25/07/2026
بارشی پانی کی نکاسی کا عمل بھرپور انداز میں جاری
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایات پر تمام افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔
اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان ندیم اور ایس ڈی او پیرا سٹی راشد علی نے جی ٹی روڈ کا دورہ کرتے ہوئے بارشی پانی کی نکاسیٔ آب کے جاری آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ نکاسیٔ آب کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنائی جا سکے اور شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ضلعی انتظامیہ مون سون بارشوں کے دوران شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی اور نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل فیلڈ میں موجود ہے۔
Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA