27/08/2024
چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ برائے ای ویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین کا دورہ گجرات۔
ڈی پی او کمپلیکس میں ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ نے ضلع میں لاء اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال اور کرائم کنڑول کے حوالے کے سے جاری آپریشنز کے متعلق بریف کیا۔
چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او گجرات کی اچھی کارکردگی کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ برائے ای ویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گجرات کا اہم دورہ کیا۔ڈی پی او کمپلیکس پہنچنے پر ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، جبکہ پولیس کے چاک و چوبند جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔بعد ازاں بریگیڈیئر(ر) بابر علاؤالدین نے پولیس افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔جس میں تمام ڈی ایس پیز اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات مستنصر عطا ء باجوہ نے ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحا ل اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق بریف کیا۔چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جدید پولیس سٹیشن اور شہریوں کو بہترین پولیسنگ کی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔ منشیات اور غیر قانونی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے سخت کریک ڈاؤن کرنے کی ہدائیت کی گئی۔ بریگیڈیئر(ر) بابر علاؤالدین نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے، تاکہ شہریوں کو اپنائیت اور تحفظ کا احساس دلایا جا سکے۔ انہوں نے اشتہاری مجرموں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایات دیں۔ڈکیت گینگز اور عادی مجرموں کے خلاف لوکل کمیونٹی کو ساتھ ملا کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اس موقع پر ڈی پی او گجرات مستنصر عطا ء باجوہ کی اچھی کارکردگی کو سراہا۔
ترجمان گجرات پولیس