PML-N Gujrat

PML-N Gujrat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PML-N Gujrat, Political organisation, Gujrat.

10/02/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت دھی رانی پروگرام کے ذریعے نارووال میں 101 جوڑوں کی اجتماعی شادی

09/02/2026

A moment of pride for every punjabi Basant makes global headlines

09/02/2026

لاہور نے تین دنوں میں جو خوشیاں منائیں، انہیں دیکھ کر میں بہت خوش ہوئی۔ 25 سال بعد چھتوں پر لوگ اپنے بچوں اور فیملیز کے ساتھ خوشیاں منا رہے تھے۔ جین زی کے بچے بھی اندرون لاہور کے کلچر اور ٹریڈیشنز کو محسوس کر سکے، جو انہیں پہلے معلوم نہیں تھا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

09/02/2026

اہور اور پنجاب کی کھوئی ہوئی شان، بسنت، نہ صرف دوبارہ زندہ ہوئی بلکہ محفوظ بھی رہی۔ سہرا جاتا ہے عوام کے سر، لاہور کے رہائشی اور مہمانوں کو، جنہوں نے ایس او پیز کی پابندی کر کے اعتماد اور بھروسے کی لاج رکھی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

09/02/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کی وفد کے ہمراہ ملاقات

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عالمی بینک کے صدر اور وفد کا پرجوش استقبال کیا

صحت، تعلیم،اپنی چھت،اپنا گھر،ستھرا پنجاب اور کلائمیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کی ورلڈ بینک اور پنجاب کے درمیان شراکت داری پر بات چیت

09/02/2026

جس طرح اس ایونٹ کو نہ صرف بھرپور انداز میں کور کیا گیا بلکہ بہت سالوں بعد پہلی بار مجھے یہ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی کہ پنجاب اور پاکستان سے جڑی جو ہیڈلائنز بنیں وہ سب مثبت تھیں۔ ان ہیڈلائنز کے ذریعے پنجاب اور پاکستان کا ایک مثبت امیج اجاگر ہوا اور دنیا کو یہ پیغام ملا کہ پنجاب اور پاکستان نہ صرف امن اور خوشیوں کا گہوارہ ہیں بلکہ ان کی ایک شاندار ہسٹری، مضبوط کلچر اور قیمتی ہیریٹیج بھی ہے۔ یوں ایک بہت مثبت اینگل کے ساتھ پاکستان کا تاثر فارن میڈیا تک پہنچا۔

09/02/2026

میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے بعد، پنجاب کے عوام کو سلوٹ کرنے اور لاہور کے عوام کو شاباش دینے کے بعد، نواز شریف صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے مجھے یاد دلایا کہ بسنت ایک بہت بڑا اور تقریباً 800 سال پرانا تہوار ہے

09/02/2026

ان تین دنوں کے دوران میں یہ سب دیکھ کر بے حد خوش ہوتی رہی، خاص طور پر لاہوریوں کی خوشی دیکھ کر۔ وہ مناظر جو میں نے شاید کئی دہائیوں بعد، تقریباً پچیس سال یعنی کوارٹر آف اے سینچری کے بعد دیکھے ہر چھت پر لوگ موجود تھے، عوام نے اپنی فیملیز اور بچوں کے ساتھ مل کر خوشیاں منائیں اور لاہور ایک بار پھر زندگی اور رنگوں سے بھر گیا

09/02/2026

اور خاص طور پر آج کی (Gen Z) کے لیے میں بہت خوش ہوں کہ انہوں نے نہ صرف اندرونِ لاہور کا رخ کیا بلکہ اُن میں سے بہت سے بچے ایسے تھے جنہیں شاید بسنت کے بارے میں صرف سنا ہی تھا، یہ معلوم نہیں تھا کہ بسنت اصل میں کیا ہوتی ہے۔ انہیں یہ بھی اندازہ نہیں تھا کہ اندرونِ شہر لاہور کا اپنا ایک منفرد کلچر اور روایات ہیں۔ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ان بچوں نے اپنے گیجٹس اور کمپیوٹر اسکرینز چھوڑ کر اپنی فیملیز کے ساتھ وقت گزارا اور ان لمحوں کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا

09/02/2026

میں سمجھتی ہوں کہ میں نے پنجاب اور لاہور کے عوام پر جو اعتماد کیا تھا، انہوں نے اُس اعتماد کی پوری لاج رکھی۔ میں نے اُن پر جو ٹرسٹ کیا، انہوں نے اسے ذمہ داری اور شعور کے ساتھ ثابت کر دکھایا۔ آج اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ تین دن کی بسنت کے بعد ہم خوش ہیں اور فخر کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ خوشیاں ایک بار پھر لاہور اور پورے پنجاب میں لوٹ آئی ہیں

09/02/2026

اس بسنت کو کامیاب اور محفوظ بنانے کا اصل سہرا پنجاب کے عوام کے سر ہے، بالخصوص لاہور کے رہائشیوں کے، اور اُن تمام مہمانوں کے بھی جو دیگر صوبوں یا بیرونِ ملک سے آئے۔ سب نے جس ذمہ داری اور نظم و ضبط کے ساتھ ایس او پیز کی پابندی کی، وہ قابلِ تحسین ہے۔

Address

Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML-N Gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share