گیا، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی انیس سال گزارے۔
پھر ان کی ملاقات "میرا پیارا" سیف سٹی ٹیم سے کروا دی۔ ٹیم نے دونوں کا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا اور ان کی شناخت کے لیے سوشل میڈیا آگاہی مہم کا آغاز کیا۔ اس نیک مقصد میں متعدد سماجی کارکنوں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ مہم رنگ لے آئی، اور سوشل میڈیا کے ذریعے دونوں بہن بھائیوں کے بڑے بھائی تک رسائی حاصل ہوگئی۔ ضروری تصدیق اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد، بالآخر انیس برس کی طویل جدائی ختم ہوئی اور رابعہ اور باری اپنے اہلِ خانہ سے آ ملے۔
یہ صرف ایک خاندان کی خوشی نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، عوامی تعاون اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال برسوں سے بچھڑے رشتوں کو بھی دوبارہ ملا سکتی ہیں۔

07/08/2026
07/08/2026

حیدر علی ولد محمد بابر، 05 اگست 2026 سے لاپتہ ہے۔ اس کی عمر تقریباً 17 سال ہے۔ واہنڈو، گوجرانوالہ کا رہائشی ہے۔ اگر کسی کو اس کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو براہِ کرم 15 پر یا واٹس ایپ نمبر 03090000015 پر رابطہ کریں۔
Case ID: 367009611
Help in reunite with his family

Address

PPIC3 Gujranwala G. T Road Nagar Chowk Opposite Bhutta Centre Near Dolphin HQ
Gujranwala
52250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safe City Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share