01/06/2025
آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس زیرِ صدارت چیئرمین افضل صاحب مورخہ 01 جون 2025 کو سالٹ اینڈ پیپر گوجرانوالہ میں منعقد ہوا جس کی میزبانی ایگزیکٹو ممبر عابد منیر صاحب (روشان فرنیچر) اور ثاقب منیر صاحب (ڈریم ہوم) نے کی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت فرخ سعید صاحب نے حاصل کی۔ اجلاس کے آغاز میں چیئرمین محمد افضل صاحب نے گزشتہ ماہ کی رپورٹ پیش کی جس کو تمام ممبران نے سراہا۔اس کے علاوہ حاجی محمد افضل صاحب نے فرنیچر نمائش جس کا نام پاکستان انٹرنیشنل فرنیچر فیئر فائنل ہوا تھا کو ستمبر میں کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام ممبران سے اس بارے میں رائے لی گئی۔ سابق چیئرمین علی عنصر صاحب نے این ایچ اے ٹیکس کے بارے میں ایسوسی ایشن اور فیڈریشن کی مدد سے جو پیش رفت کی گئی اس کے بارے میں تمام ممبران کو آگاہ کیا جس میں حکومت کی جانب سے این ایچ اے کے ٹیکس کو کم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کو تمام ممبران کو سراہا گیا۔ اس کے بعد سابق چیئرمین علی عنصر گھمن صاحب نے چائنہ میں ہونے والی CIFF کی جانب سے آن لائن میٹنگ میں شرکت کرنے کے فوائد سے تمام ممبران کو بریفنگ دی جس کو تمام ممبران نے سراہا کے۔ اس کے علاوہ سابق چئیر مین حماد اسلم صاحب نے ایسوسی ایشن کے نئے ممبران کی منظوری لی اور تمام ممبران نے تیزی سے بڑھتی نئی ممبر شپ کو خوش آئند قرار دیا۔ تمام ممبران نے عابد منیر صاحب اور ثاقب منیر صاحب کا میٹنگ کو ہوسٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں چیئرمین محمد افضل صاحب ، وائس چیئرمین ماجد اقبال صاحب ، سپریم کونسل ممبر علی عنصر گھمن صاحب، حماد اسلم صاحب، کے علاوہ رانا محمد بلال صاحب، عابد منیر صاحب، ثاقب منیر صاحب، فرخ سعید صاحب، عاطف صاحب، عمر فاروق صاحب، علی مغل صاحب ،مدثر اقبال صاحب ، بشارت جنجوہ صاحب، فراز طاہر صاحب اور دیگر نے شرکت کی ۔
محمد یوسف
ایکٹینگ سیکرٹری جنرل
آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن