20/08/2026
*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ متحرک*
*سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل گجرات پہنچ گئے، بارشی صورتحال کے پیش نظر شہر کا ہنگامی دورہ*
*سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے لورائے چوک اور مدینہ سیداں سمیت مختلف علاقوں کا جائزہ لیا*
*سیکرٹری ہاؤسنگ نے بارشی پانی کے بہاؤ و نکاسیٔ آب کے جاری آپریشن کا معائنہ کیا*
ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کی سیکرٹری ہاؤسنگ کو بارشی صورتحال اور نکاسیٔ آب آپریشن پر بریفنگ
گجرات میں کم وقت میں زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، بریفنگ
*صورتحال ہمارے کنٹرول میں ہے، بریفنگ*
نشیبی و حساس مقامات سے نکاسی آب آپریشن مکمل کیا جا رہا ہے، بریفنگ
*شہر میں بارشی پانی کی نکاسی اور حساس مقامات پر جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا*
ایکسین محکمہ انہار، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور چیف آفیسر ضلع کونسل سمیت متعلقہ افسران موجود
*فیلڈ ٹیمیں ریلیف آپریشن کو مزید تیز کریں، سیکرٹری ہاؤسنگ*
تمام مشینری اور آلات فیلڈ میں متحرک رہے، نورالامین مینگل
نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ سیٹس کی تعداد بڑھائی جائے، سیکرٹری ہاؤسنگ
تمام ڈسپوزل اسٹیشنز فعال رکھے جائیں،نورالامین مینگل