Gujrat Police

Gujrat Police Join the official page of Gujrat Police

ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا تھانہ دولت نگر، پولیس چوکی بوکن موڑ اور پولیس خدمت مرکز مکیانہ کا دورہدورانِ وزٹ ڈی پی او گ...
31/05/2026

ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا تھانہ دولت نگر، پولیس چوکی بوکن موڑ اور پولیس خدمت مرکز مکیانہ کا دورہ

دورانِ وزٹ ڈی پی او گجرات نے تھانے اور چوکی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، پولیس ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک اور افسران و جوانوں کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے پولیس خدمت مرکز مکیانہ میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروسز کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ تھانہ میں بہترین نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کی درست تکمیل کو یقینی بنایا جائے جبکہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آیا جائے۔

🚨 خبردار 🚨گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں میں نہا...
31/05/2026

🚨 خبردار 🚨

گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں میں نہانا مکمل طور پر ممنوع ہے۔

⚠️ اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
⚠️ غیر ذمہ دارانہ رویہ قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔
⚠️ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

📢 گجرات پولیس آپ کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
🤝 شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔

ڈکیتی ، رابری اور چوری کے 38مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی خطرناک ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی مضروب ملزم کو تھانہ صد...
31/05/2026

ڈکیتی ، رابری اور چوری کے 38مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی خطرناک ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی

مضروب ملزم کو تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے خصوصی آپریشن کے ذریعے گرفتار کر لیا ۔

مقدمہ درج ، مزید تفتیش جاری

ڈی پی او گجرات اختر فاروق کی زیرِ صدارت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ۔۔۔میٹنگ کے دوران ضل...
30/05/2026

ڈی پی او گجرات اختر فاروق کی زیرِ صدارت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ۔۔۔

میٹنگ کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سنگین جرائم کی روک تھام، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او گجرات نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع میں اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے

ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ زمینوں پر ناجائز قبضہ ایک سنگین جرم ہے، لہٰذا کسی بھی علاقے میں قبضہ مافیا کی سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایسے عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی کی جائے ۔

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ میرٹ، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے اصولوں کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ ضلع گجرات میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

ڈی پی او گجرات اختر فاروق کی ڈی ایس پی ٹریفک آفس کی انسپکشن ڈی پی او گجرات نے ڈی ایس پی ٹریفک آفس کا دورہ کیا اور دفتر ک...
30/05/2026

ڈی پی او گجرات اختر فاروق کی ڈی ایس پی ٹریفک آفس کی انسپکشن

ڈی پی او گجرات نے ڈی ایس پی ٹریفک آفس کا دورہ کیا اور دفتر کے انتظامی امور، ریکارڈ، افسران کی حاضری اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورانِ انسپکشن ڈی پی او گجرات نے ٹریفک پولیس کے زیرِ انتظام قائم ڈرائیونگ سکول کا بھی وزٹ کیا، جہاں شہریوں کو فراہم کی جانے والی تربیتی سہولیات اور انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کو ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے ڈی پی او کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل براہِ راست پیش کیے...
30/05/2026

ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے ڈی پی او کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل براہِ راست پیش کیے۔ ڈی پی او گجرات نے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

گجرات پولیس تھانہ صدرسرائے عالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری،2ملزمان گرفتار، 1کلو...
30/05/2026

گجرات پولیس تھانہ صدرسرائے عالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری،2ملزمان گرفتار، 1کلوسےزائد چرس،1عدد پسٹل30بوربرآمد۔

30/05/2026
مورخہ 30 مئی 2026 کو انکوائری کے لیے تھانہ جات میں آنے والے سائلین کی فہرستیں!آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات اور ڈی پ...
30/05/2026

مورخہ 30 مئی 2026 کو انکوائری کے لیے تھانہ جات میں آنے والے سائلین کی فہرستیں!
آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات اور ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر تھانہ جات میں انکوائری کے لیے آنے والے سائلین کی فہرستیں سوشل میڈیا پر جاری کی جاتی ہیں، تاکہ آنے والے افراد کو بروقت معلومات اور رہنمائی فراہم کی جا سکے ۔

گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کےخلاف گرینڈ آپریشن8ملزمان  گرفتار، 5 کلو سے زائد چرس، 15 لیٹر شرا...
29/05/2026

گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کےخلاف گرینڈ آپریشن
8ملزمان گرفتار، 5 کلو سے زائد چرس، 15 لیٹر شراب، وٹک اور پسٹل 30 بور برآمد

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کنجاہ SI میاں منیرحسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کےخلاف جاری آپریشن کےدوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ ندیم اکرم ساکن کوٹ قطب دین 2۔ محمد ایوب ساکن شادیوال 3۔ اویس ساکن دھیرکے 4۔ محمد آصف ساکن جسوکی 5۔ شہباز ساکن جھیورانوالی شامل ہیں۔ جنکے قبضے سے 5 کلو گرام سے ذائد چرس اور 8ہزار روپے وٹک جبکہ 5 لیٹر شراب بھی برآمد کرلی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر سبطین نوید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائزاسلحہ برداروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ملزم راشد ولد اصغر علی ساکن مہسم کو گرفتار کرکے پسٹل 30بوربرآمد کرلیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ناصر محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں1۔ نزیر احمد ساکن درباری محلہ 2۔ شکیل احمد ساکن ماچھی محلہ لالہ موسی شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 10لیٹرشراب اور گولیاں برآمد کرلیں گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Address

DPO Office Gujrat
Gujrat
50700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujrat Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Gujrat Police:

Share