Izhaar - اظہار

Izhaar - اظہار ‏ہم کو مالی کی مشقت کا بھرم رکھنا تھا
سو جہاں کوئی بھی نہ مہکا ، وہاں ہم مہکے Alhamdulillah Muslim. Alhamdulillah I am the ummah of Prophet Muhammad ﷺ.
(524)

04/08/2026
03/08/2026

اے کن فیکون پہ قادر الله..!
جتنے بھی دل، جتنے بھی صبر، جتنی بھی آنکھیں، جتنے بھی آنسو، جتنی بھی التجائیں، جتنی بھی امیدیں، جتنے بھی یقین، تیرے کن کے منتظر ہیں میرے اللہ سب کے حق میں بہترین فیصلے فرما دے۔ آمین یا رب العالمین

02/08/2026

"زندگی یا تو ایک دلیرانہ مہم جوئی ہے، یا کچھ بھی نہیں۔"

02/08/2026

اللہ سے آسان زندگی نہ مانگیں بلکہ ایسا مضبوط دل مانگیں جو اس کی طرف چلے خواہ کانٹوں کے اوپر ہی کیوں نہ ہو...!!!
التبريزي

01/08/2026

کوشش کریں کہ جو کہانیاں ہم چھوڑ جائیں وہ سنانے والی ہوں، چھپانے والی نہیں...!!!

31/07/2026

‏"میں کچھ عرصہ سے یہ دعا کر رہا تھا کہ میری روح کو کوئی ساتھی ملے، پھر مُجھے معلوم ہوا کہ وہ میں خود ہوں۔"

31/07/2026

"نرمی اختیار کیجیے! یہاں ہر شخص کسی ایسی ان دیکھی جنگ میں مبتلا ہے جس کا آپ کو علم نہیں۔ آپ کی زبان سے نکلا ایک تلخ لفظ کسی کے دل پر ایسا گہرا زخم لگا سکتا ہے جسے وقت کی مرہم بھی شاید کبھی نہ بھر سکے۔ آپ سکون کی نیند کیسے سو سکتے ہیں، اگر آپ کے بولے گئے الفاظ کسی کے دل کو یوں چھلنی کر دیں کہ ان سے ہر آن دُکھ کی لہریں اٹھتی رہیں؟"

30/07/2026

"باپ وہ گھنا درخت ہے جس کے سائے میں اولاد جوان رہتی ہے، جب یہ درخت گرتا ہے تو کڑی دھوپ اولاد کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہے۔"

30/07/2026

"شیطان کی سب سے بڑی طاقت اس کا صبر ہے۔ وہ جلدی نہیں کرتا، بلکہ رفتہ رفتہ آپ کے دل میں جگہ بناتا ہے۔
شروعات صرف ایک تسبیح یا ایک لمحے کی غفلت سے ہوتی ہے... اور پھر وہ آہستہ آہستہ دل سے خدا کی یاد کو نچوڑ کر اسے اپنی مرضی کی خواہشات سے معمور کر دیتا ہے۔"

30/07/2026

خوش بختی کی معراج یہ ہے کہ انسان اپنے خالق سے ملے تو اس کا دل سچی توبہ کے نور سے لبریز ہو۔

Address

Gujranwala

Telephone

+923009200542

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Izhaar - اظہار posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share