Chakrian welfare association

Chakrian welfare association چکریاں ویلفیئر ایسوسی ایشن

خوش آمدید! یہ ہے چکریاں ویلفیئر ایسوسی ایشن کا آفیشل فیس بک پیج، جہاں آپ کو ہمارے فلاحی منصوبوں، کمیونٹی سروسز، اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں تازہ ترین معلومات ملیں گی۔ ہمارا مقصد گاؤں کی تعمیر و ترقی، صحت، تعلیم، اور صفائی ستھرائی کے شعبوں میں بہتری لانا ہے۔

ہماری خدمات:

تعلیم: گاؤں کے بچوں کے لیے تعلیمی منصوبے اور وظائف۔
صحت: مفت میڈیکل کیمپس، شوگر ٹیسٹ کیمپ اور دیگر صحت کی سہولیات۔
ترقیاتی کا

م: قبرستانوں کی تزئین و آرائش، گراؤنڈ کی تعمیر اور لائٹس کی تنصیب۔
کمیونٹی پروگرامز: تربیتی ورکشاپس اور آگاہی مہمات۔
کیسے شامل ہوں:
آپ ہمارے ممبرشپ پروگرام کے ذریعے ہمارے فلاحی کاموں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ممبر بننے کے لیے کوئی مخصوص فیس نہیں ہے، آپ اپنا وقت، مشورے اور عملی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، ہم ایگزیکٹو اسپانسرز بھی تلاش کر رہے ہیں جو ماہانہ 5000 روپے فنڈ فراہم کر کے ہماری مالی مدد کریں۔

ہم سے رابطہ کریں:
ہمارے فیس بک پیج کے ذریعے آپ ہم سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ اپنی تجاویز، سوالات، اور تعاون کے لیے ہمیں پیغام بھیجیں۔

چکریاں ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر آپ بھی گاؤں کی ترقی اور خوشحالی کا حصہ بنیں۔ تبدیلی کی ابتدا آپ کے ساتھ!

چکریاں ویلفیئر ایسوسی ایشن

09/03/2026
25/02/2026

✨ جس قوم کے کھیلوں کے میدان ویران ہوں، اُس کے ہسپتال بھرے ہوتے ہیں ✨

🏃‍♂️✨ چکریان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ! ✨🏃‍♀️

ہمیں انتہائی خوشی اور فخر ہے کہ چکریان ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ایک نہایت شاندار، مؤثر اور کامیاب میراتھن ایونٹ کا انعقاد کیا۔ 🎉

یہ میراتھن ایک منفرد اور یادگار ایونٹ تھا جس کا مقصد نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا اور انہیں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب متوجہ کرنا تھا۔ نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔ 💪🌟

ہم اپنی تمام محنتی اور مخلص ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی انتھک کاوشوں سے یہ خوبصورت ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

🙌
خصوصی شکریہ ان معزز مہمانوں اور شرکاء کا جو دور دراز سے اس پروگرام میں شرکت اور حوصلہ افزائی کے لیے تشریف لائے۔ آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
ہم ریسکیو 1122 اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ایونٹ کے دوران بھرپور تعاون فراہم کیا اور سیکیورٹی کو
یقینی بنایا۔ 🚓🚑

آئیں مل کر ایک صحت مند، مضبوط اور باہمت معاشرے کی تعمیر جاری رکھیں۔ 💙

خدمت ہمارا مقصد، جذبہ ہماری پہچان

چکریاں ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 5 کلو میٹر میراتھن کا انعقاد کیا جا رہا ہے 🏃‍♂️🏃‍♀️اس میراتھن کا مقصد ہمارے نو...
02/02/2026

چکریاں ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 5 کلو میٹر میراتھن کا انعقاد کیا جا رہا ہے 🏃‍♂️🏃‍♀️
اس میراتھن کا مقصد ہمارے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہے۔
یہ میراتھن ہر خاص و عام کے لیے کھلی ہے، جس میں پورے پنجاب سے ہر کوئی شرکت کر سکتے ہیں۔
نمایاں کارکردگی دکھانے والے 5 کھلاڑیوں کو انعامی رقم دی جائے گی 🏆
آئیں! صحت، کھیل اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ہمارا ساتھ دیں۔
آپ کی شرکت ہمارے نوجوانوں کے حوصلے بلند کرے گی 💪

25/12/2025

الحمدللہ 🤍
چکریاں کے مشرقی قبرستان میں جڑی بوٹیوں اور غیر ضروری گھاس کی صفائی کا کام کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔
یہ صرف صفائی نہیں، بلکہ اپنے مرحومین کے احترام اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر روایت قائم کرنے کی کوشش ہے۔
مزید خوش آئند بات یہ ہے کہ اب باقاعدہ صفائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک فرد کی مستقل ڈیوٹی بھی لگا دی گئی ہے، تاکہ یہ جگہ ہمیشہ صاف، پُرسکون اور قابلِ احترام رہے۔
اللہ تعالیٰ اس نیک کام میں حصہ لینے والے تمام افراد کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں ایسے مزید اچھے کاموں کی توفیق دے۔ آمین 🌱
آپ سب کی دعاؤں اور تعاون کا شکریہ 🤲

24/12/2025

چکریاں کے باسیو! الحمدللہ
آپ سب کی لگن، محنت اور ہمت سے ہماری کمیونٹی ایک اور میگا پراجیکٹ کی تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد تین ایکڑ پر مشتمل اسپورٹس گراؤنڈ ہمارے نوجوانوں کو تحفے کے طور پر دیا جائے گا۔ 🏟️
اللہ کے حکم سے یہ جدید اسپورٹس فیسلٹی علاقے بھر کے لیے ایک مثالی مرکز ثابت ہوگی اور پورے خطے میں چکریاں کو ایک منفرد مقام عطا کرے گی۔
آئیے! اسی جذبے، اتحاد اور خدمت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں—یہ کامیابی آپ سب کی ہے۔ 🤝✨

18/12/2025

🌿 سٹون لفٹنگ – چکریاں ویلفیئر ایسوسی ایشن 🌿

چکریاں کے باسیو۔ آج یہ بتاتے ہوئے دل مسرور ہے کہ چکریاں ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مسلسل کاوشوں سے آپ کے میدان ایک بار پھر آباد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

بالکل ویسے ہی جیسے ایک بزرگ نے کہا تھا:
"میرا باغ تو لگتے ہی پھل دینے لگ گیا" —
اسی طرح آپ کا نیا پراجیکٹ شروع ہوتے ہی آپ کے مشن کی کامیابی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، چکریاں ویلفئر ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر تمام گاوں والوں کا بنیادی مشن اپنے گاؤں کو ایک بہتر، مضبوط اور متحد کمیونٹی بنانا ہے۔ اسی مقصد کے تحت ہم اپنے تمام گاؤں والوں کو یکجا رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے آج چکریاں گاؤں کا اتحاد ایک مثال بن چکا ہے۔
ہم اپنی کمیونٹی کی بہتری کے لیے
🏗️ انفراسٹرکچر
📚 تعلیم
🏥 صحت
⚽ اور کھیلوں
پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

الحمدللہ، پہلے تین شعبوں میں آپ کے پراجیکٹس خود اپنی کامیابی کی گواہی دے رہے ہیں۔ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچا کر معاشرے کا با مقصد فرد بنانے کے لیے ہم سب شروع دن سے سپورٹس کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔ اسی سوچ کے تحت چکریاں اسپورٹس کمپلیکس کے پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا۔

یہ ہم سب کے لیے باعثِ مسرت ہے کہ پراجیکٹ کے آغاز ہی میں ایک کامیاب ایونٹ منعقد ہوا، جس نے یوں محسوس کروایا جیسے ہماری
محنت کا صلہ مل گیا ہو۔

گاؤں میں لگنے والے میلے کے موقع پر اسٹون لفٹنگ مقابلہ نہایت کامیابی سے منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ یہ اس بات کی خوش آئند علامت ہے کہ ہماری یوتھ منفی سرگرمیوں سے ہٹ کر مثبت راستے کی جانب بڑھ رہی ہے۔
آپ سب کی دعاؤں، تعاون اور محنت کے ساتھ ان شاء اللہ
چکریاں کے نوجوان کھیلوں میں بھی اپنا نام روشن کریں گے اور گاؤں کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں گے۔

🤲 آپ کا ساتھ — ہماری طاقت
🌱 چکریاں ویلفیئر ایسوسی ایشن

15/12/2025

الحمدللہ، چکریاں کے باسیو! 🌿🏏
چکریاں ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام
اسپورٹس کمپلیکس پراجیکٹ پر کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔
تقریباً تین ایکڑ رقبے پر مشتمل اس اسپورٹس کمپلیکس کی زمین کو لیزر لیول کر کے پانی لگا دیا گیا ہے۔
اب اگلے مرحلے میں:
کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کی تیاری
گراؤنڈ کی خوبصورتی کے لیے درخت لگانے
اور ساتھ موجود فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے حفاظتی جالی لگانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں اور علاقے کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ہمارے اس منصوبے کو ہمارے میمبر حاجی عامر مسعود صاحب خصوصاً اپنا پورا وقت دے کراپنی نگرانی میں مکمل کروا رہے ۔ چکریاں ویلفئر ایسوی ایشن اس منصوبے میں تعاون کرنے والے اور وقت دینے والے تمام افراد کا بہت شکریہ ادا کرتی ہے۔

آپ سب کی دعاؤں اور تعاون کا بہت شکریہ 🤍

چکریاں ویلفیئر ایسوسی ایشن

بسم الله الرحمن الرحيمچکریاں کے  پیارے باسیو ،چکریاں ویلفیئر ایسوسی ایشن آپ سب کے لیے ایک خوشخبری لے کر آئی ہے۔ہم اپنے گ...
04/12/2025

بسم الله الرحمن الرحيم

چکریاں کے پیارے باسیو ،

چکریاں ویلفیئر ایسوسی ایشن آپ سب کے لیے ایک خوشخبری لے کر آئی ہے۔
ہم اپنے گاؤں کے لیے ایک ایسا منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں جو آنے والی نسلوں کی سوچ، عادتوں اور مستقبل کو بدل دے گا —

🌟 چکریاں سپورٹس کمپلیکس 🌟

---

🌱 یہ منصوبہ کیوں ضروری ہے؟

آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارے نوجوانوں کے پاس کوئی باقاعدہ اسپورٹس سہولت موجود نہیں تھی۔
اور پچھلے عرصے میں ہم نے اپنے گاؤں کے کتنے ہی ماں کے لادلے بیٹوں کو غلط صحبتوں، منفی سرگرمیوں اور تباہ کن عادتوں میں پڑتے دیکھا ہے۔

یہ بات ہمارے دلوں پر بوجھ بھی ہے اور ہماری ذمہ داری بھی۔

اسی لیے یہ گراؤنڈ ہمارے نوجوانوں اور بچوں کے لیے ایک نیا موقع ہے —
✔ خود کو بہتر بنانے کے لیے
✔ نظم و ضبط سیکھنے کے لیے
✔ منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہنے کے لیے
✔ ایک مضبوط، صحت مند اور باکردار فرد بننے کے لیے
✔ اور اپنے گاؤں کا نام روشن کرنے کے لیے

---

🌟 یہ منصوبہ ہماری کمیونٹی کو کیا دے گا؟

یہ سپورٹس کمپلیکس صرف ایک میدان نہیں —
یہ چکریاں کی نئی پہچان بنے گا۔

ان‌شاءاللہ اس کے مکمل ہونے کے بعد:
• ہم باقاعدہ ٹیموں کے ٹورنامنٹس کرائیں گے
• علاقے کے نوجوانوں کو صحت مند مقابلوں کے مواقع ملیں گے
• گاؤں میں مثبت سرگرمیوں کا ماحول بڑھے گا
• اتحاد، خوشی اور کمیونٹی کی شان میں اضافہ ہوگا

یہ تبدیلی آج شاید چھوٹی لگے…
لیکن آنے والے چند سالوں میں پورا علاقہ اس کے اثرات محسوس کرے گا۔
اور اس تبدیلی کی بنیاد آج آپ، چکریاں کے باسی، رکھ رہے ہیں۔

---

🤝 ہم سب مل کر اسے بنائیں گے

یہ منصوبہ ہمارے پورے گاؤں کا خواب اور مشترکہ مقصد ہے۔

ہم آپ سب سے درخواست کرتے ہیں:
• اس منصوبے کا حصہ بنیں
• نوجوانوں کو سپورٹس کی طرف لائیں
• اپنی تجاویز دیں

یہ کمپلیکس —
آپ کے نوجوانوں کا مستقبل ہے۔
آپ کے گاؤں کی پہچان ہے۔
آپ کی دعا، حمایت اور تعاون سے مکمل ہوگا۔

اللہ کے فضل سے، یہ چکریاں کے لیے ایک نئی شروعات ہے۔

🌿 اسلام علیکم، ہمارے پیارے چکریاں کے باسیو! 🌿الحمدللہ، آپ سب کی محبت، اعتماد اور تعاون سے چکریاں ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ...
01/08/2025

🌿 اسلام علیکم، ہمارے پیارے چکریاں کے باسیو! 🌿

الحمدللہ، آپ سب کی محبت، اعتماد اور تعاون سے چکریاں ویلفیئر ایسوسی ایشن کی سال 2025 کے پہلے 6 ماہ (جون تک) کی کارکردگی رپورٹ مکمل ہو چکی ہے۔

💚 2.2 ملین روپے آپ سب نے اپنے گاؤں کی فلاح و بہبود کے لیے اس پلیٹ فارم پر جمع کیے اور صرف کیے۔ یہ کامیابی ہم سب کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

ہماری کوششیں چار بنیادی ستونوں پر مرکوز ہیں:

📘 تعلیم
❤️ صحت
🏗️ انفراسٹرکچر
🏏 کھیل

📌 اہم کامیابیاں (جنوری تا جون 2025):

🔹 انفراسٹرکچر:
قبرستان اور جنازہ گاہوں کی بہتری کے لیے 1.12 ملین روپے خرچ کیے گئے تاکہ فوتگی کے موقعہ پر آنے والے مہمانوں کو پہتر سہولیات فراہم کر سکیں۔اس طرح گاوں کی نیک نامی بھی بنے گی ۔

🔹 تعلیم:
بچیوں کے درس کو مزید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے 3 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ کیے گئے، تاکہ ہماری بچیاں اچھی تعلیم حاصل کر سکیں اور علم کی روشنی ہر گھر تک پہنچے۔

🔹 صحت:
گاوں کی ایمبولینس سروس کو جاری رکھنے اور ضرورت مند مریضوں کی مالی امداد کے لیے 1 لاکھ 53 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔

📌 کھیل:
اس سال کے پہلے حصے میں ابھی تک اس شعبہ میں کوئی بڑا قدم نہیں اٹھایا جا سکا، لیکن انشاءاللہ جلد اس حوالے سے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

🗣️ ہماری گزارش:
جو نوجوان گاؤں میں موجود ہیں، وہ کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی آراء، وقت اور صلاحیتوں کا حصہ ضرور ڈالیں۔

آیئے! ہم سب مل کر چکریاں کو ایک مثالی اور مربوط کمیونٹی بنائیں۔

جزاکم اللہ خیر!

خدمت ہمارا مقصد جزبہ ہماری پہچان

اسلام وعلیکم تمام دوستوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ صبح گاؤں میں مختلف مقامات پر ٹرالیاں لگا دی جائیں گی گزارش ہے کہ قربانی ...
06/06/2025

اسلام وعلیکم تمام دوستوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ صبح گاؤں میں مختلف مقامات پر ٹرالیاں لگا دی جائیں گی گزارش ہے کہ قربانی کے جانوروں کی باقیات کو ٹرالی میں گرائی جائیں
مقامات۔۔۔۔۔
ٹرائی نمبر 1 پکے والا چوک
نمبر 2 نمبردار چوک
نمبر 3 لالہ مختار کی گلی میں
نمبر 4 شعیب اشرف کے گھر کے سامنے
نمبر 5 ۔۔اڈے پر
نمبر 6 ۔۔حاجی ارشاد کے کنڈے پر
نمبر 7 مشرقی ڈارے کے پاس
نمبر 8۔۔کھوی والا چوک
نمبر 9۔۔نورالعین کی حویلی کے پاس۔۔۔۔۔

اس کے علاوہ

چکریاں گاؤں میں چھوٹی قربانی کا ریٹ 2000
بڑی قربانی کا ریٹ 10000 روپے تہ کیا گیا ہے یہ فیصلہ چکریاں کے معززین نے باہمی مشاورت سے کیا ہے

22/03/2025

ہمارے میمبر حاجی عامر مسعود صاحب، ہمارے تعلیم کے شعبہ میں مکمل ہونے والے میگا پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے موقعہ پر میڈیا سے چکریاں وئلفیر ایسوسی ایشن کے دیگر شعبہ جات بلخصوص ہیلتھ اور کھیلوں کے شعبہ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے۔

خدمت ہمارا مقصد، جذبہ ہماری پہچان۔

Address

Chakrian Sentral Street
Gujrat

Telephone

+923107288780

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakrian welfare association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Chakrian welfare association:

Share

Category