26/08/2026
*سمندری حیات کی نسل کشی ناقابل قبول ٹرالنگ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے*
مکران کے ساحل پر ٹرالنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو سمندری ماحول آبی حیات اور مقامی ماہی گیروں کے روزگار کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے افسوسناک امر یہ ہے کہ ٹرالنگ کے خلاف عوامی تشویش کے باوجود منتخب عوامی نمائندوں اور محکمۂ فشریز کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے
غیر قانونی اور تباہ کن ٹرالنگ کے باعث سمندر میں مچھلیوں سمیت دیگر آبی حیات کی نسل کشی ہو رہی ہے جس کے منفی اثرات نہ صرف موجودہ ماہی گیروں بلکہ آنے والی نسلوں پر بھی مرتب ہوں گے مکران کے ساحل اور سمندری وسائل کسی ایک فرد یا طبقے کی ملکیت نہیں بلکہ یہاں کے مقامی لوگوں کا قیمتی اثاثہ ہیں
حکومت محکمہ فشریز اور منتخب عوامی نمائندوں کو چاہیے کہ وہ محض خاموش تماشائی بننے کے بجائے ٹرالنگ کے خلاف مؤثر اور عملی اقدامات کریں غیر قانونی ٹرالروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں اور مقامی ماہی گیروں کے روزگار اور سمندری حیات کا تحفظ یقینی بنائیں
سمندر میں آبی حیات کی نسل کشی اور مقامی ماہی گیروں کے معاشی حقوق کی پامالی کسی صورت قابل قبول نہیں مکران کے ساحل کو محفوظ بنانا اور سمندری وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے
*فیض نگوری*
کونسلر میونسپل کارپوریشن گوادر و سابق ضلعی صدر نیشنل پارٹی گوادر
26/08/2026