12/08/2026
*مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مرحوم حفیظ کیازئی کی ہمشیرہ یاسمین کیازئی کو ڈپٹی کمشنر گوادر کی موجودگی میں ای بائیک کی چابی حوالے کردی*
حق دو تحریک بلوچستان کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری مرحوم حفیظ کیازئی کی ہمشیرہ یاسمین کیازئی نے محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ بلوچستان کے پروگرام "ویمن بازار" میں دکان کے حصول کے لیے درخواست دی تھی، جو منظور کرتے ہوئے انہیں دکان الاٹ کر دی گئی۔
بعد ازاں یاسمین کیازئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خواتین کے لیے بائیک اور کاروبار پروگرام میں بھی درخواست جمع کرائی، جس کے نتیجے میں گوادر کی دیگر خواتین کے ہمراہ انہیں بھی ای بائیک اور کاروباری چیک منظور ہوا۔
یاسمین کیازئی نے خواہش ظاہر کی کہ ان کے مرحوم بھائی حفیظ کیازئی کے قائد، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، انہیں ای بائیک کی چابی اپنے ہاتھوں سے حوالے کریں۔ ان کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو تقریب میں مدعو کیا۔
تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی موجودگی میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے یاسمین کیازئی کو ای بائیک کی چابی حوالے کی۔
اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے یاسمین کیازئی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ایسے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔