20/07/2026
*گوادر ایجوکیشن اپڈیٹ*
*ضلع:* گوادر
*مقام* کمیونٹی
*تاریخ:* 20/07/26
*کتاب گاڑی گوادر فیسلیٹیٹر،*
منیر احمد
*ایجوکیشن سپورٹ پروگرام منیجر عادل نودزئی کے ھدایت پر*
کتاب گاڑی کا کامیاب کمیونٹی وزٹ
منعقد ہوا، جہاں محلے کے مختلف بچوں اور بچیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ بچوں نے اپنی دلچسپی اور پسند کے مطابق مختلف کتابیں منتخب کیں اور مطالعے کے لیے حاصل کیں۔
اس موقع پر محلے کے نوجوانوں اور بزرگوں نے بھی کتاب گاڑی کا تفصیلی جائزہ لیا اور یونیسیف کے اس قابلِ تحسین اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے تعلیمی اور علمی پروگرام بچوں میں مطالعے کی عادت، مثبت سوچ اور سیکھنے کا شوق پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی باقاعدگی سے جاری رہیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے علم اور کتاب سے وابستہ ہو سکیں۔
یہ کامیاب سرگرمی کمیونٹی میں کتب بینی کے فروغ اور تعلیم دوست ماحول کے قیام کی جانب ایک اہم اور خوش آئند قدم ثابت ہوئی۔