28/09/2026
الحمدللہ! عوام راج کی سات ماہ کی مختصر پروگریسو رپورٹ
الحمدللہ، مارچ 2026 میں عوام راج کی باقاعدہ اور منظم تنظیم سازی کا آغاز کیا گیا، اور صرف سات ماہ کے مختصر عرصے میں عوام راج نے تنظیم سازی، نظریاتی، عوامی، نوجوانوں اور ڈیجیٹل محاذ پر نمایاں پیش رفت حاصل کی۔
تنظیمی پیش رفت
- پنجاب کے 40 اضلاع میں تنظیم سازی مکمل کی گئی۔
- پنجاب کے 10 ڈویژنز میں ڈویژنل کوآرڈینیٹرز مقرر کیے گئے۔
- پنجاب کی تقریباً 82 تحصیلوں میں تنظیمی باڈیز مکمل کی جا چکی ہیں۔
- سندھ کے 12 اضلاع میں تنظیم سازی مکمل ہوئی۔
- خیبر پختونخوا کے 15 اضلاع میں تنظیم سازی مکمل کی گئی۔
- بلوچستان کے 4 اضلاع میں تنظیم سازی مکمل کی گئی۔
نظریاتی و تنظیمی بنیاد
الحمدللہ، عوام راج کا منشور، نظریہ، تنظیمی ڈسپلن، قوانین اور لٹریچر مکمل اور فائنل کیا گیا۔
نوجوانوں اور طلبہ کا کردار
- جین زی کونسل کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا اور اس کے ممبران نوٹیفائی کیے گئے۔
- سٹوڈنٹس ونگ قائم کیا گیا۔
- پورے پاکستان میں طلبہ کے ونگز تشکیل دیے گئے اور نوجوان طلبہ کو متحرک کیا گیا۔
- مختلف یونیورسٹیز میں سٹوڈنٹس کنونشنز منعقد کیے گئے۔
- جین زی کے نوجوانوں کو تنظیمی اور عوامی سرگرمیوں میں فعال کردار دیا گیا۔
عوامی رابطہ اور ونگز
پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈاکٹرز اور وکلا ونگز قائم کیے گئے، جبکہ مختلف مقامات پر ممبرشپ کیمپس اور عوامی رابطہ سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔
ممبرشپ
الحمدللہ، عوام راج کی رجسٹرڈ ممبرشپ تقریباً 10 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے، جبکہ پورے پاکستان میں تقریباً 1,000 نوٹیفائیڈ تنظیمی ممبران موجود ہیں۔
ٹیکنالوجی
عوام راج نے اپنی AI بیسڈ ایپلیکیشن تیار کر لی ہے، جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
کنونشنز اور عوامی سرگرمیاں
پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں عوام راج کے کنونشنز اور عوامی اجتماعات منعقد کیے گئے، جن کے ذریعے عوام اور کارکنان کے ساتھ براہِ راست رابطہ مزید مضبوط ہوا۔
سوشل میڈیا
نوجوانوں پر مشتمل عوام راج کا سوشل میڈیا نیٹ ورک فعال ہو چکا ہے، جس میں:
- ٹک ٹاک کونسل
- فیس بک کونسل
- انسٹاگرام کونسل
- ایکس کونسل
سمیت مختلف سوشل میڈیا کونسلز فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔
اختتامیہ
یہ تمام پیش رفت صرف سات ماہ کے مختصر عرصے میں عوام راج کے کارکنان، نوجوانوں، طلبہ اور عوام الناس کی بھرپور محنت اور تعاون سے ممکن ہوئی۔
الحمدللہ! یہ صرف آغاز ہے۔ عوام راج کا ترقی اور تنظیم سازی کا سفر رکنے والا نہیں، ان شاء اللہ یہ سفر مزید تیزی سے آگے بڑھے گا۔ Iqrar Ul Hassan ART National FB Council