05/08/2026
یومِ شہدائے پولیس، عظیم قربانیوں کو سلام
حافظ آباد: شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے حافظ آباد پولیس کی جانب سے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام۔
حافظ آباد: ڈی پی او نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حافظ آباد: یادگارِ شہداء پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اور خراج عقیدت پیش کیا۔
حافظ آباد: یومِ شہدائے پولیس کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
حافظ آباد: تقریب میں ڈپٹی کمشنر حافظ آباد، کوآرڈینیٹر وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ سائرہ افضل تارڑ کی شرکت۔
حافظ آباد:ایڈیشنل سیشن جج، آرمی افسران، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان، شہداء کی فیملیز اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت۔
حافظ آباد: تقریب میں فاتحہ خوانی، ملی نغمے اور ڈی پی ایس کے طلبہ نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی ٹیبلو پیش کیا۔
حافظ آباد: شہداء نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا۔سائرہ افضل تارڑ
حافظ آباد: شہدائے پولیس کی لازوال قربانیاں قوم کا فخر اور امن کی ضمانت ہیں۔ ڈپٹی کمشنر
حافظ آباد: شہدائے پولیس کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور ہر ممکن معاونت ہماری اولین ذمہ داری ہے، ان کی خدمت میں کسی قسم کی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ڈی پی او فواد احمد
حافظ آباد:شہدائے پولیس ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور ان کے اہلِ خانہ ہماری اپنی فیملی ہیں۔ڈی پی او
حافظ آباد: تقریب کے اختتام پر شہداء کی فیملیز میں تحائف تقسیم کئے گئے اور شرکاء کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔